Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ٓٓٓآسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہونے والا فائرنگ کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے
Posted on: 12/14/2025
ٓٓٓآسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہونے والا فائرنگ کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے جس میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔
#Sidney
#bondibeachsydney
#bondibeachattack
میں اس انتہائی قابل مذمت واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر آسٹریلیا کے وزیراعظم، ان کی حکومت اور عوام سے اپنی جانب سےاوراپنی جماعت کے لاکھوں کارکنوں کی جانب سے دلی تعزیت اور مکمل ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکرتاہوں اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اوران سے کہتاہوں کہ میں اورمیری جماعت کے لاکھوں کارکنان آپ کے پیاروں کے چلے جانے پرآپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور ہم آج کے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعہ کی جوابتدائی تفصیلات سامنے آئی ہیں اس میں یہ بتایاجارہاہےکہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث حملہ آورمسلمان تھا جس کےبعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے بارے میں انتہائی غلط تاثر پھیل رہا ہے۔ میں دنیا بھرکے غیرمسلموں خصوصاً آسٹریلیا کی حکومت اورعوام سے یہی کہوں گا کہ آسٹریلیا میں فائرنگ کا واقعہ حملہ آوروں کا انفرادی عمل ہے،اسے مسلمانوں کے اجتماعی عمل کےطورپر ہرگزنہیں دیکھنا چاہیے، اس واقعہ کا مسلمانوں کے اجتماعی عمل اورسوچ وفکر سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ غیرمسلموں میں خصوصاً دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا میں دنیا بھرمیں موجوداسلامی مراکز اورمدارس کے منتظمین ،مذہبی اسکالرز اوراساتذہ سے یہ گزارش کروں گا کہ وہ اپنے درس وتدریس اور تقاریر میں طلبہ وطالبات کو اسلامی تاریخ میں فتوحات، جنگوں اورلڑائی جھگڑوں کے واقعات کوبیان کرنے کے بجائے اسلام کی اصل تعلیمات اور احترام انسانیت کی تعلیمات کوبیان کیجئے اوراپنی کسی تقریر میں جہاد ی درس اورانتہا پسندی کی تبلیغ نہ کریں بلکہ مذہبی رواداری پر زیادہ سے زیادہ زوردیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 364 ویں فکری نشست سے خطاب 14دسمبر 2025ء
12/15/2025 5:27:15 AM
صرف جنرل فیض حمیدکو سزادینا ادھوراانصاف ہے
...
14 Dec 2025
میں نے کبھی یہ درس نہیں دیا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ حاصل کرکے کسی کی آب
...
14 Dec 2025
سانحہ قصبہ علیگڑھ کے شہداء کو خراج عقیدت
...
14 Dec 2025
فیض حمید کے سہولت کاروں، معاونت اور مدد کرنے اوران کے احکامات پر عمل
...
13 Dec 2025
ایم کیوایم کےبانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار پ
...
12 Dec 2025
لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا
...
10 Dec 2025
شہیدوں کے لواحقین کو یادگارشہداء اور شہداء قبرستان جانے تک کی اجازت ن
...
09 Dec 2025
یوم شہدا کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے خصوصی ترا نہ ”شہیدوں
...
08 Dec 2025
صرف الطاف حسین ہی کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کے لئے بھی اپنے بڑے پن کا
...
07 Dec 2025
کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کے پاس دو راستے ہیں کہ وہ عمران خان سے
...
07 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us