ایم کیوایم کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے اتوار 26 اکتوبرکو لندن میں ہونےوالے پرامن ملین مارچ کی مکمل حمایت کااعلان
سابق وزیراعظم آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے ملین مارچ کی حمایت کے سلسلے میں لندنمیں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کرکے شرکت کی دعوت دی تھی
لندن اوربرطانیہ کے دیگر شہروں میں آبادایم کیوایم کے کارکنان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئےاتوار26 اکتوبرکوہونے والے اس مارچ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کی سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری سے فون پر
گفتگو ،رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا
بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے ملین مارچ کی حمایت اور شرکت کے فیصلے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورپوری قیادت کاشکریہ اداکیا
لندن۔۔۔ 24 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں اتوار 26 اکتوبرکو لندن میں کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ہونے والے پرامن ملین مارچ کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے۔ اس ملین مارچ کی قیادت سابق وزیراعظم آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کریں گے۔بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے اس ملین مارچ کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیاتھااورکشمیرکاذ کے لئے اس مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ان کی دعوت کوقبول کرتے ہوئے لندن اوربرطانیہ کے دیگر شہروں میں آبادایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے اتوار26 اکتوبرکوہونے والے اس مارچ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اورمظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکریں۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کی سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری سے فون پر گفتگوہوئی ۔انہوں نے سلطان محمودچوہدری کو رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے ملین مارچ کی حمایت اوراس میں شرکت کے فیصلے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اورپوری قیادت کاشکریہ اداکیا۔