Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یزیدی حکمرانوں کی بیعت کرنے سے انکار کر نے والے قابل گردن زنی اورواجب سزا قرار دیے جارہے ہیں۔ الطاف حسین


  یزیدی حکمرانوں کی بیعت کرنے سے انکار کر نے والے قابل گردن زنی اورواجب سزا قرار دیے جارہے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/27/2026

 یزیدی حکمرانوں کی بیعت کرنے سے انکار کر نے والے قابل گردن زنی اورواجب سزا قرار دیے جارہے ہیں۔ الطاف حسین
 ایم کیوایم کے بزرگ کارکن ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کومزید تین جھوٹے مقدمات میں نامزد کرنا سراسرظلم ہے۔
  ظلم وجبرکا پاکستان زندہ باد……فرعونی طرزحکومت کا پاکستان زندہ باد
…………………………………………………………………………………………

پاکستان میں حق اورسچ کاعلم اٹھانے والوں اورظلم کوظلم کہنے اورحق اورسچ کے لئے آوازبلند کرنے والوں پریزیدی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ آج پاکستان میں یزیدی دورحکومت میں عوام کااپنی جماعت سے وابستگی اوراس کایوم تاسیس بند کمروں میں منانا بھی جرم بنادیاہے، ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی ہے، جبروستم کی انتہا یہ ہے کہ ایم کیوایم کی طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کوبندکمروں میں بھی منانا  جرم ہوگیاہے۔ اے پی ایم ایس او کے 48ویں یوم تاسیس پر کراچی کے ایک سینئر صحافی اوریوٹیوبر تحسین عباسی نے اپنے بچے کے کہنے پر اپنے پاکستان ٹائمز نیوز کے دفتر میں یوم تاسیس کاکیک کاٹنے کاپروگرام رکھا جہاں ایم کیوایم کے بزرگ کارکنان شریک ہوئے تو پولیس ورینجرزنے ان کے دفترپر چھاپہ مارکر ان سب کوگرفتارکرلیا جن میں ایم کیوایم کے سینئروکیل اوربزرگ کارکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ، تحسین عباسی، ان کے 15سالہ بیٹے حسین علی اوردیگربزرگ شامل ہیں۔ ان گرفتارشدگان پر دہشت گردی کامقدمہ بنادیا، عدالت سے ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کی ضمانت پر رہائی ہوئی توانہیں دوبارہ گرفتارکرلیاگیااوراب مزیدتین جھوٹے مقدمات میں بھی نامزدکردیاگیاہے جوسراسر ظلم ہے۔ ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کوایک ایسے مقدمہ میں بھی نامزدکیاگیا جو 2022ء میں ٹی ایل پی اورپی ایس پی کے افراد کے درمیان فائرنگ کاتھاجس سے ہماری ایم کیوایم کا دور دورتک کوئی واسطہ نہیں تھا۔ ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کوایک ایسے مقدمہ میں بھی نامزد کیاگیاہے جو 2023ء کاہے اوروہ پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔یہ کیسا مذاق ہے؟یہ سراسر ظلم ہے، یزیدیت ہے، جبروسفاکیت ہے جوآج ساڑھے 14 سوسال بعد بھی جاری ہے۔ پاکستان کو مسلمانوں کاملک کہاجاتاہے لیکن کیاپاکستان کے حکمراں واقعی مسلمان ہیں؟ کیاانہیں بے گناہوں پر ایک کے بعد دوسرا اوردوسرے کے بعد تیسراجھوٹامقدمہ بناتے ہوئے اوراپنے عوام پر اس طرح کے ظلم کرتے ہوئے کوئی شرم نہیں آتی؟افسوس کی بات یہ ہے کہ عوام بھی یہ مظالم دیکھ رہے ہیں اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جولوگ ان یزیدی حکمرانوں کی بیعت کرنے سے انکار کررہے ہیں وہ قابل گردن زنی اورواجب سزا قرار دیے جارہے ہیں۔ یہ پاکستان میں عوام پر کیسا ظلم ڈھایاجارہا ہے؟ اس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ ظلم وجبرکا پاکستان زندہ باد……فرعونی طرزحکومت کا پاکستان زندہ باد……ظالم، جابر، چور اچکے حکمرانوں کا پاکستان زندہ باد……ظالم حکمرانوں کی بیعت نہ کرنے والوں کوقیدوبند میں رکھنے والا پاکستان زندہ باد۔قوم کی بیٹی ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کوعمرقید کی سزادینے والا پاکستان زندہ باد…… ظالم حکمرانوں کے خلاف آوازبلند کرنے پرایک سابق وزیراعظم عمران خان، کینسر سروائیور ڈاکٹریاسمین راشد اوردیگر رہنماؤں کوجھوٹے مقدما ت میں قید کرنے والا پاکستان زندہ باد۔ 
یہ کیساظلم ہے کہ ملک میں جوبھی اپناحق مانگ رہاہے، انصاف مانگ رہاہے اسے مزید ظلم وجبر کانشانہ بنایاجارہاہے۔ بلوچوں،مہاجروں، پشتونوں پرظلم کیا گیا، کشمیری اپناحق مانگ رہے ہیں توفوج، پیراملٹری رینجرز، ایف سی اورپولیس کی جانب سے انہیں گولیاں ماری جارہی ہیں، ریاستی مظالم کانشانہ بنایا جارہا ہے، کشمیری ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔ 
بیرون ملک مقیم کشمیریوں، پی ٹی آئی کے کارکنوں اوردیگرسیاسی کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ برطانیہ اورجہاں جہاں مقیم ہیں،انہیں ان زیادتیوں کے خلاف پرامن احتجاج کرناچاہیے اوروہاں کے ارکان پارلیمنٹ کوان ظالمانہ واقعات سے آگاہ کرناچاہیے۔ 
جوسیاسی مخالفین اورنام نہاد اینکرزملک سے باہر آکراپنے آپ کوپی ٹی آئی کاہمدرد قراردیتے ہیں لیکن پاکستان کے سیاسی حالات کاتجزیہ کرتے ہوئے ایم کیوایم پر آج بھی الزام تراشی کرتے ہیں اورایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں پر جھوٹے مقدمات کودرست قراردیتے ہیں اوربہتان تراشی کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ 
جب تک میرے جسم میں جان ہے، میں ظلم کوظلم کہتارہوں گا اورظلم کے خلاف آوازاٹھاتارہوں گا، تمام پاکستانیوں کوبھی اپنی اپنی بساط کے مطابق اپنی آواز اٹھاناچاہیے اورظلم سے نجات کیلئے جدوجہد کرنا چاہیے۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 422ویں فکری نشست سے خطاب
26  جون 2026ء 


6/27/2026 12:44:22 PM