Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیفٹننٹ جرنیل، بریگیڈیئرز، کرنل ، لیفٹننٹ کرنل ، کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ آفیسرز کو دعوت فکر دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نگاہ سے دیکھیں ، نہ کسی کی مخالفت کریں اور نہ کسی کی حمایت کریں


 پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیفٹننٹ جرنیل، بریگیڈیئرز، کرنل ، لیفٹننٹ کرنل ، کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ آفیسرز کو دعوت فکر دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نگاہ سے دیکھیں ، نہ کسی کی مخالفت کریں اور نہ کسی کی حمایت کریں
 Posted on: 11/2/2025

پاکستان کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں ، لہٰذامیں پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیفٹننٹ جرنیل، بریگیڈیئرز، کرنل ، لیفٹننٹ کرنل ، کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ آفیسرز کو دعوت فکر دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نگاہ سے دیکھیں ، نہ کسی کی مخالفت کریں اور نہ کسی کی حمایت کریں۔ یہ کام ہماری اسٹیبلشمنٹ کو کرنا چاہیے تھا جو بدقسمتی سے نہیں ہوسکا لیکن اب نئے سرے سے نئی پالیسی کے تحت غور کیا جائے کہ ملک میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں،جنہیں عوامی حمایت حاصل ہے ان کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے ۔
انتخابات میں کامیاب ہوکر حکومت میں آنے والی سیاسی جماعتوں کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناچاہیے کیونکہ جوبھی اقتدار میں آتا ہے وہ عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں آتا ہے ، ان سیاسی جماعتوں کو عوام کے ووٹوں کو امانت سمجھ کر اس کی قدر کرنی چاہیے اورامانت میں خیانت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ عوام نے آپ کو اس لئے ووٹ دیا ہے کہ آپ ایمانداری سے ملک کی ترقی وخوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے ، ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنائیں گے اورکرپشن کاخاتمہ کریں گے ۔اگر ملک کے حکمراں خود کرپشن کی لعنت میں مبتلاہوجائیں گے تووہ اپنے ماتحت لوگوں کو کس طرح کرپشن کی لعنت میں مبتلا ہونے سے روکیں گے ؟
پاکستان کی بری ، فضائیہ اور بحریہ کابنیادی مقصد ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ، بیرونی خطرات یاحملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے ہرلمحے تیاررہنا اور عوام کو بیرونی حملے سے بچاناہے ۔ اسی طرح فوجی اسٹیبلشمنٹ کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا کام اندرونی طورپر ہر جگہ نگاہ رکھنا ہوتا ہے تاکہ اگر کہیں کوئی ملک کے خلاف سازش کرے یا ملک کی سلامتی وبقاء کے خلاف کام کرے تو ثبوت وشواہد کے ساتھ اس کے خلاف عدالت میں کیس لیکر جایاجائے تاکہ ایسے فرد یاافراد سے باز پرس کی جاسکے ۔ مہذب ممالک میں عدالتوں کے نظام کے تحت کسی پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے لیکن ملزم کوبھی اپنی صفائی کاآزادانہ موقع دیاجاتا ہے انصاف کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے یہی بہتر طریقہ ہے ۔
وقت کاتقاضا ہے کہ ارباب اختیار عوامی مینڈیٹ کوکھلے دل سے تسلیم کریں اور اس میں کسی قسم کی manipulation یا جیری مینڈرنگ نہ کریں ، اس سے عوام میں مقابلے کارحجان پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنی اپنی جماعتوں کے معیار کوبلند کرنے اوراپنی جماعتوں کی کارکردگی کو بہتربناتے ہیں ۔
عوام کو مساوی حقوق فراہم کرنے سے ملک میں اتحاد ویکجہتی فروغ پاتی ہے اورایک قوم کا تصور مضبوط ہوتا ہے اوراگرایک قوم کا تصورمضبوط ہوتو قوم متحدہوکرہرچیلنج کامقابلہ کرتی ہے لیکن اگرقوم بکھری ہوئی ہو توبکھری ہوئی قومیں زمینی یا قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کرسکتیں لہٰذا ارباب اختیار ملک میں ایک قوم کا تصور مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں ، ورلڈ بنک اورآئی ایم ایف کے بجائے اپنے ملک پر بھروسہ کریں ، بدقسمتی سے ہمارے حکمراں غیرت اورخودداری کامظاہرہ کرنے کے بجائے سپرطاقتوں کے سامنے جھک جاتے ہیں ، اگرکسی ملک کا صدر فیلڈ مارشل کی باربار تعریف کررہاہو تو ہمیں سوچنا چاہیے کہ اس طرح کی تعریف کرنے والے آپ کے سچے دوست ہوسکتے ہیں یانہیں؟امریکی صدر آپ کی تعریف کرتے رہے اور آپ اس پر یقین کرکے یہ سمجھتے رہے کہ امریکہ سے ہمارے تعلقات اٹوٹ ہوں گے اور اب پاکستان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے لیکن تین روز قبل ملائشیا میں امریکہ اوربھارت کے درمیان دس سال کیلئے دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس پر دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے دستخط کئے ۔ دفاعی تجزیہ نگار جواب دیں کہ کیا اب امریکہ کا پاکستان سے دفاعی معاہدہ ہوسکتا ہے؟ اوراگرایسا ہوا تو کیایہ مفادات کا ٹکراؤ یعنی confilct of interest نہیں ہوگا؟ امریکہ کی جانب سے دس برسوں تک جودفاعی سازوسامان انڈیا کودیا جائے گا کیا وہی دفاعی سازوسامان پاکستان کو بھی دیاجائے گا؟ پاکستان کا معاہدہ چائنا سے ہوا تھا لیکن افسوس کہ ہم نے چائنا سے وفا نہیں کی، سی پیک کامنصوبہ ادھورا پڑاہواہے ۔ ہمیں بے شک امریکہ سے دوستانہ تعلقات رکھنے چاہئیں لیکن چین ہمارا پڑوسی ملک ہے لہٰذا ہمیں اپنے مضبوط تعلقات پڑوسی ملک چین سے رکھنے چاہئیں ۔
میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر صاحب، پاکستان کی بحریہ اورفضائیہ کے سربراہان ،آئی ایس آئی   اور ایم آئی کے سربراہان اورتمام کورکمانڈرزصاحبان کی خدمت میں بڑے ادب اورخلوص کے ساتھ یہ تجویز رکھنا چاہوں گا کہ بھارت اورامریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملک کوعوام کے درمیان بھرپوراتحاد اوریکجہتی کی ضرورت ہے اور اداروں کوبھی عوام کی حمایت کی اشد ضرورت ہے ۔لہٰذا چھوٹی موٹی ٹولیاں بنانے کے بجائے عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں کے ساتھ معاملات طے کرکے پاکستان میں اتحاد ، قومی یکجہتی اورملک میں ایک قوم کا تصور مضبوط بنائیں ۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اورالطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ۔ ایم کیوایم آئین وقانون کااحترام کرتی ہے ، اگرایم کیوایم کاکوئی فرد آئین اورقانون کے خلاف کوئی عمل کرے تو ہمیں فوری آگاہ کیاجائے تاکہ ہم نوٹس لیکراس کا فوری مداوا کریں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سب کے مینڈیٹ کوتسلیم کیا جائے گااور سب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے گا تواس سے ملک میں ایک قوم کا تصورمضبوط ہوگااور جب ایک قوم کا تصورمضبوط ہوگا تو امریکہ چاہے بھارت یا کسی بھی ملک سے کتنے ہی دفاعی معاہدے کرلے ،پاکستانی قوم پوری دنیا سے نمٹ سکتی ہے ۔

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 341 ویں فکری نشست سے خطاب
یکم نومبر 2025ئ


11/3/2025 1:49:24 AM