Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے دی گئی سزا کو امریکی قانون اورضابطوں کے مطابق جائز قراردیناانتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہے۔


 پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار  @MIshaqDar50  کاقوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے دی گئی سزا کو امریکی قانون اورضابطوں کے مطابق جائز قراردیناانتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہے۔
 Posted on: 7/28/2025

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار
کاقوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے دی گئی سزا کو امریکی قانون اورضابطوں کے مطابق جائز قراردیناانتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہے۔  امریکہ میں ایک انٹرویومیں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے دی گئی 86 برس قید کی سزا کے بارے میں صحافی کے سوال پر وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاکہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو جو سزا دی گئی ہے وہ قانون اور ضوابط کے مطابق ہے اسلئے میں ان کو دی گئی سزا کی مخالفت کروں گا تو یہ غلط ہوگا۔اسحق ڈار نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر یہ الزام سامنے آیا تھا کہ انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر بندوق تانی تھی لہٰذا عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے 86 برس قید کی سزا قانون اورضابطے کے مطابق ہے، یہ کہہ کر اسحق ڈار نے اس سزاکو جائزقرار د یاہے۔ اسحق ڈار کایہ بیان انتہائی شرمناک ہے۔ اسحق ڈار کہتےہیں کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا قانو ن اورضابطے کے مطابق ہے جبکہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی عدالت میں صفائی کا موقع تک نہیں دیاگیاتھا۔اس لحاظ سے انہیں دی گئی سزا غیرآئینی، غیرقانونی ،غیرانسانی، غیرمنصفانہ ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورکسی بھی لحاظ سے سراسر ظلم ہے لیکن حکومت پاکستان نہایت بے شرمی سے یہ بیان دے رہی ہے کہ یہ سزادرست ہے۔ اسحق ڈار کایہ کہناکہ تمام پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کودی گئی سزا کودرست سمجھتے ہیں، سراسرجھوٹ ہے فراڈ ہے، کوئی پاکستانی اس سزا کو صحیح اورجائز نہیں سمجھتا۔الطاف حسین اوراس کے چاہنے والےڈاکٹرعافیہ صدیقی کو دی گئی سزا کوسراسر غلط ، ناجائز، غیرمنصفانہ،   ظالمانہ، سفاکانہ اورغیرانسانی قرار دیتا ہے ۔ اسی طرح دنیا کاہرباضمیراورقانون پسند شہری اس سزاکوغلط سمجھتاہے۔  اسحق ڈارنے اپنے بیان میں یہ بھی کہاہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے کسی جہادی گروپ کے ساتھ ملکر جہاد میں حصہ لیاتھا۔ تواس پر میراان سے سوال ہے کہ جہادمیں توپورے افغانستان نے حصہ لیاتھا، پھرسزا صرف ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوکیوں دی گئی؟ اور اگرصرف جہاد میں حصہ لینے اورامریکی فوجیوںپر بندوقیں تاننے پر ڈاکٹرعافیہ صدیقی سزاکی حقدار ہے توامریکی رہنما اوراعلیٰ حکام جہاد میں حصہ لینے والے افغانیوں سے جاکرکیوں ملتے ہیں؟  اسحق ڈار کا عافیہ صدیقی کی آڑ میں عمران خان پر تنقیدکرنااور9مئی کے واقعہ کازکر کرتے ہوئے یہ کہنا بھی قابل مذمت ہے کہ کوئی بھی پاپولرلیڈرجب گن لیکر قانون کو چیلنج کرے توقانون حرکت میں آئے گا اور اس کوسزاملنی چاہیے۔اسحق ڈاربتائیں کہ عمران خان نے گن لیکر قانون کوکب چیلنج کیا؟ ڈاکٹرعافیہ صدیقی ایک سنگل پیرنٹ ہیں، انہیں مارچ2003ء میں فوج نے کراچی سے لاپتہ کیا  تھا۔اس کے بعد ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو افغانستان میں امریکی فوج کے حوالے کیا اورپھر امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 2010ء میں امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کوگن اٹھانے 86 برس قید کی سزا سنادی تھی ۔  اطلاعات کے مطابق حراست کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا گیا، وہ جیل میں ہڈیوں کاڈھانچہ بن گئی، انہیں ذہنی وجسمانی تشددکا نشانہ بنایا گیا ، نماز، روزہ ، دیگرعبادات اور قرآن مجید کی تلاوت تک کی اجازت نہیں دی گئی ۔اس پر تمام ملت اسلا میہ اور اسلام پسند لوگ کیوں خاموش رہے؟ زندہ باد کہنے والے وجاہت سعیدخان، ڈاکٹر معید پیرزادہ اوران جیسے دیگر اینکرز کی زبانیں کیوں خاموش رہیں؟  یہ بات ریکارڈپرہے کہ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ محترمہ عصمت صدیقی اوربہن فوزیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں رہا۔ایم کیوایم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائی…ان کی غیرقانونی سزا کےخلا ف کراچی میں احتجاجی جلسہ بھی کیاجس سے میرے علاوہ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے بھی خطاب کیاتھا۔میں عافیہ صدیقی کے لئے آج بھی آواز اٹھارہاہوں اورجب تک زندگی ہے ،آوازاٹھاتارہوں گا۔  وجاہت سعید خان کا، ڈاکٹرمعید پیرزادہ، شہزادگل اوران جیسے لوگوں کاپاکستان زندہ باد، میراپاکستان اس وقت تک قطعی زندہ باد نہیں جب تک کہ عافیہ صدیقی سمیت ایک ایک پاکستانی، امریکی ،برطانوی اور فوجی ہتھکڑیوں سے آزاد ہوکرایک خودمختار اورایک آزادشہری کی حیثیت سے عزت کی زندگی نہ گزارے اس وقت تک میں اسے زندہ باد نہیں کہوں گا۔میں زندہ باد کرنے کی جدوجہد ضرور کررہاہوں،لوگ میراساتھ دیں۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 288 ویں فکری نشست سے خطاب 27، جولائی2025

7/29/2025 1:16:58 PM