Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ اورتحریک کی سینئرکارکن مرحومہ شمائلہ عمران فاروق کے صاحبزادے عالی شان فاروق سے تعزیت کی


 ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ اورتحریک کی سینئرکارکن مرحومہ شمائلہ عمران فاروق کے صاحبزادے عالی شان فاروق سے تعزیت کی
 Posted on: 12/22/2025

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ اورتحریک کی سینئرکارکن مرحومہ شمائلہ عمران فاروق کے صاحبزادے عالی شان فاروق سے تعزیت کی #ShumailaImranRIP لندن۔۔ 21دسمبر 2025ء ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ اورتحریک کی سینئر کارکن شمائلہ عمران فاروق کے انتقال پر ان کے بڑے صاحبزادے عالی شان فاروق سے تعزیت کی۔ جناب الطاف حسین نے عالی شان کوگلے لگایا، انہیں تسلی دی۔جناب الطاف حسین سے عالی شان سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں ایک ایسی ہستی ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، اس کاچلے جانا اولاد کے لئے بہت بڑا دکھ ہوتا ہے، اللہ آپ کو اور تمام گھر والوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطافرمائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شمائلہ عمران شہید کا درجہ رکھتی ہیں، انہوں نے تحریک کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جناب الطاف حسین نے عالی شان کو یقین دلایا کہ ان کی والدہ کی تدفین کے سلسلے میں ہرقسم کاتعاون کیا جائے گا۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مرحومہ شمائلہ عمران کی تدفین اور آخری رسومات کے انتظامات سلسلے میں کسی قسم کی کسرنہ چھوڑیں جناب الطاف حسین نےاس موقع پر مرحومہ شمائلہ عمران کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

12/21/2025 9:11:05 PM