Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایم کیوایم کے وفود کی علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی اسکالرز، امام بارگاہوں و مساجد اور شیعہ سنی انجمنوں کے منتظمین سے ملاقاتیں


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایم کیوایم کے وفود کی علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی اسکالرز، امام بارگاہوں و مساجد اور شیعہ سنی انجمنوں کے منتظمین سے ملاقاتیں
 Posted on: 10/30/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایم کیوایم کے وفود کی علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی اسکالرز، امام بارگاہوں و مساجد اور شیعہ سنی انجمنوں کے منتظمین سے ملاقاتیں
محرم الحرام کے دوران شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے قیام کیلئے علماء کرام جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں، ارکان رابطہ کمیٹی 
مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے الطاف حسین اور ایم کیوایم کی خدمات قابل ستائش ہیں، عباس کمیلی، مفتی نعیم
ارکان رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، احمد سلیم صدیقی، سیف یار خان اور عارف خان ایڈووکیٹ کی مفتی نعیم، علامہ عباس کمیلی اور علامہ مرزا یوسف حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
کراچی:۔۔۔30؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پرسال گذشتہ کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ حق پرست عوامی نمائندوں،متحدہ علماء کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ داران پرمشتمل وفود نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز، مفتیان ،خطباء ،مختلف امام بارگاہوں،مساجد اورشیعہ سنی انجمنوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور محرمالحرام کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ایم کیوایم کے وفود میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،احمدسلیم صدیقی ، سیف یار خان اور عارف خان ایڈوکیٹ ، حق پرست ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین ،انوررضازیدی اورعلماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدنے جامعہ بنوریہ سائٹ کے منتظم اعلیٰ مفتی نعیم، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی اور علامہ مرزا یوسف حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے علامہ عباس کمیلی سے گزشتہ دنوں دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے انکے صاحبزادے علی اکبر کمیلی اورمفتی نعیم سے انکے داماد مولانا مسعودکی المناک شہادت پردلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء نے علما ء کرام سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران شہر میں مذہبی رواداری کے فروغ ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ اپناکرداراداکریں۔وفد کے شرکاء نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں سازشی ٹولہ ایک بارپھر شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے مسلک کی بنیادپرمعصوم وبیگناہ لوگوں کاناحق خون بہارہاہے اورعلی اکبرکم یلی ، مولانا مسعودکی شہادت بھی فرقہ ورانہ فسادات کے اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس موقع پر مفتی نعیم ، علامہ عباس کمیلی اورمرزا یوسف حسین نے شہرمیں مذہبی رواداری کے فروغ،بھائی چارے کے قیام اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی خدمات کوسراہتے ہوئے وفدکواپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں انہوں نے علی اکبرکمیلی شہیداورمولانا مسعود شہید سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں شہیدہونے والے تمام شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی،محرم الحرام میں امن وامان کے قیام،فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

9/29/2024 10:16:53 PM