Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کا وژن اور سیاسی منشور:


 الطاف حسین کا وژن اور سیاسی منشور:
 Posted on: 11/23/2025

الطاف حسین کا وژن اور سیاسی منشور: پاکستان میں نظام کی تبدیلی اورملک کے کچلے ہوئے مظلوم، محکوم اورمحروم عوام کا معیارزندگی اگرکوئی جماعت بہتر بناسکتی ہے تو وہ الطاف حسین کی جماعت ایم کیوایم ہی ہے، الطاف حسین نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے،وہ غریبوں کے دکھ درد کو سمجھ سکتا ہے، الطاف حسین کو سرکاری اسپتالوں میں قطاروں میں لگ کر علاج ومعالجےکی مشکلات کابخوبی احساس ہے،الطاف حسین جانتا ہے کہ بسوں میں لٹک کرسفرکرنے والوں کےمسائل کیاہیں اور تعلیم یافتہ افراد کو نوکریوں کے حصول میں کن مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔سونے کاچمچہ منہ میں لیکرپیدا ہونے والے پاکستان کے غریب اورلوئرمڈل کلاس عوام مسائل سے واقف نہیں ہوسکتے،مسائل وہی حل کرسکتا ہےجو مسائل جانتاہو، جس نے مسائل جھیلے ہوں، مسائل کا سامنا کیاہو لیکن جس نے کبھی مسائل کا سامنا ہی نہیں کیاہو وہ عوام کے مسائل کاحل کیسے کرسکتا ہے۔ پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کو بدلنےکیلئے ہی الطاف حسین 47 سال قبل میدان سیاست میں آیاتھا، الطاف حسین کسی قوم کا دشمن نہیں ہے، وہ غریب پنجابیوں ، بلوچوں، سندھیوں، پختونوں، ہاریوں، کسانوں اور محنت کشوں کا دوست ہے۔الطاف حسین غریب ہاریوں کسانوں کو اپنا غلام بناکر رکھنے والے ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف ہے۔ آزادی کے بعد انڈیا سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کردیا گیا اور جاگیرداروں کی اضافی زمینیں غریب ہاریوں اور کسانوں میں تقسیم کردی گئیں لیکن پاکستان میں جاگیردارانہ نظام آج بھی قائم ہے۔ اگرمیری حکومت آئی تو پاکستان سے جاگیردارانہ نظام ختم کردیا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہزاروں ایکڑزمینیں رکھنے والے پاکستان کے بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کوان کی ضرورت کے مطابق زمینیں دیکران کے قبضے میں موجود زمینیں کوغریب کسانوں، ہاریوں اورمزارعین میں تقسیم کردیں۔ میں ملک سے دہرے نظام تعلیم کا بھی خاتمہ کرکے یکساں نظام تعلیم نافذکردوں گا جس میں ایک ہی میڈیم اورنصاب ہوگا، جو غریب کا بچہ بھی پڑھے گا اورامیرکا بچہ بھی پڑھے گا۔ اسی طرح میں غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری اسپتالوں کوترقی یافتہ ممالک کی طرح معیاری اسپتال بنائیں گے جہاں امیروں کےساتھ ساتھ غریبوں کو بھی علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات میسرہوں گی اور امیر لوگ بیرون ملک جانے کے بجائے سرکاری اسپتالوں میں اپناعلاج کراسکیں۔ ایم کیوایم کرپشن اور رشوت ستانی کے سخت خلاف ہے،کرپشن کرنے والوں کیلئے زیروٹالیرنس ہے، کرپشن اوررشوت لینے والوں کیلئے ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے، چاہے ایسا عمل کرنے والا الطاف حسین کابھائی ہویاتحریک کا کوئی ذمہ دار ہو کسی کومعافی نہیں ہوگی بلکہ سزا دی جائے گی۔ میں کرپشن فری پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جہاں سب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے، سب قانون کے تابع ہوں، سول اورفوجی بیوروکریسی میں کوئی بھی کرپشن نہ کرسکے۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 350ویں فکری نشست سے خطاب 22نومبر 2025ء

11/24/2025 7:36:59 PM