Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کےبانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار پنہور اور انور خان ترین کو ان کی رہائی پر فون کرکے مبارکباد پیش کی


ایم کیوایم کےبانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار پنہور اور انور خان ترین کو ان کی رہائی پر فون کرکے مبارکباد پیش کی
 Posted on: 12/12/2025

ایم کیوایم کےبانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار پنہور اور انور خان ترین کو ان کی رہائی پر فون کرکے مبارکباد پیش کی۔ نثارپہنور اور انور خان ترین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں ساتھیوں نے جس جرات و ہمت، عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے اپنی جبری گمشدگی کے عرصے کوبرداشت کیا وہ دیگر تحریکی ساتھیوں کےلئے ایک مثال ہے کہ وہ بھی آپ کی طرح جرات وہمت، عزم و حوصلہ اور بہادری کے ساتھ ایسی آزمائش کا سامنا کریں اور تحریکی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے خود کومیدانِ عمل میں آنے کے لئے تیار کریں۔ جناب الطا ف حسین نے نثارپہنور اور انور خان ترین کی رہائی پر ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کے گھروالوں نے بھی اس عرصے میں تمام ترذہنی کرب و اذیت برداشت کرتے ہوئےجس صبر وحوصلے کا مظاہرہ کیااس پر میں انہیں بھی مبارکباد اورخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ کے گھر والوں کا صبروحوصلہ تمام ساتھیوں کے اہل خانہ کےلئے بھی ایک مثال ہے۔ الطاف حسین  12  دسمبر 2025ء


12/14/2025 7:24:41 PM