Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آمرانہ اورفاشسٹ حکومت نے 9دسمبر کو ایم کیوایم کو یوم شہدا منانے سے روکنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 آمرانہ اورفاشسٹ حکومت نے 9دسمبر کو ایم کیوایم کو یوم شہدا منانے سے روکنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/6/2024

 آمرانہ اورفاشسٹ حکومت نے 9دسمبر کو ایم کیوایم کو یوم شہدا منانے سے روکنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کئی کارکنوں کوگرفتارکیاگیاہے ،کارکن کے نہ ملنے پربیٹوں کوگرفتارکیاجارہاہے
 ظالم وسفاک حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادار وں کی جانب سے شہیدوں کے مظلوم لواحقین اور کارکنوں کو شہید وں کیلئے فاتحہ خوانی تک سے روکنے  کیلئے ظلم وجبر کے ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں
 چھاپوں اور گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ، گرفتارشدگان رہا کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی
 
لندن…6  دسمبر 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی آمرانہ حکومت نے 9دسمبر کو ایم کیوایم کو یوم شہدامنانے سے روکنے کے لئے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب تک متعدد کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے۔ 
آج بروز جمعہ ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ کے صاحبزادے فہدادریس کو ناظم آباد سے اور یونٹ 188 کے کارکن معیز کو پولیس اور رینجرزنے گرفتار کرلیاجبکہ ملیر کے علاقے سے کارکن یونس شیرازی کے گھر پر چھاپہ ماراگیا، وہ گھرپر نہ ملے توان کے بیٹے کوحراست میں لیاگیا بعد میں یونس شیرازی کوبھی گرفتار کرلیاگیا۔ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی 5نمبر سے سعید ندیم کو بھی  پولیس اوررینجرزنے ان کے گھرسے گرفتار کرلیا۔سرکاری اہلکاروں نے چھاپے کے دوران سعید ندیم کی اہلیہ ، بیٹیوںاوربیٹوں سے بہیمانہ سلوک کیا۔ شاہ فیصل کالونی میں ہی یونٹ 106کے کارکن ریحان کے گھرپرچھاپہ ماراگیا، وہ نہ ملے تو ان کے بیٹے حنین کوحراست میں لے لیاگیا۔اس سے قبل فیڈرل بی ایریاسے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے یونٹ 146کے کارکن نبیل احمد اور بلدیہ ٹاؤن سے پختون کارکن فاروق بنگش کوگھرسے گرفتارکیاگیا۔ فیڈرل بی ایریا میں کارکن فرحان ہاشمی کے گھرپر بھی چھاپہ ماراگیا۔پولیس اوررینجرزنے کورنگی میں کارکن محمد اوصاف کے گھرپر بھی چھاپہ مارااوروہ نہ ملے توان کی اہلیہ کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا۔کورنگی میں ہی ریاض احمد کے گھرپر چھاپہ ماراگیا۔ جبکہ لیاقت آباد میں کارکن اسد احمدکے گھر پربھی چھاپہ ماراگیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے شہیدکارکنان کے لواحقین 9دسمبر کویوم شہداکے موقع پر اپنے پیاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن ظالم وسفاک حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادار وں کی جانب سے شہیدوںکے مظلوم لواحقین ، کارکنوں اورہمدردوں کواپنے شہید وں کے لئے فاتحہ خوانی تک سے روکنے کی کوشش کررہے ہیںاوراس مقصد کے لئے ظلم وجبر کے ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔ 

٭٭٭٭٭


12/26/2024 1:59:36 AM