Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الزامات لگانے والے تمام اینکرز، یوٹیوبرز اوروی لاگرزکوچیلنج دیتا ہوں کہ وہ سامنے بیٹھ کرمجھ سے مناظرہ کرلیں


 الزامات لگانے والے تمام اینکرز، یوٹیوبرز اوروی لاگرزکوچیلنج دیتا ہوں کہ وہ سامنے بیٹھ کرمجھ سے مناظرہ کرلیں
 Posted on: 11/22/2025

الزامات لگانے والے تمام اینکرز، یوٹیوبرز اوروی لاگرزکوچیلنج دیتا ہوں کہ وہ سامنے بیٹھ کرمجھ سے مناظرہ کرلیں ……………………………………………… یہ المیہ ہےکہ پاکستان کے موجودہ اینکرز، یوٹیوبرز اوروی لاگرز کی اکثریت پاکستان کی تاریخ سے واقف ہی نہیں ہے۔لہٰذا وہ اپنے پروگرامز، تبصروں اورتجزیوں میں جوبیان کرتے ہیں وہ علم نہیں بلکہ جھوٹ، مکروفریب پر مبنی یاسیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ چونکہ وہ خود پاکستان کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں لہٰذا وہ عوام کوبھی جھوٹ پرمبنی تاریخ بتاتے ہیں۔تاریخ سے لاعلمی یا جھوٹ پرمبنی مسخ شدہ تاریخ پڑھنے کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کی نئی نسل کویہ بھی معلوم نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کبھی پاکستان کا حصہ تھا اوراسے مشرقی پاکستان کہا جاتا تھا۔ پاکستان کے بیشتراینکرزاوریوٹیوبرز خود ملک کے طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھتے ہیں اورانہوں نے پاکستان کے سرکاری اسکولوں کے بجائے برطانیہ اورامریکہ کے گرامراسکولوں سے تعلیم حاصل کی ہے۔انہیں جرنلزم کا ''ج '' بھی معلوم نہیں بلکہ بولنے کا فن آتا ہے لہٰذا کچھ کوسول اورکچھ کوفوجی ایجنسیاں pick کرلیتی ہیں پھر وہ حقائق بیان کرنے کے بجائے انہی ایجنسیوں کا دیاہوا بیانیہ پیش کرتے ہیں۔   انہیں پاکستان کے تمام سیاسی قائدین، ان کی سیاسی جماعتوں اوران کی جدوجہد کے بارے میں بھی معلومات نہیں ہیں اوروہ ان سیاسی قائدین اوران کی سیاسی جماعتوں کے بارے میں ایجنسیوں کی زبان بولتے ہیں ۔ مثال کے طورپرآج پاکستان سے باہر بیٹھے ہوئے اینکرزوجاہت سعید خان، ڈاکٹرمعید پیرزادہ ،عمران ریاض خان، صابرشاکر، شہبازگل، سیدحیدرمہدی اپنے تبصروں، تجزیوں اوروڈیولاگزمیں الطاف حسین اور اس کی ایم کیوایم کے بارے میں وہی گفتگو کرتے ہیں اوروہی گھسے پٹے اورمن گھڑت الزامات اور بہتان لگاتے ہیں جو فوج اور اس کی ایجنسیوں کا بیانیہ ہے۔ ان اینکرزاوریوٹیوبرزمیں سے بعض تو 11 جون 1978ء کو الطاف حسین کی تنظیم '' آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن'' یا APMSO کے قیام کے بعد پیدا ہوئے اوربعض کی عمریں اس وقت چند سال تھیں، پھرانہیں الطاف حسین کی جدوجہد کےبارے میں کیاعلم ہوسکتا ہے؟ یہ مجھ پر بہتان لگاتے ہیں کہ میری ایم کیوایم کو جنرل ضیانے بنایا، انہیں کیا معلوم کہ الطاف حسین نے 1978ء میں اے پی ایم ایس او کے پلیٹ فارم سے جدوجہد شروع کی توجنرل ضیا کی مارشل لا حکومت نے ہی مجھے گرفتار کرکے سمری ملٹری کورٹ سے 9 ماہ قید اور 5کوڑوں کی سزا دی، مجھ پر اپنی تحریک ختم کرنے کےلئے دباؤ ڈالا گیا مجھے طرح طرح کی پیشکشیں کی گئیں لیکن میں نےان تمام پیشکشوں کو ٹھکرایا اور اپنی سزاپوری کی اورمارشل لا حکومت سے اپنی رہائی کی بھیک نہیں مانگی۔ پاکستان میں میری تینوں گرفتاریاں جنرل ضیاکی فوجی حکومت کےدورمیں ہوئیں۔ جولیڈرآج سیاست کررہے ہیں، ان میں سے کسی ایک کا نام بتادیں جس نے جنرل ضیا کی سمری ملٹری عدالت سے سزا بھگتی ہواوروہ آج بھی سیاسی جدوجہد کررہاہو؟ ان اینکرزاور یوٹیوبرز کوکیا معلوم کہ میں نےٹیوشن پڑھاپڑھاکراپنی تعلیم حاصل کی، عید کارڈزکے اسٹالز لگائے ۔ فارماسسٹ کی حیثیت سے فارماسوٹیکل کمپنیوں میں کام کیا اوراپنی ڈگری کو مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں کے حقوق کےلئے قربان کردیا۔  جامعہ کراچی میں جماعت اسلامی کی تنظیم جمعیت نے ہماری مقبولیت سے گھبراکرہمیں گن پوائنٹ پرتعلیمی اداروں سےنکال دیا، الطاف حسین نےگلی گلی جاکرتحریک کا پیغام پھیلایا اور پھر 18 مارچ 1984ء کو مہاجرقومی موومنٹ قائم کی۔ یہ مجھ پرآج بھی جناح پورکاشرمناک بہتان لگاتے ہیں جبکہ یہ بات ریکارڈپر ہے اورپاکستان کے سینئر صحافی جانتے ہیں کہ 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہوا تو اس وقت فوج کے ایک افسر بریگیڈیئرآصف ہارون نے پنجاب سے صحافیوں کوبلاکر الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم کو بدنام کرنے کےلئے ایم کیوایم پر جناح پور کابہتان لگایا اورجناح پورکے جعلی اور خودساختہ نقشے پیش کئےتاکہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے عوام کوایک ملک دشمن جماعت ظاہر کیاجائے اورعوام کو الطاف حسین سے متنفرکیا جائے لیکن جب میں نے اس الزام کوچیلنج کیا اور سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی بات کی تو فوج نے الزام واپس لیتے ہوئے بیان دیا کہ فوج نےجناح پورکے کوئی نقشے برآمد نہیں کئے۔  الطاف حسین جولوئرمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والاواحد رہنما ہے، عوام کو الطاف حسین سے متنفر کرنے کے لئے سرکاری ایجنسیوں نے سازش کے تحت فسادات کرائے اوران کاالزام الطاف حسین پر لگایا گیا تاکہ عوام کو مجھ سے متنفرکیا جائے۔ عوام اس کی حقیقت جانتے ہیں لیکن یہ اینکرزاوریوٹیوبرز آج بھی مجھ پر جھوٹے الزامات اور بہتان لگاتے ہیں ملک سے باہر بیٹھے ان اینکرزاور یوٹیوبرز نے اسٹیبلشمنٹ سے ناراضگی کے باوجود میرے بارے میں اپنا بیانیہ نہیں بدلا اوروہ آج بھی فوج اوراس کی ایجنسیوں کی زبان بولتے ہیں تاکہ فوج سے اپنی لائن بنائے رکھیں کیونکہ الطاف حسین ان کے لئے ریڈلائن ہے۔ میں ان تمام اینکرزاوریوٹیوبرز اوروی لاگرز کوچیلنج دیتاہوں کہ وہ سامنے بیٹھ کر مجھ سے مناظرہ کرلیں اوراپنے الزامات اور بہتان کے ثبوت پیش کریں، میں دلائل سے ثابت کروں گاکہ ان کے الزامات غلط اورجھوٹے ہیں۔  یہ اینکرزاوریوٹیوبرزالزامات تولگاتے ہیں لیکن کبھی نہیں کہتے کہ الطاف حسین واحدہے جومڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کی جماعت میں کوئی وڈیرہ جاگیردارنہیں اوراس نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریبوں، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کواسمبلیوں  میں منتخب کرکے بھیجا۔ یہ عمران خان کانام لیتے ہیں جبکہ عمران خان تو1992ء تک ملک سے باہر کرکٹ کھیل رہے تھے۔ میں آج بھی یہ کہتاہوں کہ آپ الطاف حسین کی سیاست اورنظریہ سے اختلاف کریں لیکن اس پر جھوٹے الزامات اور بہتان لگانے سے گریز کریں اور اگر اپنے مؤقف میں سچے ہیں توسامنے بیٹھ کرمجھ سے مناظرہ کرلیں۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 349ویں فکری نشست سے خطاب 21نومبر 2025ئ

11/24/2025 7:38:12 PM