ہری پوری میں ٹریلر کی مسافر وین سے ہونے والی ہولناک ٹکر کے حادثہ میں 9افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہوجانے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔22، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہری پورمیں ٹریلر کی مسافر وین سے ہونے ولی ہولناک ٹکر کے حادثہ میں 9افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،سوگوارن کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔