Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت اللہ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو دی گئی عمرقید کی سزاکی شدید مذمت کرتا ہوں


میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت اللہ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو دی گئی عمرقید کی سزاکی شدید مذمت کرتا ہوں
 Posted on: 6/23/2026

میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت اللہ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو دی گئی عمرقید کی سزاکی شدید مذمت کرتا ہوں #ReleaseBYCLeaders میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹرس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کودی گئی سزا کا فوری نوٹس لیں اور اس سزا کےخاتمے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالیں۔لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے پہلے انسانی حقوق کے بلوچ رہنما ماما قدیرملک بھر میں پیدل لانگ مارچ کرتے رہے، وہ لانگ مارچ کرتے ہوئے کئی بار اسلام آباد بھی گئے لیکن ان کی فریادیں نہ سنی گئیں۔ پھر بلوچ یکجہتی کمیٹی قائم ہوئی اورڈاکٹرماہ رنگ بلوچ سامنے آئیں۔ انہوں نے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے پرامن مظاہرے،جلسے جلوس کئے،ماہ رنگ بلوچ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے ماؤں، بہنوں اور بچوں کولیکرکئی بار اسلام آباد آئیں لیکن حکمرانوں نے ان کی بات سننے کے بجائے پولیس کے ذریعے ان پر حملے کئے، گرفتاریاں کیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناکر اسلام آباد سے نکال دیا اور اس ظلم کے ذریعے مظلوم بلوچوں کویہ پیغام دیاکہ آپ کو اسلام آباد آکرمظاہرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔  لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں ماہ رنگ بلوچ اوران کی ساتھی بلوچ خواتین اوربزرگوں کوکئی بار ایم پی او کے تحت جیل میں نظربند کیا گیا، پھر انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا گیا اور اب انہیں خصوصی عدالت سے عمرقید کی سزا دیدی گئی ہے۔  میں سوال کرتا ہوں کہ آخر قوم کی اس بیٹی ماہ رنگ بلوچ کا کیا گناہ تھا، اس نے کونسا جرم کیا تھا کہ اسے عمرقید کی سزا دیدی گئی ہے؟ کیا ماہ رنگ بلوچ نے ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی تھی؟ کیا ماہ رنگ بلوچ نے فوج سے دوبدو لڑائی کی تھی؟ وہ تو پرامن جدوجہد کررہی تھیں پھر انہیں کس جرم میں سزا دی گئی ہے؟ میں اس سزاکی شدید مذمت کرتا ہوں اورانتباہ کرتا ہوں کہ اس سزا کے انتہائی منفی اثرات پڑیں گے، بلوچوں کی مزاحمت شدید اور جدوجہد مزید تیز ہوجائے گی۔بلوچوں پرکئی دہائیوں سے مظالم ہورہے ہیں، پشتونوں پر مظالم ہورہے ہیں، مہاجروں پر مظالم ہورہے ہیں، کشمیریوں اوردیگرقوموں پر مظالم ہورہے ہیں، ایسے مظالم سے ملک قائم نہیں رہتے۔  میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹرس سے پرزور اپیل کرتاہوں کہ وہ ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کودی گئی اس ظالمانہ سزا کا فوری نوٹس لیں اوراس سزا کے خاتمے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالیں اور ظلم بندکرائیں۔ الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 420  ویں فکری نشست سے خطاب 23، جون 2026ء

6/24/2026 11:21:41 PM