Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل حمایت کااعلان۔


 Posted on: 12/19/2012
عدلیہ سمیت تمام اداروں کا دل سے احترام کرتاہوں اور کسی سے بھی محاذآرائی نہیں چاہتا۔الطاف حسین
اس وقت ملک جس نازک صورتحال سے دوچارہے اس میں محاذآرائی کسی بھی طرح ملک کے مفادمیں نہیں 
ایم کیوایم کے ذمہ داران اورارکان پارلیمنٹ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے عدلیہ کی توہین ہوتی ہویااسکے تقدس پر کوئی آنچ آتی ہو
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورارکان پارلیمنٹ 23 دسمبرکولاہورمیں مینارپاکستان پر تحریک منہاج القرآن کے جلسہ میں شرکت کریں 
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اور اسلام آبادمیں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو

لندن۔۔۔19 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں عدلیہ سمیت تمام اداروں کا دل سے احترام کرتاہوں اورکسی سے بھی محاذآرائی نہیں چاہتا یہی وجہ ہے کہ میں نے ایم کیوایم کے کارکنوں کو تمام احتجاجی مظاہرے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اور اسلام آبادمیں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت ملک جس نازک صورتحال سے دوچارہے اس میں محاذآرائی کسی بھی طرح ملک کے مفادمیں نہیں ہے اور ملک کی موجودہ صورتحال میں ہمیں ملک کاعظیم مفادپیش نظر رکھناچاہیے اورپارٹی یاذاتی مفادات سے بالاترہوکرسوچناچاہیے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورارکان پارلیمنٹ کوایک مرتبہ پھرہدایت کی کہ وہ اپنی گفتگومیں کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے عدلیہ کی توہین ہوتی ہویااس کے تقدس پر کوئی آنچ آتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ سے کہاکہ وہ23 دسمبرکولاہورمیں مینارپاکستان پر تحریک منہاج القرآن کے جلسہ میں شرکت کریں اوراس کی کامیابی کے سلسلے میں تعاون کریں۔ 
 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل حمایت کااعلان۔ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور حقیقی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کے پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان کوفرسوہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلانے ، غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپاکرنے اورانصاف کانظام قائم کرنے کیلئے عملی جدوجہد کریں گے تو انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہوگی اور میں ان کادست وبازو بننے کیلئے تیارہوں۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو پاکستان کو بچانے اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ایم کیوایم اورپاکستان عوامی تحریک کے پروگرام میں کوئی فرق نہیں۔ طاہر القادری
ڈاکٹرطاہرالقادری کی ایم کیوایم کے رہنماؤں کو 23دسمبر کو لاہورمیں ہونیوالے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت۔ الطا ف حسین کی ڈاکٹرطاہرالقادری کو23دسمبرکے جلسہ کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی ، ایم کیوایم کا وفد جلسہ میں شرکت کرے گا ۔
لندن: ۔۔۔ 19،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور ممتازاسکالرپروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے اور عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ و ہ بھرپور تعدادمیں شرکت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور حقیقی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوفرسوہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلانے ،ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپا کرنے اورانصاف کانظام قائم کرنے کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری عملی جدوجہد کریں گے تواس عظیم مقصدکیلئے انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہوگی اور میں ان کادست وبازو بننے کیلئے تیارہوں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے انکی بھرپورحمایت پر جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااور کہاکہ پاکستان کو بچانے اورملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ایم کیوایم اورپاکستان عوامی تحریک کے پروگرام میں کوئی فرق نہیں ،ہم میں قدر مشتر ک ہے کہ ہم سیلف میڈلوگ ہیں،جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کو آگے لاناچاہتے ہیں اورملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ انشاء اللہ اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں ہونے والا پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ عام تاریخی ہوگا جو پنجاب کے جلسوں کے ریکارڈتوڑدے گا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جنا ب الطاف حسین سے گفتگوکے دوران ایم کیوایم کے رہنماؤں کو پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ جناب الطا ف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو23دسمبرکے جلسہ عام کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کاوفدبھی اس جلسہ عام میں شرکت کرے گا۔ جناب الطا ف حسین نے عوام سے بھی پرزوراپیل کی کہ و ہ 23دسمبر کو لاہور میں مینارپاکستان پر ہونے والے جلسہ عام بھرپور تعدادمیں شرکت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔
 
 
مٹھی بھرانتہاپسنددہشت گرد انسداد پولیو مہم کوبندکرواکر نئی نسل کوپولیوجیسے موذی مرض میں مبتلاکرناچاہتے ہیں۔ الطاف حسین 
اگرانسدادپولیومہم پاکستان میں یکسربندہوگئی تواور بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تو ہر شہر میں معذور بچے نظرآئیں گے
انتہاپسنددہشت گرد پولیومہم کوبھی طاقت اوردہشت گردی کے ذریعے بند کرنے اورملک کوپستی اورتاریکی میں دھکیلنے پرتلے ہوئے ہیں
پولیو ورکرزکوہرقسم کاتحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں دہشت گرد ی کانشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
پشاور، چارسدہ، بٹگرام اورخیبرپختونخوا کے دیگرشہروں میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیوورکرزپر حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت
لندن ۔۔۔ 19 دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پشاور، چارسدہ، بٹگرام اورخیبرپختونخوا کے دیگرشہروں میں آج دوسرے روزبھی انتہاپسند دہشت گردوں کی جانب سے پولیوورکرزپر حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مٹھی بھرانتہاپسنددہشت گرداسلحہ اورطاقت کے ذریعے انسداد پولیو مہم کوبندکرواکر پاکستان کی نئی نسل کوپولیوجیسے موذی مرض میں مبتلاکرناچاہتے ہیں۔ ا پنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کئی بر سوں سے عالمی ادارہء صحت اوردیگراداروں کی مسلسل کوششوں سے پاکستان میں پولیوکے کیسزمیں بہت تیزی سے کمی آرہی تھی اورپولیو کامرض خاتمہ کے قریب تھا لیکن انتہاپسنددہشت گردوں نے جہاں ملک کودیگرشعبوں میں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی وہاں اب وہ خودساختہ پروپیگنڈے کرکے انسدادپولیومہم کوبھی طاقت اوردہشت گردی کے ذریعے بند کرنے اورملک کوپستی اورتاریکی میں دھکیلنے پرتلے ہوئے ہیں ۔انتہاپسندعناصر اس کوشش میں انتہائی سفاکی کامظاہرہ کرتے ہوئے مرد ہی نہیں بلکہ خواتین پولیوورکرزکوبھی شہیدکررہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرانسدادپولیومہم پاکستان میں یکسربندہوگئی تواور بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے توآنے والی نسل میں ہر شہر میں معذور بچے نظرآئیں گے۔انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ انسداد پولیو مہم کو جاری رکھنے کیلئے پولیو ورکرزکوہرقسم کاتحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں دہشت گرد ی کانشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے پولیو ورکرزاوررضاکاروں کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ 
 
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونیوالا جلسہ عام جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، رابطہ کمیٹی
عوام جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اسے عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کرائیں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی ۔۔۔19، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 23دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہونیو الے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اسے عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے اسی طرح کاانقلابی پروگرام رکھتے ہیں جس کے تحت ایم کیوایم قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظا م سمیت موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے شروع دن سے ہی جدوجہد کررہے ہیں اور ان کی جدوجہد کا مقصد ملک بھر کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 23دسمبر کو مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا جلسہ عام جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور عوام اس جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرکے جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کی جدوجہد میں عملی طور
 پر شامل ہوجائیں ۔
 
نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمدعالمگیرکوشہیدکردیا
محمدعالمگیرقطراسپتال میں نوکری کرتے تھے واپس گھرجاتے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی موقع پرجاں بحق
محمدعالمگیر(گڈو)کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے ،قتل کی واردات شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کامحمدعالمگیرشہیدکے سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت
صرف رواں ماہ کے دوران ایم کیوایم کے متعددذمہ داران،کارکنان اورہمدردوں کوقتل وغارتگری کانشانہ بنایاجاچکاہے
ایسامعلوم ہوتاہے کہ دہشت گردوں کوکراچی کے حالات خراب کرنے کیلئے قتل وغارت گری کالائسنس دیدیاگیاہے 
کراچی:۔۔۔19،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ124کے جواں سال کارکن محمدعالمگیر(گڈو)ولدفداحسین کونامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیااور فرارہوگئے۔باباولایت علیشاہ کالونی بلاک جے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی 35سالہ محمدعالمگیرقطراسپتال میں نوکری کرتے تھے اورچھٹی کے وقت گھرواپس جارہے تھے کہ چمچہ ہوٹل کے قریب دہشت گردوں نے ان پراندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی شہیدہوگئے ۔محمدعالمگیرشہیدکے سوگواران میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں۔علاوہ ازیں محمدعالمگیر(گڈو)کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کی اطلاع ملتے ہی حق پرست عوامی نمائندے،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اوراورنگی ٹاؤن سیکٹر و یونٹ کمیٹی ذمہ داران وکارکنان جائے وقوعہ اوراسپتال پہنچ گئے اورواقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔علاوہ ازیں محمدعالمگیر(گڈو)شہیدکوبعدنمازعشاء سینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان مرکزی قبرستان 15/Dڈسکوموڑمیں سپردخاک کردیاگیا۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے شہیدکے عزیز و اقارب شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔شہیدکی نمازجنازہ اسلامیہ مسجداورنگی ٹاؤن میں اداکی گئیں جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سیلم تاجک ،افتخار اکبر رندھاوا، حق پرست اراکین اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی ویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزو اقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورشہیدکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی سمیت سوگواران صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔مزیدبراں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ124کے کارکن محمدعالمگیر(گڈو)کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورقتل کے اس واقعے کوشہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن عناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورمعصوم شہریوں کوقتل وغارتگری کانشانہ بنارہے ہیں اورمحمدعالمگیرکاسفاکانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حالیہ ماہ کے دوران ایم کیوایم کے متعددذمہ داران وکارکنان سمیت درجنوں ہمدردشہریوں کوبے دردی سے قتل کیاجاچکا ہے تاہم آج تک کوئی ایک بھی دہشت گردگرفتارنہیں کیاجاسکااور ایسامعلوم ہوتاہے کہ شہرکاامن خراب کرنے کیلئے دہشت گردوں کوایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اور ہمدردعوام کوقتل کرنے کاکھلالائسنس دیدیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے محمدعالمگیرشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورسوگوارکویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ محمدعالمگیر(گڈو)شہیدکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اورایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان، ہمدرد شہریوں کو قتل کرکے شہرکاامن بربادکرنیوالے عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
 
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمدعالمگیرکی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔19،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ کمیٹی کے سابق رکن محمدعالمگیرکی المناک شہادت پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدعالمگیرشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدعالمگیرشہیدکواپنی جوارِرحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
 
پنجابی اورسرائیکی کارکنان حق پرستی کی تحریک کاہراول دستہ ثابت ہونگے،اراکین رابطہ کمیٹی
وقت آگیاہے کہ کارکنان تحریکی جدوجہدکومزیدتیزکریں اورعوام کواصل حقائق سے آگاہی فراہم کریں 
پی ایس اوسی کے اجلاس میں یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران سے وسیم آفتاب،افتخاراکبررندھاوااورگلفرازخان خٹک کاخطاب
کراچی:۔۔۔19؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب،افتخاراکبررندھاوا اورگلفرازخان خٹک نے کہاہے کہ پنجابی اورسرائیکی کارکنان حق پرستی کی تحریک کاہراول دستہ ثابت ہونگے، حق پرست کارکنان تحریکی جدوجہدکو مزید تیز کردیں اورعوام کواصل حقائق سے مکمل آگاہی فراہم کرتے رہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے ذیلی شعبہ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کی مختلف یونٹ کمیٹیوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں یونٹ کمیٹیوں کے انچارجزو دیگرعہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پرپی ایس اوسی کے انچارج خالداعوان،جوائنٹ انچارج شریف علی رعنا،اراکین اعجازمرزا،فضیل اسلم رعنا ، دانیال قریشی اورذوالفقاربھی موجودتھے۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ذات پرہمارااعتماد غیرمتزلزل ہے اورہم نہ تو ذاتی انتقام اور تعصب کے قائل ہیں اور نہ ہی ایسی کوششوں کو خاطر میں لاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجابی اورسرائیکی عوام میں ایم کیوایم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی غمازہے کہ پنجابی وسرائیکی کارکنان دل و جان سے تحریک کاہراول دستہ ثابت ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ذات پر اٹھنے والے ہاتھوں کو روکنا بھی جانتے ہیں اور کسی بھی صورت قائد تحریک پر کوئی آنچ ہرگزنہیں آنے دینگے۔
 
مانسہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب عہدیداران کورابطہ کمیٹی کی مبارکباد
کراچی:۔۔۔19،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مانسہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے نومنتخب صدرشہزادجہانگیری ،جنرل سیکریٹری ابرارتنولی سمیت تمام عہدیداران کودلی مبارکبادپیش کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے اورحق وسچ کاساتھ دینے والے بہادر،نڈر اورباکردارصحافیوں کوسرہاتی رہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے نومنتخب صدراورجنرل سیکریٹری سمیت تمام عہدیداران کومبارکبادپیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھی حق وسچ کاساتھ دینگے اورصحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریوں کومحسوس کرتے ہوئے بلاامتیاز،رنگ ونسل اورزبان خدمت کواپناشعار بنائیں گے۔
 
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔18،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم گلگت زون سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی تنظیمی کمیٹی ہدایت علی کے بھتیجے ضمیر عباس ، ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے شہید کے کارکن ندیم خان کے وا لد محمد شبیر خان ، ایم کیو ایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Bکے کارکن عاطف علی کے والد مقصود علی خان اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Bکے کارکن عمیر الدین رضوی کے والد سعید ذوالفقار علی رضوی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے تمام سوگوار لواحقین سے (اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین
 
 

5/8/2024 8:46:35 AM