گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد علیل ہوگئے ،عوام گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی اپیل
لندن: ۔۔۔5 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعاکی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے عوا م سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد گزشتہ تین روزسے علیل ہیں اوران کے متعدد طبی ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
ایم کیوایم کے زیر اہتما م قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 27ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا
اجتماع میں قائد تحریک کی ہمشیرہ محترمہ سائر ہ خاتون ودیگر اہلخانہ کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ، اراکین رابطہ کمیٹی اور کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پاپوش نگر قبر ستان جاکر قائد تحریک کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
کراچی :۔۔۔۔5دسمبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام قائدتحریک جنا ب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 27ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، محترمہ نسرین جلیل ، انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر نصرت و اراکین رابطہ کمیٹی اشفاق منگی ، سیف یار خان ،گلفراز خان خٹک ،کیف الوری ،محترمہ آنسہ ممتاز انوار ، سلیم تاجک ، شاکر علی ، ڈاکٹر صغیر احمد ، یوسف شاہوانی ، رضاہارون ،شاہد لطیف، توصیف خانزادہ ، واسع جلیل ، حق پرست ارکانِ سینیٹ ، وزرا ء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر قائد تحریک کی ہمشیرہ محترمہ سائر ہ خاتون ودیگر اہلخانہ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں اجتماع میں مولانا جمیل راٹھور نے محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خوش الحانی سے فاتحہ کی اور خشوع خضوع کے ساتھ دعاکرائی۔ کراچی کی طرح اندرونِ سندھ ،حیدر آباد ، میر پور خاص، سکھر ، نواب شاہ ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار ، لاڑکانہ ، دادو ، بدین ، ٹھٹھہ، گھوٹکی ، خیر پور ، نو شہرو فیروز ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور ، جیکب آباد ، پنجاب میں ملتان ، گجرانولہ ، راولپنڈی ، فیصل آباد ،لاہور ، کوئٹہ ،نصیر آباد ، خیبر پختونخوا میں گلگت و بلتستان ، دیامیر ، آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے ضلعی ، ڈسٹرکٹ ، زونل دفاتر پر برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تمام زونوں کے انچارجز و اراکین کمیٹی ، ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز و اراکین رابطہ کمیٹی ارکان سندھ اسمبلی کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے ناظم آباد میں واقع پاپوشنگر قبرستان جاکر قائد تحریک کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی قبر پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔
دہشت گردوں کی جانب سے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کالعدم تنظیم کے دہشت گر د کی گرفتاری اور اسکے اعترافی بیا ن سے ثابت ہوگیا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی واراتیں کون کررہا،
کراچی۔۔۔5دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی مسجد میں گھس کر پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیش امام کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گر د کی گرفتاری اور اسکے اعترافی بیا ن ثابت ہوگیا کہا ہے کہ شہر میں قتل و غارتگری کے واقعات میں کون ملوث ہے اور کون رقم لیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہوئی گئی ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ واراتیں کون کررہا، یہ دہشت گرد کون ہے اور کہاں سے آرہے ہیں اور کہاں سے تربیت سے حاصل کررہے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کر کے قوم کے سامنے حقائق لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملز م کے بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں جاری فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں۔ انہو ں نے افسوس کامقام ہے کہ کہاکہ تمام جماعتیں سیاسی بنیادوں پر ایم کیوایم دشمنی پر اتر آئی ہیں اوریم کیوایم پر بہتان تراشیاں کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس و انتظامیہ کے افسران متعدد بار میڈیا کے ذریعے قوم کوآگاہ کر چکے ہیں کراچی میں پیش امام ،علمائے کرام، اساتذ ہ ، طلبہ ،ڈاکٹرز ،وکلاء ،بینک ڈکیتی ، اغواء برائے تعاون، فرقہ وارانہ فسادات میں کون ملوث ہے؟ ۔انہوں نے پیش امام کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت ہ ہمدردی اظہا ر کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی داخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیا پیش امام کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور ایک ملزم کی گرفتاری سے ہونے والے انکشاف کو سنجیدگی لیا جائے اور ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور دہشت گردی نیٹ ورک کو جڑسے اٹھانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
کراچی کے عوام کو دیوار سے لگانے کا عمل دراصل پاکستان دشمنی ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
واشنگٹن ڈی سی : ۔۔۔5دسمبر 2012ء
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگراںِ اعلیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس اور احکامات کو سراسر غیر آئینی، غیر جمہوری اور کراچی کے عوام کے خلاف کھلی سازش قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ ایک بار پھر کراچی کے حق پرست عوام پر شب خون مارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اورایک بار پھر فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر فسادات کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سپریم کورٹ جیسے ادارے سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ملک میں عدل اور انصاف کے فروغ کیلئے اقدامات کر ے گانہ کہ ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے خلاف کسی گھناؤنی سازش کا حصہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عوامی مینڈیٹ کے خلاف سازش کرنے والوں کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے اور ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو دیوار سے لگانے کا عمل دراصل پاکستان دشمنی ہے اور ایسا عمل کرنے والے پاکستان کو مزید کمزور اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور بڑی سے بڑی طاقت بھی کراچی کے عوام کے دلوں سے جناب الطاف حسین کی محبت کو دور نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خلاف کی جانے والی اس بھیانک سازش کو فوری طور پربے نقاب کیا جائے اور اس سازش کے پیچھے پس پشت ڈال کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔5دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 81کے رکن آصف عزیز کی والدہ محترمہ حکیم انساء،کراچی مضافاتی آرگنائز نگ کمیٹی ابراہیم حیدری کے کارکن احمد سموں کے والد حاجی اللہ ڈنو سموں، کرک ڈسٹر کٹ کے انچارج ارشاد اللہ کے والد فائز اللہ خان ،قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 125کے سرکل انچارج عمیر خان شیرازی کی والدہ محترمہ زبیدہ بیگم اور ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائز نگ کمیٹی نارتھ کراچی ٹاؤن یونٹ 13کے رکن محمد خالد کی والدہ محترمہ زرینہ بی بی کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی سمیت سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے ۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سندھ کی لوک فنکارہ محترمہ زنیت شیخ کے انتقال پراظہار تعزیت
کراچی :۔۔۔5دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کی لوک فنکارہ محترمہ زنیت شیخ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کو فن موسیقی کیلئے خدمات انجام دینے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ انہوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
مسلم لیگ (ن )پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے،
نواز شریف فوری فورطورپر اپنے عسکری ونگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں ،حق پر ست اراکین اسمبلی
کراچی :۔۔۔5،دسمبر 2012ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنما ء نواز شریف اور دیگر رہنماؤں سے کہا ہے محض اپنی سیاست چمکانے کی غرض سے کراچی دشمنی پر مبنی رویوں کو اختیار کرکے دراصل پاکستان کی بقاء و سلامتی کو شدید خطرات کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی قتل و غارت گری ، اسلحہٰ کی نمائش گزشتہ دنوں سیا لکوٹ میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کے اُمیداوار کی کامیابی کی خوشی میں فائرنگ کا واقعے سے ثابت ہوچکا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا عسکر ی ونگ موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے نواز شریف اور ان کی جماعت کو چاہئے کہ وہ کراچی سمیت سندھ کی صورتحال کی پرواہ کرنے بجائے پہلے وہ اپنے صوبے کی فکر کریں اورپنجاب میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے عملی اقداما ت کریں ۔
******