Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے اورشہری صوبہ کی آوازیں شدت سے بلند ہورہی ہیں۔کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی


پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے اورشہری صوبہ کی آوازیں شدت سے بلند ہورہی ہیں۔کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 12/1/2025

پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے اورشہری صوبہ کی آوازیں شدت سے بلند ہورہی ہیں۔کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ پنجابی ، پختون، بلوچ بھی سندھ میں ایک اورصوبہ بنانے اور انتظامی یونٹس کے قیام کامطالبہ کررہے ہیں ہم صوبہ بنانے اور انتظامی یونٹس کے قیام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ فیلڈمارشل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہیں کہ مسلسل حق تلفیوں، ناانصافیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ وڈیوبریفنگ سے ڈپٹی کنوینرز قاسم علی رضا، عاطف شمیم، رابطہ کمیٹی کے ارکان مطلوب زیدی، یوسف سعید اورکاشف زیدی کا بھی اظہارخیال لندن……یکم دسمبر 2025ء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل ناانصافیوں،حق تلفیوں اورکراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے اورشہری صوبہ کی آوازیں اب شدت سے بلند ہورہی ہیں۔ صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ پنجابی، پختون، بلوچ بھی سندھ میں ایک اورصوبہ بنانے اور انتظامی یونٹس کے قیام کامطالبہ کررہے ہیں۔ہم ان مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور فیلڈمارشل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ کراچی اورشہری سندھ میں حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کانوٹس لیتے ہوئے ان مسلسل حق تلفیوں، ناانصافیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات پیرکورابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وڈیوبریفنگ سے ڈپٹی کنوینرزقاسم علی رضا، عاطف شمیم،رابطہ کمیٹی کے ارکان مطلوب زیدی، یوسف سعید اورکاشف زیدی نے بھی اظہارخیال کیا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کراچی میں نیپاچورنگی میں تین سالہ بچہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کوایک سانحہ قراردیا اوربانی وقائدجناب الطا ف حسین اوررابطہ کمیٹی کی جانب سے دلی افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے اس سانحے پر پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی کراچی دشمن پالیسیوں، اس کے وزراء اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بے حسی کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 17سال سے سندھ پر مسلط ہے،پیپلزپارٹی کی صوبائی اوربلدیاتی حکومت نے کراچی کو تباہ کرکےرکھ دیاہے، شہر میں سڑکیں تباہ، سیوریج سسٹم مکمل طورپر برباد ہوچکاہے، حتیٰ کہ شہر میں مین ہول تک کھلے پڑے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت کے وزر اء، ارکان اسمبلی اورمیئرکراچی اپنی نااہلی اورناکامی تسلیم کرنے کے بجائے الٹاشہریوں کوہی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس پرانہیں شرم آنی چاہیے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مہاجر وں کے ساتھ تعصب کیا،اس کی پالیسیاں مہاجر دشمنی پر مبنی رہی ہیں۔پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو نےہی کوٹہ سسٹم نافذ کر کے سندھ کی شہری دیہی تقسیم کی اورسندھ کے تمام صوبائی محکموں، اداروں میں مہاجروں اور دیگر غیرسندھیوں پرسرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کردیےگئے۔اب پرائیویٹ اداروں اور فیکٹریوں میں بھی پیپلزپارٹی کے وڈیروں کے مسلح غنڈوں کی غنڈہ گردیوں کے ذریعے مہاجروں کونکالا جارہاہے۔انہوں نےسوال کیاکہ کراچی ،حیدرآباداوردیگرشہروں میں کتنے ایس ایچ اوز،افسران،کمشنر، ڈپٹی کمشنر مہاجرہیں؟اب مہاجروں کے ساتھ ساتھ وہ پنجابی، پختون، بلوچ جواپنے بیوی بچوں کے ساتھ نسل درنسل کراچی اور شہری علاقوں میں آباد ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک ہوگیاہے۔انہی مسلسل ناانصافیوں اورحق تلفیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کی آوازیں اب شدت سے بلند ہورہی ہیں۔صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ پنجابی، پختون، بلوچ بھی سندھ میں ایک اورصوبہ بنانے اورانتظامی یونٹوں کے قیام کامطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے دوروز قبل بھی اپنے خطاب میں فیلڈمارشل عاصم منیراورکورکمانڈرز سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کریں او رخود دیکھیں کہ مہاجروں کے ساتھ کس طرح سے ناانصافیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری اوروزیراعظم خود ان ناانصافیوں کےذمہ دارہیں لہٰذا ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کہ حق تلفیوں کامعاملہ حل کرائیں۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزقاسم علی رضا، عاطف شمیم، رابطہ کمیٹی کے ارکان مطلوب زیدی، یوسف سعید اورکاشف زیدی نے وڈیوبریفنگ سے اظہارخیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی مہاجردشمن پالیسیوں اور متعصبانہ اقدامات کا زکرکیا۔قاسم علی رضا نےنئے صوبوں کےقیام پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سینئر وزیرشرجیل میمن اور دیگروزرا کے دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلزپارٹی کابانی ذوالفقارعلی بھٹو رکھ چکاہے، پیپلز پارٹی والوں کوسمجھناچاہیے کہ صوبوں کے جغرافیے بنتے اورتبدیل ہوتے رہے ہیں۔

12/3/2025 3:49:16 PM