Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نوکردی گئی۔ محمدرضی کو ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر مقرر کردیاگیا


 ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نوکردی گئی۔ محمدرضی کو ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر مقرر کردیاگیا
 Posted on: 11/22/2024

ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نوکردی گئی۔ محمدرضی کو
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر مقرر کردیاگیا
 جاوید لطیف اورندیم انصاری ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے جوائنٹ آرگنائزر ہوں گے 
 عبدالرحمن ، محمدذکی،محمدعابد ، راشدحسین اور اقبال نقوی ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ار کان ہوںگے
بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نو کی توثیق کی
 تنظیم نو کااعلان کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے اجلاس میں کیا۔اجلا س میں سابق آرگنائزرمحمدیوسف شہید کوخراج عقیدت پیش کیا گیا

لندن … 22  نومبر2024ئ
ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نوکردی گئی ہے۔ محمدرضی کوایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر مقررکردیا گیا ہے جبکہ جاوید لطیف اورندیم انصاری ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے جوائنٹ آرگنائزر ہوں گے۔اس کے علاوہ عبدالرحمن (جوہانسبرگ)، محمدذکی (جوہانسبرگ)، محمدعابد(ڈربن)،راشدحسین( جوہانسرگ ) اور اقبال نقوی ( کیپ ٹاؤن ) ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ار کان ہوںگے۔ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نو کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی ۔ تنظیم نو کااعلان رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ایک اجلاس میں کیا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسینٹرل ایگزکمیٹی کے رکن آصف قاضی بھی شریک تھے ۔
کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بانی و قائد جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران وارکان کو سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل نو پر مبارکباد پیش کی اور کمیٹی کے ارکان سے کہاکہ وہ ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کو نئے سرے سے منظم کریں اورجلد از جلد ساؤتھ افریقہ کے تمام چیپٹرزکی بھی تنظیم نو کریں ۔اجلاس میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق سینٹرل آرگنائزر محمدیوسف شہید کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پرنوتشکیل شدہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو یقین دلایاکہ وہ متحد ہوکرتنظیمی کام کو منظم کریںگے۔ 
٭٭٭٭٭


MQM South Africa Reorganisation

12/4/2024 12:42:25 AM