Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سندھ کی یوم ثقافت کے طورپر ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘ منایا گیا


 Posted on: 12/4/2012
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سندھ کی یوم ثقافت کے طورپر ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘ منایا گیا
مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادمیں ہواسندھ بھرمیں ایم کیوایم کے زونل دفاترپرتقریبات کاانعقاد
عوام کاجوش وخروش،سندھی گانوں کی دھنوں پروالہانہ رقص،نائن زیروجئے الطاف ،جئے متحدہ اورجئے سندھ کے نعروں سے گونج اٹھا
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر) 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح اس سال بھی سندھ بھرمیں ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘سندھ کی یوم ثقافت کے طورپرزبردست جوش وخروش اورشان و جذبے سے منایا گیااورسندھ کی ثقافت کوبھرپورطریقے سے اجاگرکیاگیا۔سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے کے سلسلے میں سندھ بھرمیں ایم کیوایم کے زونل دفاترپراجتماعات منعقدکیے گئے جبکہ مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیروعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی،اراکین رابطہ کمیٹی اشفاق منگی،کنورنویدجمیل،وسیم آفتاب،یوسف شاہوانی،سیف یارخان،سیدشاکرعلی،سلیم تاجک،واسع جلیل،آنسہ ممتازانوار،ایم کیوا یم کے سینئررہنماء عامرخان،حق پرست سینیٹرز،قومی و صوبائی اسمبلی،مشیران اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان کے علاوہ مختلف زبانوں اورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاًسندھی اوراردوبولنے والے سندھیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں نوجوانوں ، بزرگوں،خواتین ،بچوں،بچیوں اورطلبہ وطالبات بڑی تعدادمیں شامل تھیں۔سندھ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کااظہارکرنے کیلئے تقریب میں فنکاروں نے بہت بڑی تعدادمیں خصوصی طورپرشرکت کی اورسندھی گانوں کی دھنوں پروالہانہ رقص کیا۔نائن زیروپرہونیوالی مرکزی تقریب کے شرکاء نے مختلف اقسام کی خوبصورت اوردیدہ زیب سندھی ٹوپیاں اوراجرک پہن کرسندھ سے اظہار محبت اورجوش وخروش کامظاہرہ کیااورسندھی ثقافت کا پرچارکیا۔نائن زیرو اور اس کے اطراف سندھ کے یوم ثقافت میں شرکت کیلئے آنیوالے کارکنان و ہمدرد عوام ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں اور گلیوں میں ڈھول تاشوں کی دھنوں پربھی رقص کرتے دکھائی دیئے جنہوں نے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصویرتھامے ہوئی تھیں۔سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے کے موقع پرایم کیوایم کی جانب سے انتہائی خوبصورت اورغیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں سندھی ٹوپی اوراجرک اڑھے ٹیبلوبھی پیش کئے گئے جوعوام کاتوجہ کامرکزبنے رہے ۔اس موقع پرشرکاء نے نعرہ الطاف۔۔۔جئے الطاف،نعرہ متحدہ۔۔۔جئے متحدہ،نعرہ سندھ۔۔۔جئے سندھ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے کراچی کی طرح حیدرآباد،میرپورخاص،نواب شاہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار،گھوٹکی،جامشورو،عمرکوٹ،ٹھٹھہ،نوشہروفیروز،بدین،لاڑکانہ،خیرپور،شکارپور،دادو،قمبرشہدادکوٹ،کشموراورجیکب آبادمیں بھی ایم کیوایم کے زیراہتمام سندھی ٹوپی اجرک ڈے انتہائی جوش وخروش سے منایاگیااوراس سلسلے میں زونل دفاترمیں تقریبات منعقدکی گئیں جس میں مقامی ذمہ داران،کارکنان اورسندھی اوراردوبولنے والے ہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔واضح رہے کہ ایم کیوایم ہرسال 19؍نومبرکوسندھی ٹوپی اجرک ڈے مناتی ہے تاہم اس سال محروم الحرام کے احترام کے باعث یہ ڈے چاردسمبرکومنایاگیا۔

ایم کیوایم کالاباغ ڈیم بنانے کی شدید مخالفت کرتی ہے، ایم کیوایم صرف کراچی کی نہیں بلکہ سندھ اورپورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے ،انیس احمدقائمخانی
قائدتحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے سچے اوربہادرسپوت ہیں،اشفاق منگی
جولوگ سندھ میں نفرتیں،تعصب پھیلارہے ہیں وہ سندھ کے دشمن ہیں جنہیں سندھ کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے
نائن زیروپرسندھی ٹوپی اجرک ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب 
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر) 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی نے کہاکہ ایم کیوایم کالاباغ ڈیم بنانے کی شدید مخالفت کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم صرف کراچی کی نہیں بلکہ سندھ اورپورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے سوات کی ملالہ ہویاعافیہ صدیقی ہومظلوم کہیں بھی ہوں ایم کیوایم پوری طرح اس کے ساتھ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل 4دسمبرکوایم کیوایم کے زیراہتمام ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘کے موقع پرایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سندھی ٹوپی اجرک ڈے کی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست پارلیمنٹرین، شعبہ جات کے ذمہ داران وایم کیوایم کے کارکنان کے علاوہ مختلف زبانوں اورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔انیس احمدقائم خانی نے سندھ میں رہنے والے ایک ایک سندھی کوچاہے وہ سندھی بولنے والاسندھی ہویااردوبولنے والاسندھی ہویاپھربلوچی ،پنجابی ،پشتون ،سرائیکی بولنے والاسندھی ہو’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘ کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ صوبہ سندھ پیارومحبت کرنے والوں کی دھرتی ہے ہمیں بھی یہ دھرتی اتنی ہی پیاری ہے جتنی سندھی بولنے والے سندھیوں کوپیاری ہے ایم کیوایم نے ہمیشہ سندھ کو اپنی دھرتی ماں ماناہے۔ ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے زیراہتمام آج پورے سندھ میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے پورے جوش وجذبے سے منایاجارہاہے ۔قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے موقع پرسندھ کی ثقافت گواہ ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے سچے اوربہادرسپوت ہیں جنہوں نے سندھ میں بسنے والے ایک ایک سندھی چاہے اس کا تعلق کسی بھی زبان یاقومیت سے ہواتنا ہی پیارمحبت کرتے ہیں جتناسندھی بولنے والے سندھیوں اوراردوبولنے والے سندھیوں سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی دھرتی ہے جوامن پیاراورمحبت کی دھرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج سندھ کے باشعوراورغیرتمندبیٹے جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہدمیں ان کے شانہ بشانہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولوگ سندھ میں نفرتیں،تعصب پھیلارہے ہیں وہ سندھ کے دشمن ہیں جنہیں سندھ کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ 

ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 27 ویں برسی 5دسمبر کو کراچی سمیت ملک بھرمیں منائی جائے گی 
اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہونگے 
مرکزی اجتماع بعد نمازظہر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا 
کراچی ۔۔۔4، دسمبر2012ء 
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 27ویں برسی 5دسمبر بروز بُدھ کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ برسی کے سلسلے میں اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نمازظہرمنعقد ہوگا ۔ محترمہ خورشید بیگم کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں منعقدہ اجتماعات میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی اور مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔ 

لاہور میں سوئیڈش خاتون کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
جو سفاک دہشت گرد سوئیڈش خاتون پر فائرنگ میں ملوث ہیں وہ نیک اور فلاحی کام پر حملہ آور ہوئے ہیں ،رابطہ کمیٹی 
رابطہ کمیٹی کا فائرنگ سے زخمی ہونے والی سوئیڈش خاتون سے دلی ہمدردی کااظہار اور جلد صحت یابی کیلئے دعا
کراچی :۔۔۔4، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں این جی او کے تحت یتیم خانے چلانے والی سوئیڈش خاتون کومسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جو سفاک دہشت گرد سوئیڈش خاتون پر فائرنگ میں ملوث ہیں انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون پر ہی نہیں بلکہ نیک اور فلاحی کام پر حملہ کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فلاحی ، سماجی اور اچھے کام کرنے والوں کو محض اس بنیاد پر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے کہ وہ غیر ملکی ہیں اور ایسا عمل کرنے والے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے سے عاری ہیں اور انسانیت پر بالکل یقین نہیں رکھتے ۔رابطہ کمیٹی نے سوئیڈش خاتون سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف اور وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ لاہور میں یتیم خانوں کی انچارج شوئیڈش خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدصدیق کی شہادت پرجناب الطاف حسین کااظہارافسوس 
لندن:۔۔۔4، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدصدیق کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدصدیق کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسو س کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدصدیق شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)

ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدصدیق کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی 
کراچی :۔۔۔4، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹریونٹ56کے کارکن محمدصدیق کومسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کو شہر کاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کاتسلسل قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض عناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردمعصوم وبے گناہ شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورمحمدصدیق کابہیمانہ قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے محمدصدیق شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدصدیق شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن محمدصدیق کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اورشہرکاامن خراب کرنے کی سازش میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

ایم کیوایم کے وفدکی مدرسہ احسن العلوم گلشن اقبال کے سربراہ مفتی زرولی سے ملاقات
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مولانامحمداسماعیل کے قتل پراظہارتعزیت 
وفدمیں حق پرست صوبائی وزیرشیخ محمدافضل،رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی اوردیگرشامل تھے
کراچی :۔۔۔4، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفدنے منگل کی شام مدرسہ احسن العلوم گلشن اقبال کے سربراہ مفتی زرولی سے ملاقات کی اورمولانامحمد اسماعیل کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وافسوس کااظہارکیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست صوبائی وزیرشیخ محمدافضل،رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی،کراچی تنظیمی کمیٹی اور گلشن اقبال سیکٹر کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔وفدنے مولانا محمداسماعیل کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔انہوں نے محمد مولانا اسماعیل شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور سوگوارلواحقین ومدرسے کے طالب علموں سمیت عقیدت مندوں کوصبرجمیل کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی ۔اس موقع پر مفتی زرولی نے ایم کیوایم کے وفدکاخیرمقدم کرتے ہوئے قائدجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔

عوام و کارکنان ابوالحسن عثمانی کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ جناب الطاف حسین کی اپیل 
لندن۔۔۔04دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے سینئر صحافی ابوالحسن عثمانی کی علالت پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کے لئے دعاکی۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پر ست عوام بالخصوص ماؤں، بہنوں ، بزرگوں ،نوجوانوں اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور ابوالحسن عثمانی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ 

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے موقع پر ن لیگ کے مسلح کارکنوں کی جانب سے جدیدو خودکار ہتھیاروں سے شدیدفائرنگ قابل مذمت ہے۔ارکان قومی اسمبلی
پنجاب میں ضمنی انتخاب کے موقع پر جن مسلح افراد نے جدیدوخودکارہتھیاروں سے وحشیانہ فائرنگ کی ان کا تعلق کس عسکری ونگ سے ہے ؟
پنجا ب میں انتخابی قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ،اسلحہ کے ذورپر امن کوخراب کیاگیا، اتنے کھلے ثبوت وشواہد کے باوجوداب تک کوئی سوموٹوکیوں نہیں لیاگیا؟ 
پنجاب میں ضمنی انتخابا ت کے موقع پر جدیداسلحہ کے استعمال کے سنگین معاملے کاسوموٹونوٹس لیاجائیچیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخارمحمدچوہدری اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ 
کراچی: ۔۔۔4 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے آج پنجاب میں ضمنی انتخابات کے موقع پر ن لیگ کے مسلح کارکنوں کی جانب سے جدیدو خودکار ہتھیاروں سے شدیدفائرنگ کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ چند ماہ قبل بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے موقع پر اسی طرح جدیدوخودکار ہتھیاروں کی کھلے عام نمائش اوروحشیانہ فائرنگ کی گئی تھی جسے پورے ملک نے ٹی وی چینلزپردیکھا۔آج بھی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے موقع پر ن لیگ کے رہنماؤں اورامیدواروں کی موجودگی میں ن لیگ کے مسلح کارکنوں کی جانب سے ووٹرزکوہراساں کرنے کیلئے جدیداسلحہ کی کھلے عام نمائش کی گئی،شدیدفائرنگ کی گئی جس کی وڈیو بھی ٹی وی چینلزپر نشرہوئی جبکہ اس کی کوریج کرنے پر جیو کے کیمرہ مین کوبھی تشددکانشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوال کرتے ہیں کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کے موقع پرمسلم لیگ ن کے جن مسلح کارکنوں نے جدیدوخودکارہتھیاروں سے وحشیانہ فائرنگ کی ان کا تعلق کس عسکری ونگ سے ہے ؟ پنجا ب میں انتخابی قواعدوضوابط کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی ہیں اوراسلحہ کے ذورپر جس طرح امن کوخراب کیاگیااس کے اتنے کھلے ثبوت وشواہد کے باوجوداب تک کوئی سوموٹوکیوں نہیں لیاگیا؟ ارکان قومی اسمبلی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخارمحمدچوہدری اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیاکہ پنجاب میں ضمنی انتخابا ت کے موقع پر جدیداسلحہ کے استعمال کانوٹس لیاجائے اوراس سنگین معاملے کاسوموٹونوٹس لیاجائے۔ ارکان قومی اسمبلی نے مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ کی کوریج کرنے والے جیو ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کی بھی شدیدمذمت کی اورذمہ دار افرادکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ 

ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام ٹی ایم اے کونسل ہال میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام 
ٹنڈوالہ یار ۔۔۔۔۔4 دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام ٹی ایم اے کونسل ہال میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر زونل انچارج سید محمد علی شاہ واراکین زونل کمیٹی نے حق پرست شہداء کے لواحقین مختیار احمد خانزادہ، شمشاد قائم خانی، شفیق رشید خانزادہ سمیت تقریب میں شریک دیگر معزز مہمانان گرامی بشیر احمد لاشاری تعلقہ ایڈمنسٹریٹر ٹنڈو الہ یار، تعلقہ افسران امام الدین راجپوت، عنایت علی خانزادہ، پریس کلب کے صدر اعجاز احمد منگنھار ، سینئر نائب صدر عبدالرشید جعفری، آفس سیکریٹری میر حسین اویسی، جمیل احمد خانزادہ، عبدالحمید عباسی، حضور بخش خاصخیلی، قاضی نعیم الدین، سید غلام حیدر شاہ، جمیل احمد ناز، راجہ جاوید اختر خانزادہ، راجہ فہیم خانزاہ، راجہ ساجد خانزادہ، حسرت لغاری، عبدالوحید قریشی، آصف رضا، عرفان میمن ، عبداللطیف قائم خانی، توفیق احمد قائم خانی، توصیف احمد قائم خانی، عبداللہ جمیل خانزادہ، بابو یونس قائم خانی، سید شہزاد بخاری،اشرف جروار،مقبول حسین سینھڑو، شاہ ویز،مزمل قائم خانی، غلام شبیر مشوری،پریس کلب پیارولنڈ کے جنرل سیکریٹری دودو خان ، عنایت علی،معروف مصنف محمد موسیٰ جروار،ہندو پنچایت کے رہنما ماما رتن لعل، فاروق چھیپا،سلمان اسلم قائم خانی، ڈاکٹر احمد قائم خانی، عبدالکریم خانزادہ، حسن علی قائم خانی، سائیں بخش عمرانی،کلیم اللہ قائم خانی اور دیگر افراد کو سندھی ٹوپی اوراجرک کا روایتی ثقافتی تحفہ پیش کیا شکریہ ادا کیا۔ 

سپریم کورٹ کی مخصوص بینچ کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف جمہوریت کی دعویدار جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے ۔عابد گجر
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔4 دسمبر، 2012ء
ایم کیوایم گوجرانوالہ زون کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں نے ’’صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کے سپریم کورٹ کے فاضل جج کے ریمارکس کو متعصبانہ ، غیر آئینی اور غیرجمہوری ‘‘قرار دے دیا اور کہا ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں ایسے متعصب جج اور ان کے تعصب پسندانہ ریمارکس نہ صرف عدالت عظمیٰ بلکہ ملک کے ہر محب وطن اور باشعور شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عدلیہ کے ذریعے ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کی گھناؤنی سازش کو بے نقاب کردیا ہے اور فاضل جج کے ریمارکس پر آئینی و قانونی نکات کے علاوہ قرآن مجید ، احادیث مبارکہ ، سنت بنوی ﷺ ، خلفائے راشدین کے واقعات اور مثالیں بیان کرکے واضح طور پر ثابت کردیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فاضل جج کے ریمارکس مکمل طور پر غلط ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی بینچ کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف جمہوریت کی دعویدار جماعتوں کی خاموشی بھی معنی خیز ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فاضل جج نے متعصبانہ ریمارکس دیکر نہ صرف عدلیہ کا وقار مجروح کیا ہے بلکہ اپنے حلف سے روگردانی بھی کی ہے اور فاضل جج کا متعصبانہ کردار عوامی مینڈیٹ کا خون کرنے کے مترادف ہے بلکہ ایم کیوایم کے کروڑوں ووٹرز کی توہین بھی ہے جس پر فاضل جج کو معافی مانگنی چاہئے اور اپنے منصب کا ناجائز استعمال کرنے پر از خود مستعفی ہوجانا چاہئے ورنہ اعلیٰ عدلیہ کے دیگر غیر جانبدار ججز کی جانب سے ایسے متعصب جج کے خلاف کارروائی کرنا فرض ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عدالتی منصب پر بیٹھ کر من پسند فیصلے مسلط کرنا اس جج کی جانب سے پورے عدالتی نظام کی توہین ہے اور فاضل جج کی مذکورہ بینچ کا فیصلہ دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد نے اسلامی حوالوں سے جج حضرات کے غیر جانبداررویئے پر جن خیالات کااظہار کیا اور مثالیں دیں وہ مثالیں رہتی دنیا تک انسانوں اور انصاف کے علمبرداروں کیلئے مشعل راہ ہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جرات و ہمت کے ساتھ فاضل جج کے غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی فیصلے اور یمارکس پر حقائق سے قوم کو آگاہ کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اورناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں بھی کیں اس موقع پر ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کے تمام اضلاع سے ضلعی انچارجز کے ساتھ ساتھ ضلعی اور ٹاؤنز کے ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کی زونل کمیٹی بھی موجود تھی

پاکستان کو ایسے ہی بے لوث اور نڈر لیڈر شپ کی اشد ضرورت تھی جو قوم کو ایک بنا سکے ، قائد تحریک نے سندھ کی یکجہتی کیلئے 
پیار ومحبت کی فضاء قائم اور دوریاں ختم کرکے بکھری قوم کو لڑی میں پرونے کی قابل تحسین کوششیں کی ہیں۔ فہیم احمد الطافی 
میرپورخاص۔۔۔۔۔4 دسمبر، 2012ء
قائد تحریک جنا ب الطاف حُسین ہی سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہیں اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے لوث جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم میرپورخاص زون کے رُکن ڈاکٹر ظفر کمالی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے عمائدین شہر اورمعزز صحافی حضرات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سندھ دھرتی اور سندھی ثقافت کے فروغ کے حوالے سے ایم کیوایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام زونل آفس پر ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں زونل انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی ، سیکٹر انچارجز واراکین سیکٹر کمیٹی ، یونٹ انچارجز واراکین یونٹ کمیٹی،مضافاتی یوسیز کے ذمہ داران اورشعبہ جات کے ذمہ داران سمیت میرپورخاص میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے معزز صحافی حضرات اور تجارتی وسماجی انجمنوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر صحافی برادری، سماجی وتجارتی انجمنوں کے نمائندوں نے ایم کیوایم کے قائد جنا ب الطاف حسین کی جانب سے یوم ثقافت سندھ منانے کے اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ فی الواقع پاکستان کو ایسے ہی بے لوث اور نڈر لیڈر کی اشد ضرورت تھی جو پوری قوم کو ایک بنا سکے اور جس طرح قائد تحریک نے سندھ کی یکجہتی اور پیار ومحبت کی فضاء قائم کرنے اور دوریاں ختم کرکے بکھری قوم کو ایک لڑی میں پرونے کی جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔میرپورخاص سٹی اور مضافات سے آئے ہوئے معززین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حُسین کی شکل میں سندھیوں کو ایک عظیم رہنما مل گیاہے اور اب ہمیں چاہئے کہ ہم وڈیروں اور جاگیرداروں کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر حق پرستی کی جدوجہد میں جنا ب الطاف حُسین کا ساتھ دیں۔ دریں اثناء صحافی برادری ، سماجی وتجارتی انجمنوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانان گرامی کو قائد تحریک کی جانب سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دیا گیا۔ 

سندھ کی ثقافت ہماری پہچان ہے، جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے اتحاد کی علامت ہیں، محمد شریف
ایم کیو ایم حیدر آباد زون کے زیر اہتمام سندھی ٹوپی و اجرک ڈے منانے کی تقریب کا اہتمام
حیدرآباد۔۔۔04 دسمبر2012 ء
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم حیدرآبادزون کے زیر اہتما م سندھی ٹو پی واجرک ڈے منانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر صحافی برادری کو سندھی ٹوپی و اجرک پیش کی گئی۔ پروگرام میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا بالخصوص سندھی میڈیا کے ایڈیٹرز ، نیوز ایڈیٹرز ، بیورو چیف، رپورٹر ز کیمرہ مین و فوٹوگرافرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام میں ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل اور شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔ تقریب سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی کی ثقافت ہماری پہچان ہے اور سندھ ٹوپی واجرک ڈے منانا مقصد دنیا بھر میں سند ھی کلچر کو روشناز کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے اتحاد کی علامت ہے اور انہی کی کاؤشوں کی بدولت آج سندھ میں پیار و محبت کی فضاء قائم ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ ٹوپی واجرک ڈے کا پیغام پیار و محبت ہے اور ہمیں اپنے سندھ کو ترقی یافتہ بنانا ہے ۔ اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سندھی ٹو پی و اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے اس موقع پر پریس کلب کے صدر حمید الرحمان نے صحافی برادری کی جانب سے سندھی ٹوپی کے دن کے موقع پر صحافیوں کو سندھی ٹو پی اور اجرک پیش کئے جانے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم حیدرآباد زون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

جنا ب الطا ف حسین کی خصو صی ہدا یت پر سندھ کی ثقا فت کو اُجا گر کر نے کیلئے ایم کیو ایم سکھر زون آفس پر 
سندھی ٹوپی اور اجرک کے دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام 
سکھر۔۔۔۔۔4 دسمبر، 2012ء
قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین کی خصو صی ہدا یت پر سندھ کی ثقا فت کو اُجا گر کر نے کیلئے متحدہ قو می موومنٹ سکھر زون آفس پر سندھی اجرک اور ٹو پی کے دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین واراکین زونل کمیٹی نے شہر کے معزز ڈاکٹرز، انجینئرز،تاجران ،وکلاء،صحافی برادریوں ، اقلیت سے تعلق رکھنے والے معززین شہرکوقا ئد تحر یک کی جانب سے سندھی ٹو پی اور اجر ک کا تحفہ پیش کیا ۔ اس دن کی مناسبت سے ایم کیو ایم سکھر زون کے کا رکنا ن نے انتہائی جو ش اور جذبے کے ساتھ تقریب میں بھر پو ر شر کت کی اور سندھی نغموں پر رقص کیا اس مو قع پر محمد قطب الدین نے مہمانان اور کا رکنا ن سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ دھرتی کے مستقل با شندے اردو بولنے والے سندھی اور سندھی بو لنے سند ھی سندھ دھرتی کی حفا ظت کیلئے ہرسا زش کو اپنے اتحا د سے نا کام بنا دیں گے اوریہ دن سندھ کی عوام کیلئے بہت اہمیت کا حا مل ہے کیونکہ سندھی ٹوپی اور اجرک کو سندھ میں بہت عزت کی نگا ہ سے دیکھ جا تا ہے کہ یہ سندھ کے بز رگوں کی نشا نی ہے اور اس کی عز ت و حفا ظت ہما را فر ض ہے ۔

قائد تحریک نے پھر ثابت کردیا کہ وہ سندھ دھرتی کے غیرت مند سپوت ہیں جو کبھی اپنی ثقافت اور سندھ دھرتی پر آنچ نہیں آنے دینگے 
سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے ذمہ داران کا خطاب
دادو زون۔۔۔۔۔4 دسمبر، 2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر دادو زونل آفس اور سمیڑ سیکٹر آفس پر ’’سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن ‘‘ منایا گیا، اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں زون، سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شہروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنان نے زونل ذمہ داران و ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے جبکہ اراکین زونل کمیٹی نے صحافی برادری اور شہریوں کو ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ذمہ داران نے کہا کہ رسم و رواج اور ثقافت کی پاسداری ہر شخص کی ذمہ واری ہے اور جن لوگوں نے اپنی ثقافت کو بھلایا تاریخ گواہ ہے کہ وہ لوگ اور وہ اقوام تباہ ہوگئے۔ آج قائد تحریک نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ سندھ دھرتی کے غیرت مند سپوت ہیں جو کبھی اپنی تقافت اور سندھ دھرتی پر آنچ نہیں آنے دینگے کیونکہ سندھ کی تقافت اور سندھ دھرتی ہماری پہچان ہے اور ہم مرتے دم تک اپنی پہچان مٹنے نہیں دینگے۔ آج کا دن ہمارے لئے عید کے دن جیسا ہے۔

ایم کیو ایم ٹھٹھہ زون کے زیر اہتمام سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
ٹھٹھہ۔۔۔۔۔04نومبر2012ء
قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم ٹھٹھہ زونل آفس میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے موقع پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ٹھٹھہ زون کے انچارج محمد عیسا خان، جوائنٹ انچاج ضمیر حسین پیروزانی،عبد الرشید میمن، خمیسو باگھل اورجمشید مرزا سمیت زون کے مختلف یونٹوں کے ذمہ دران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سندھی گانوں پر سندھی ٹوپی اور اجرک میں ملبوس افراد نے پر جوش انداز میں رقص کیا ،حاضرین کاجوش و جذبہ قابل دید اور مثالی تھا۔

سندھی ثقافتی کلچرکی خصوصی پہچان ’’سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے ‘‘ شکار پور زون میں دھوم دھام سے منایا گیا
شکار پور۔۔۔۔۔04نومبر2012ء
سندھی ثقافتی کلچرکی خصوصی پہچان سندھی ٹوپی اجرک کا دن شکار پور زون میں دھوم دھام سے منایا گیا۔جس میں شکار پور زون سے تعلق رکھنے والے ذمہ دران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء نے سروں پر سندھی ٹوپیاں اور کاندھوں پر سندھی اجرکیں سجائی ہوئی تھیں۔ شرکاء نے سندھی لوک گیتوں پر رقص کیااور ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے زونل انچارج آغامحسن خان نے کہا کہ سندھ کی خوشحالی درحقیقت پاکستان ہی کی خوشحالی ہے ،متحدہ قومی موومنٹ واحد جماعت ہے جو روائتی کلچر اور ثقافت کے فروغ کے لئے حقیقی معنوں میں کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ آج سندھ میں بسنے والے تمام پرامن افراد کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے تمام تر اختلافات اور مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سندھ دھرتی کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع اراکین زونل کمیٹی سخی داد مری،عبدالغفارسیٹھار،انور علی،رفیق جان بروہی اور عبد الوحید بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم بدین زون کے زیر اہتمام ’’سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے ‘‘ کی تقریب میں جشن کا سماں
بدین۔۔۔۔۔04نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ بدین زون کے زیر اہتمام ’’سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے ‘‘ روائتی جوش وخروش سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں زونل آفس میں جشن کا سا سماں تھا۔ جس میں اراکین زونل کمیٹی اور بدین سٹی کے یونٹ اے ،یونٹ بی کے کارکنان ، ہمدردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء سے زونل کمیٹی کے اراکین فقیر ابراہیم سومرو،کریم بخش خاصخیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجرک ٹوپی ڈے کی تاریخ بہت پرانی ہے ۔سندھی تہذیب و ثقافت کو جاگر کرنے کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر ٹوپی اور اجرک کا دن منایا جارہا ہے ۔دریں اثناء سیکٹر گولاڑھی،سکیٹر ماتلی،یونٹ راجو خانانی،یونٹ ہنگریہ ،یونٹ ڈیٹی،سانگی فرہواور یونٹ سیرانی میں بھی اجرک ٹوپی ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا گیا اور عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ 
*****

12/22/2024 12:56:59 PM