Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اس پر میں اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کررہا ہوں، الطاف حسین


 Posted on: 12/14/2012
توہین عدالت کانوٹس جاری کیاگیاہے اس پر میں اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کررہاہوں،الطاف حسین
میں عدلیہ کااحترام کرتاہوں اور کارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ اس معاملے پرنہ توقانون ہاتھ میں لیں اورنہ ہی کوئی احتجاج کریں بلکہ پرامن رہیں
بانیان پاکستان کی اولادوں کاقتل عام ہوالیکن آج تک کوئی قاتل گرفتارنہیں کیاگیا
حکومت اور تمام اداروں کافرض ہے کہ ملک میں انصاف کانظام قائم کریں،نفرت وعصبیت کاخاتمہ کریں، ظلم کوظلم کہیں اورظالم کوظالم 
ہمیں چاہیے کہ ہم سقوط ڈھاکہ سے سبق حاصل کریں ۔ملک عصبیتوں سے نہیں پیارمحبت سے قائم رہتے ہیں
کراچی اور حیدرآبادمیں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کے شہداء کی 26 ویں برسی کے اجتماع سے فون پر خطاب
کراچی ۔۔۔ 14 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کی جانب سے میرے خلاف جو توہین عدالت کانوٹس جاری کیاگیاہے اس پر میں اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کررہاہوں،میں عدلیہ کااحترام کرتاہوں اور کارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ اس معاملے پرنہ توقانون ہاتھ میں لیں اورنہ ہی کوئی احتجاج کریں بلکہ پرامن رہیں اوراس بات پر یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ بہترانصاف کرنے والاہے ،مجھے اللہ تعالی کی ذات پر پورابھروسہ ہے کہ وہ سرکار دوعالمؐ حضرت محمدمصطفےٰ ؐ ،پنجتن پاک ،میرے مرشدحضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ اوربزرگان دین کے صدقے مجھے سرخرو کرے گا۔ انہوں نے یہ بات آج لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکراچی اور حیدرآبادمیں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کے شہداء کی 26 ویں برسی کے اجتماع سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 14 دسمبر1986ء وہ المناک اورسیاہ دن ہے جب انتہائی جدید اورخودکارہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی پر صبح کے وقت حملہ کیا،نوجوانوں،بزرگوں خواتین اورمعصوم بچوں کوانتہائی بیدردی اورسفاکی سے قتل کیاگیا،انہیں ذبح کیاگیا، معصوم ماؤں بہنوں کے ہاتھوں سے سونے کی انگوٹھیاں نہ اترسکیں توانکے ہاتھ کاٹ لئے گئے،گھروں کی ایک ایک چیزلوٹ لی گئی ،گھروں کوکیمیکل اورپاؤڈرسے جلایاگیا،اس روزچھ گھنٹے تک قتل وغارتگری ہوتی رہی، 300 سے زائد معصوم نوجوان، بزرگ ، عورتیں بچے درندگی اور سفاکی سے شہیدکردیئے گئے ،بہنوں کی عصمت دری کی گئی، چھ گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلی جاتی رہی،قتل وغارتگری کابازارگرم رہالیکن وہاں نہ پولیس رینجرز پہنچی ، نہ فوج پہنچی اورنہ ہی انتظامیہ نظرآئی۔ انہوں نے سانحہ علی گڑھ کے دوران پیش آنے والا ایک دردناک واقعہ بتایا کہ ایک مظلوم خاتون کے بچے کوذبح کرنے کے بعداس کی انگلیاں کاٹ دی گئیں اور اس نے کٹی ہوئی انگلی سے اپنے بچے کوپہچانا۔یہ ساراظلم ان لوگوں کے ساتھ ہواجوبانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ، جن کے بزرگوں نے پاکستان بنایا۔آج اس سانحہ کوہوئے26 سال گزرچکے ہیں لیکن کسی ایک قاتل کوگرفتارنہیں کیاگیا،آخریہ مارے جانے والے لوگ انسان تھے یاجانور جنہیں بھیڑبکریوں کی طرح ذبح کیاگیااورجن کے گھروں کوجلایاگیا،اگرکوئی یہ کہتاہے کہ میری پیش کردہ باتیں بناوٹی اورلفاظی ہیں تو میرے پاس اس سانحہ کی وڈیوفلم بھی ہے اوراگرموجودہ سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری صاحب کہیں تومیں اس سانحہ کے ثبوت اپنے ساتھیوں اوروکلاء کے ذریعے ان کی خدمت میں پیش کرسکتاہوں۔اگرموجودہ سپریم کورٹ یہ کہتی ہے کہ یہ 26 سال پہلے کاواقعہ ہے اوراس وقت یہ عدلیہ نہیں تھی اورعدلیہ آزادنہیں تھی۔آج تو عدلیہ آزادہے اورکسی بھی دردناک سانحہ کانوٹس 10سال یا20سال بعد بھی لیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جب 2011ء میں لیاری میں اردو بولنے والوں کوباقاعدہ شناخت کرکے بسوں سے اتاراتارکرٹارچرسیلوں میں لیجاکر برہنہ کرکے انتہائی سفاکی سے تشددکرکے قتل کیاگیا،اس کی وڈیو فلم بھی ہم نے سپریم کورٹ کوبھجوائی تھی لیکن محتر م چیف جسٹس صاحب اوردیگرمعززجج صاحبان کو شائد اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ وڈیودیکھنے کاموقع نہیں ملا۔ اخبارات اورٹی وی کے ذریعے بھی یہ دردناک واقعات بتائے گئے لیکن افسوس کہ معززجج صاحبان کو یہ دردناک واقعات دیکھنے کاموقع نہیں ملا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح 14دسمبر1986ء کو خون کی ہولی کھیلی گئی اسی طرح 30ستمبر1988ء کوسندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآبادکے بازاروں میں بھی خون کی ہولی کھیلی گئی اور 300 سے زائد معصوم اردوبولنے والوں کوشہیدکیاگیالیکن نہ 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ کی تحقیقات کرائی گئیں اور نہ ہی 30ستمبر1988ء کے سانحہ حیدرآبادکی تحقیقات کرائی گئیں،تمام ترمظالم کے باوجودبھی ہم خون کے آنسوپیتے رہے اور صبرکرتے رہے، ہمیں نفرت وتعصب کانشانہ بنایاگیااور ہمارے لئے یہاں تک کہاگیاکہ انہیں سمندرمیں غرق کردو۔انہوں نے کہاکہ میں بڑے ادب کے ساتھ موجودہ حکومت اور عدالت عظمیٰ سے کہتاہوں کہ سانحہ علی گڑھ کی تحقیقات کرائی جائیں اوراس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔حکومت اور تمام اداروں کافرض ہے کہ ملک میں انصاف کانظام قائم کریں،نفرت وعصبیت کاخاتمہ کریں، ظلم کوظلم کہیں ،ظالم کوظالم اورمظلوم کومظلوم کہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے ،جوسفاک عناصراس سانحہ میں ملوث ہیں ان کوسزا تک پہنچائے یاانہیں نیست ونابود کرے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مظلوموں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حمایت ہوتی ہے، جن لوگوں نے ماضی میں ایم کیوایم اورالطاف حسین کے خلاف من گھڑت اورجھوٹے قصے کہانی بنائے اللہ تعالیٰ نے انکی رسی درازکی اورجولوگ آج بھی ظلم وناانصافیاں کررہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اسی دنیامیں عبرتناک انجام سے دوچار کرے گا۔یہ فقیرالطاف حسین کی بددعاہے، میں گناہ گارہوں،35 سال کے دوران بڑی بڑی طاقتوں نے مجھے ختم کرناچاہالیکن وہ ختم نہیں کرسکے ، جولوگ آج بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایم کیوایم کوختم کردیں گے انہیں ناکامی کاسامنا کرنا ہوگا۔ دو دن بعدیوم سقوط ڈھاکہ ہے، اس میں لاکھوں مسلمان شہیدہوئے خواہ وہ بنگالی تھے یااردوبولنے والے ،ہمیں چاہیے کہ ہم سقوط ڈھاکہ سے سبق حاصل کریں کیونکہ حکومتیں کفر سے توقائم رہ سکتی ہیں،ظلم وناانصافی سے نہیں چلاکرتیں۔ملک عصبیتوں سے نہیں پیارمحبت سے قائم رہتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگوں نے چندروزقبل قہقہے لگاتے ہوئے یہ واویلامچایاکہ اسکا ٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پرچھاپہ مارا ۔انہوں نے کہا کہ جس دن شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت ہوئی، ہم نے اسکاٹ لینڈیارڈ سے کہاکہ ہم تحقیقات میں آپکے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے ، آپ اس سلسلے میں جب بھی ہم سے ملنے کیلئے آنا چاہیں آئیں، دفتر آناچاہیں آئیں،جس کمرے کودیکھناچاہتے ہیں دیکھیں،جوچیزپوچھنی ہے پوچھیں ۔ اس پر بعض متعصب لوگوں نے قہقہے لگائے اورکہاکہ چھاپہ ماراگیاہے ۔میں ایسے متعصب لوگوں سے کہتاہوں کہ وہ قہقہے نہ لگائیں اوراللہ تعالیٰ کے مکافات عمل کونہ بھولیں۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں سے کہاکہ آپ سیسہ پلائی دیوارکی طرح ڈٹے رہیں، چاہے آپ پنجابی ہوں، پختون ہوں، بلوچ ہوں ، سندھی ہوں، کشمیری ہوں،سرائیکی ہوںیاآپ کاتعلق گلگت بلتستان یاکسی بھی علاقے سے ہو، آپ متحدرہیں، ایم کیوایم صرف اردو بولنے والوں کی جماعت نہیں بلکہ ہرمظلوم کی جماعت ہے ۔انہوں نے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ملک میں انصاف کی حکومت قائم کرے،ملک سے چوراچکوں،لٹیروں، اقرباء پروری کرنے والوں کاخاتمہ کرے اور 98 فیصدغریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرے۔
 
 
ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں سانحہ قصبہ علیگڑھ اور سقوطِ مشرقی پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے 
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا ، اجتماع کے ہزاروں شرکاء سے جناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا 
جناب الطاف حسین نے سانحہ قصبہ و علیگڑھ اور سانحہ مشرقی پاکستان کے دردناک و المناک واقعات کو نہ صرف تفصیلی طور پر بیان کیا بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملنے والے توہین عدالت کے نوٹس پرآئینی و قانونی ماہرین کے مشورے کے بعد اپنا مؤقف بھی واضح کیا
کراچی:۔۔۔۔14 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھرمیں سانحہ قصبہ علیگڑھ اورسقوطِ مشرقی پاکستان کے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ،بلوچستان،پنجاب اورخیبرپختونخواہ سمیت آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں38سے زائدمقامات پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے ۔ قرآن و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکراچی میں منعقدہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرفاروق ستار،انیس احمدقائم خانی ، ڈاکٹر نصرت،اراکین رابطہ کمیٹی کنورخالدیونس،وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،کنورنویدجمیل،گلفرازخان خٹک،اشفاق منگی،کیف الوریٰ،واسع جلیل،شاہد لطیف، توصیف خانزادہ،حق پرست وفاقی و صوبائی وزراء، سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین،مشیران،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران ، کارکنان ،ہمدردوں اور شہداء کے لواحقین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرحق پرست صوبائی وزیرعبدالحسیب نے خشوع و خضوع کے ساتھ اجتماعی دعا اور خوش الحانی سے فاتحہ خوانی کرائی جس میں سانحہ قصبہ علیگڑھ کالونی اورسانحہ 16دسمبر سقوطِ مشرقی پاکستان کے شہداء سمیت ایم کیوایم کی جدوجہدمیں شہید ہونیوالے تمام شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،لواحقین کیلئے صبرجمیل،ملک وقوم کی بقاء وسلامتی ،ترقی وخوشحالی ،حق پرستی کے نظریئے کی کامیابی اورایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کے خاتمے سمیت قائدتحریک الطا ف حسین کی حفاظت ،درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے دعائیں کی گئی۔شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے قبل ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اجتماع کے ہزاروں شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے سانحہ قصبہ و علیگڑھ اور سانحہ مشرقی پاکستان کے درد ناک اور المناک واقعات کو نہ صرف تفصیلی طور پر بیان کیا بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملنے والے توہین عدالت کے نوٹس پرآئینی و قانونی ماہرین کے مشورے کے بعد اپنا مؤقف بھی واضح کیا۔کرچی کی طرح حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، نوابشاہ، دادو، سانگھڑ، جامشورو،ٹنڈوالہیار،خیرپور،شکارپور ، ٹھٹھہ ، گھوٹکی، عمرکوٹ ، نوشہروفیروز،بدین،قمبرشہدادکوٹ،کشمور،لاڑکانہ،جیکب آباد،صوبہ پنجاب میں لاہور،راولپنڈی،ملتان، فیصل آباد،گجراوالہ، بلوچستان کوئٹہ، نصیرآباد ، خیبر پختونخواہ ، مانسہرہ ، ہری پور،ڈیرہ اسماعیل خان ایبٹ آباد،آزادکشمیر،باغ،مظفرآباد،بٹ گرام ،میرپور،راولاکوٹ،گلگت ،بلتستان میں بھی کارکنان کی جانب سے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں صوبائی ،ضلعی ،ٹاؤن اورزونل کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورفاتحہ خوانی کی۔
 
 
 
 
 
 
کوئٹہ میں فرقہ واریت کی بنیاد پر 4بے گناہ افراد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
سفاک دہشت گرد کوئٹہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی سبوتاژ کرکے اتحاد بین المسلمین کے خلاف عملی طور پر سرگرم ہیں ، رابطہ کمیٹی 
فرقہ واریت کی بنیاد پر جاں بحق ہونے والے بے گناہ افراد کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس 
کراچی ۔۔۔14، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ میں فرقہ واریت کی بنیاد پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4بے گناہ افرا د کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ میں فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ افراد کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کوئٹہ میں بے گناہ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سفاک دہشت گرد فرقہ وارانہ ہم آہنگی سبوتاژ کرکے اتحاد بین المسلمین کے خلاف نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ مسلم امہ کے مسالک کو آپس میں دست و گریباں کرکے اپنے مذموم عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ کے تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ قتل و غارتگری پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور فرقہ واریت کے خلاف ماضی کی طرح اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرکے مذموم اور گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیو الے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور ژوب میں فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار سزا دی جائے ۔ 
 
وزیراعلیٰ سندھ کے حق پرست مشیر حیدر عباس رضوی کے برادرِ نسبتی کاشف عابدی کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔14، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کے حق پرست مشیر حیدر عباس رضوی کے برادرِ نسبتی کاشف عابدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے حیدر عباس رضوی سمیت مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
 
ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے کارکن سیّد شاہد علی کے انتقال پر جناب الطا ف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔۔۔14،دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرز ونگ قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن سیّد شاہد علی ،ایم کیوایم مرکزی الیکشن سیل کمیٹی کے رکن ریحان جعفری کی والد ہ محترمہ سائرہ خاتون کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مر حومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی سیّد شاہد علی ،ایم کیوایم الیکشن سیل کمیٹی کے رکن ریحان جعفری کی والدہ محترمہ سائرہ خاتون ،پاک کالونی سیکٹر یونٹ 192شیر شاہ کے کارکن محمد علی کی والدہ محترمہ ارشاد بی بی ،قمبر شہداد کوٹ زون کے رکن اسد اللہ جونیجو کی والدہ محترمہ خانزادی اور ایم کیوایم بدین زون ماتلی یونٹ کے کارکن سہیل قائم خانی کے والد اشفاق احمد خان کے انتقال پر دلی
تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
ایم کیو ام نے غریب و متوسط طبقہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب کراکر ایوانوں میں بھیجا ، محمد شریف
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیں عوام کی خدمت کے کاموں پر معمور کیا ہے، سہیل یوسف 
حیدرآباد۔۔۔14دسمبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر جاری شہر کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں حق پرست قیادت کی کاوشوں سے بنائے جانے والے پاکولا پمپنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ پاکولا پمپنگ اسٹیشن کاافتتاح متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف نے کیا ۔تقریب میں رکن زونل کمیٹی افتخار قائم خانی ، سیکٹر ویونٹس کے ذمہ داران وکارکنان اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد شریف نے کہاکہ قا ئدتحریک نے سب سے پہلے ملک بھر کے ۹۸ فیصد غریب و مظلوم عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کی اور غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب کراکر ایوانوں میں بھیجا تاکہ غریب عوام کے حقوق و مسائل پر ایوانوں میں بھی آواز بلند کی جاسکے اوریہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم نے جب بھی اقتدار میں شرکت کی اس نے عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کیں ہیں اور موجودہ دور میں بھی حق پرست قیادت کی یہی کوشش ہے کہ ۹۸ فیصد غریب عوام کے مسائل کو اولین ترجیحی دی جائے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کو پس پشت نہیں ڈالااور شہرکے مختلف علاقوں میں حق پرست قیادت کی کاوشوں سے ہونے والے ترقیاتی کام اسکا واضح ثبوت ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن زونل کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیں عوام کی خدمت کے کاموں پر معمور کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم بہترین انداز میں اپنے فرائض کق سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت کی کو شش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں اور ہم اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
 
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتما م سانحہ قصبہ وعلی گڑھ کے شہداء کی 26 ویں بر سی کےسلسلے میں زونل آفس پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیاگیا
حیدرآباد ۔۔۔14دسمبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتما م سانحہ قصبہ وعلی گڑھ کے شہداء کی 26 ویں بر سی کے سلسلے میں زونل آفس پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیاگیا جسمیں متحدہ قومی موومنٹ سند ھ تنظیمی کمیٹی کی رکن عائشہ آفتاب ، حیدرآبا د زون کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے سمیت سیکٹرز و یونٹس اور شعبہ جات اے پی ایم ایس او لیبر ڈویژن ایلڈرز ونگ میڈیکل ایڈ لیگل ایڈشعبہء خواتین و دیگر کے ذمہ داران و کارکنان و ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں سانحہ قصبہ وعلی گڑھ کے شہداء کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ تحریک کے تمام شہداؤں اور قائدِ تحریک کے بھائی اور بھتیجے کے درجات کی بلندی اور قائدتحریک کی صحت و درازی عمر او ر تحریک کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے تعزیت 
حیدرآباد ۔۔۔14دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے تعزیتی بیان میں سیکٹر جی یونٹ 2/Bکے جوائنٹ انچارج محمد خالد کے والد کے انتقال ، سیکٹربی یونٹ 16کے کارکن وحیدکی زوجہ کے انتقال اور سیکٹر اے یونٹ 4/Cکے یونٹ ممبر کامران کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین) 
 
ایم کیو ایم بدین زون کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ و علیگڑھ کے شہدا ء کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع 
بدین ۔۔۔۔۔14دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ بدین زون کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ و علیگڑھ کے شہداء کی 26ویں برسی کے موقع پر بدین زونل آفس پر ایک اجتماع منعقد ہوا جہاں شہدائے حق کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرز ونل انچارج عقیل الدین اور اراکین زونل کمیٹی نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کو کڑے وقت میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر شہداء نے جو تاریخ رقم کردی ہے۔ انشاء اللہ شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملک و قوم کو ترقی کی منازل پر گامزن کیا جائے گا جہاں حق و انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ آج کے دن کی مناسبت سے سیکٹر اور مختلف یونٹس میں بھی قرآن خوانی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے محافل منعقد کی گئیں ہیں۔
 
ایم کیو ایم قمبر شہداد کوٹ زون کا زونل کمیٹی کے رکن اسد اللہ جونیجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 
قمبر شہداد کوٹ۔۔۔۔۔14 دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ قمبر شہداد کوٹ زونل کمیٹی کے رکن اسد اللہ جونیجو کی والدہ محترمہ با رضائے الہٰی انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ و تدفین میں مرحومہ کے سوگوار لواحقین سمیت سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عبدالخالق چانڈیو، زونل انچارج ممتاز شاہ اور ارکان زونل و یونٹ کمیٹیوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ایم کیو ایم زون کے انچارج و اراکین کمیٹی نے اسد اللہ جونیجو کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)
 
ایم کیو ایم سکھر زون کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ علیگڑھ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام
سکھر۔۔۔۔۔14دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زیر اہتما م شو کت الا اسلا م ہا ل میں 14دسمبر 1986 کے سانحہ قصبہ علیگڑھ کے شہداء کے ایصا ل ثو اب کیلئے قر آن خو انی و فا تحہ خو انی کا اہتما م کیا گیا جس میں ایم کیو ایم سکھرزون کے انچا رج محمد قطب الدین واراکین زونل کمیٹی ، یو نٹ ذمہ داران و کا رکنان ،لیبر ڈویثر ن ،اے پی ایم ایس او ،شعبہ خو اتین کی ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت شہدا ء کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فر مائے لوا حقین کو صبر و جمیل عطا فر ما ئے اور قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین بھائی کو صحت و تندرستی اور درازی عمر عطا فر ما ئے (آمین )
 
بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ آواز حق بلند کی 
ایم کیو ایم کا مقصد حقوق سے محروم مظلوم عوام کی خدمت ہے ، اراکین یونٹ کمیٹی 
نصیر آباد۔۔۔۔۔14دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ڈیرہ مراد جمالی کے یونٹ الطاف نگر کے ارکان حاکم علی، نبی بخش، خدا بخش، مولا بخش، خرم حیدر اور خلیل احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مقصد مظلوم و محروم عوام کی خدمت کرنا ہے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز حق بلند کی ہے ، باشعور لوگ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں ایم کیو ایم بلوچستان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ظالم و جابر طبقے کے حکمرانوں کو شکست فاش دے کر عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔
 
ایم کیو ایم میرپور خاص زون کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ علیگڑھ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام
میرپورخاص۔۔۔۔۔14دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے زیر اہتمام قصبہ علی گڑہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ارکان رابطہ کمیٹی سید شاکر علی ، یوسف شاہوانی ، مرکزی رہنما عامر خان ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی ، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی وحید خان، عظیم احمد دانش اور حق پرست صوبائی وزیر زبیر احمدخان ، زونل انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی سمیت ایم کیوایم کے کارکنان ،خواتین ، بچوں ،بزرگوں ا ور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء شہداء قصبہ علی گڑھ اور تحریک کے دیگر تمام شہداء سمیت خصوصاًقائد تحریک جنا ب الطاف حُسین کے بھائی اور بھتیجے کے ایصال ثواب اور جنت میں بلند درجات کے لئے دعائیں کی گئیں جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حُسین کی صحت وعافیت اور عمردرازی کے ساتھ ساتھ تحریک کی سربلندی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 
 
متحدہ قومی موومنٹ راولپنڈی زون کے تحت سانحہ قصبہ و علیگڑھ کراچی کے شہداء کی برسی کے موقع پرقرآن خوانی ودعا
راولپنڈی ۔۔۔۔۔14دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ راولپنڈی زون کے زیراہتمام آج بروزجمعہ ایم کیوایم زون آفس راولپنڈی میں14دسمبر1986ء سانحہ قصبہ و علی گڑھ کراچی کے شہداء کی26ویں برسی کے موقع پرقرآن خوانی ودعاکی گئی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا،قرآن وفاتحہ خوانی میں صوبائی تنظیمی کمیٹی(پنجاب) کے جوائنٹ انچارج محمد رفیق ،ممبرصوبائی تنظیمی کمیٹی(پنجاب) فیض اللہ ، زونل انچارج ملک منیرانجم ،واراکین زونل کمیٹی، ڈسٹرکٹ اسلام آبادکے انچارج یاسر علی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے انچارج عتیق عباسی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کے علاوہ دیگرشعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرقرآن خوانی وعا کرائی گئی اورسانحہ قصبہ و علی گڑھ کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔اللہ تعالیٰ حق پرست شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے(آمین)۔ دریں اثناء راولپنڈی زون میں شامل اضلاع جہلم،چکوال،اٹک،خوشاب اور میانوالی میں بھی سانحہ قصبہ و علی گڑھ کے شہداء کے درجات کی بلند ی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔اور اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی صحت تندرستی ودرازی عمر کے لئے بھی دعا کی گئی۔
 
سانحہ قصبہ و علیگڑھ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عابد گجر
ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کے تحت، 14دسمبر 1986کے سانحہ قصبہ و علی گڑھ کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت 
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔14دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ گو جرانوالہ زون کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ و علیگڑھ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی جس میں ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون اورتمام اضلاع کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر شہداء کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں اس موقع پر زونل انچارج عابد گجر نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد بے شمار شہدا ء کی لازوال قر بانیوں سے عبارت ہے ۔ اور انہی شہداء کی بدولت آج ایم کیوایم کا نظریہ ملک بھر میں اپنی آب و تاب کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ دن دور نہیں جب ملک بھر میں حق پرستی کا بول بالا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ14دسمبر1986کوسفاک درندہ صفت مسلح دہشت گردوں نے قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن پر حملہ کرکے 6گھنٹے تک جدید آتشی ہتھیاروں سے بے دریغ فائرنگ کی اور سینکڑوں ، معصوم بچوں ،بچیوں، نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام کیا ، انہیں زندہ آگ میں جلایا گیا ، گھروں کو نذر آتش کردیا گیا اور ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ6گھنٹے تک معصوم اور بے گناہ لوگوں کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک دہشتگرد آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہداء کی قر بانیوں کو کبھی فر اموش نہیں کرسکتی ہے اور ان کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور حق پرستی کی تحریک ایک دن ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ 14،دسمبر1986ء سانحہ قصبہ و علی گڑھ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔ 
 
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس کے تحت سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہد اکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی
لاہور۔۔۔۔۔14دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے زیر اہتمام 14دسمبر سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ فاتحہ خوانی کی گئی اور حق پرستی کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا ء کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہو ر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا نعقاد کیا گیا جس میں شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر واراکین زونل کمیٹی شیراز بیگ ،شہناز سہیل، عامر سجاد لودھی ،ہاشم رضا،بشیر خان ، متحدہ سوشل فورم کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر علی حسین،ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج لاہور عبدالشکوربٹ ،ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے انچارج ذوالفقار ایڈووکیٹ سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔
 
ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ و علیگڑھ کے شہدا ء کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع 
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔14دسمبر، 2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ علی گڑھ اور قصبہ کالونی کے شہداء کی چھبیسویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں قلعہ ایریا کے مقام پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس میں زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی ، شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان ، یونٹ او ر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پرسانحہ قصبہ علیگڑھ کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب ودرجات کی بلندی، پاکستان کی سلامتی اور استحکام، کراچی میں امن و امان کے قیام اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرو صحتیابی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔
 
 *****

12/22/2024 11:14:22 AM