Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز اور آپریشنل کمانڈرزحالات کی نزاکت اور سنگینی کااحساس کریں
Posted on: 11/25/2024
آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز اور آپریشنل کمانڈرزحالات کی نزاکت اور سنگینی کااحساس کریں, پاکستان کی بقاء ، جمہوریت کی بحالی اور انصاف کے نظام کی خاطراپنی اپنی ضد اور اناؤں کے بت توڑدیں۔
#HistoryInTheMaking
#نومبر24_یوم_انقلاب
……………………………………… حقائق کوتسلیم کریں، بات چیت اور افہام وتفہیم کاراستہ اختیار کریں اور عوام کے مطالبات مان لیں ……………………………………… پاکستان کے لاکھوں عوام ملک میں عدلیہ کی آزادی وخودمختاری، پارلیمنٹ کی عزت ووقار،انصاف کے نظام کے قیام ،سیاسی قیدیوں کی رہائی اور فوج کی تشکیل کردہ حکومت کے خلاف سڑکوں پرآگئے ہیں، اس عوامی احتجاج نے ماضی کےتمام احتجاجوں کاریکارڈ توڑدیا ہے، حکومت کے تمام ترآمرانہ ہتھکنڈوں کے باوجودعوام اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جنہیں اب ریاستی طاقت کے ذریعے کنٹرول کرنامشکل ہے، ملک میں فوج کی قائم کردہ جعلی حکومت کے خلاف جمہوری انقلاب کاآغاز ہوگیاہے جومقاصدکی تکمیل تک جاری رہے گا، وقت کاتقاضہ ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، تمام کورکمانڈرز اور آپریشنل کمانڈرز پاکستان کی بقاء جمہوریت کی بحالی اور ملک میں انصاف کے نظام کی خاطراپنی اپنی اناؤں کے بت توڑدیں اورعوامی سیلاب کو ریاستی طاقت کےذریعے دبانےکی پالیسی ترک کردیں کیونکہ کروڑوں عوام کودنیا کی کوئی طاقت بھی زیرنہیں کرسکتی۔لہٰذا بہتر ہےکہ کشت وخون اورریاستی طاقت کے بیجا استعمال اور جارحانہ اقدامات سے گریز کیا جائے۔ بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی صورتحال آپ کےسامنے ہے، پھربھی آپ نےعوامی احتجاج کو دبانےکے لئے ملک بھر کی فوج، رینجرزاورپولیس اسلام آباد میں جمع کرلی ہے۔میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سے نہایت ادب اور دردمندی سےکہتا ہوں کہ خدارا ملک کوخون خرابے سے بچائیں اورحالات کو اُس طرف نہ لے جائیں کہ جہاں عوام اور فوج کا آمناسامنا ہو، اگرایساہواتو یہ ریاست کی شکست ہوگی جوکسی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔میری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ عوام اورفوج آمنےسامنے نہ ہوں اسلئے میں پاکستان کی بقاء اورریاست کی بہتری کےلئے آپ سےکہتاہوں کہ میری بات پر سنجیدگی سے غورکریں، اپنی ضد اور اناؤں کے حصار سے باہرآئیں، حالات کی نزاکت اورسنگینی کا احساس کریں، حقائق کوتسلیم کریں، بات چیت اورافہام وتفہیم کاراستہ اختیار کریں اور عوام کے مطالبات مان لیں۔ یادرکھئےکہ اپنے ہی ملک کے عوام کے ساتھ جنگ کرکے ان کے سامنےہتھیارڈالنےسےبہتر ہےکہ افہام وتفہیم کاراستہ اختیارکرتے ہوئے عوام کی طاقت کو تسلیم کریں اوران کی خواہشات اور امنگوں کےمطابق فیصلے کریں، اس سے فوج کی عزت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ فوج کاوقار مزید بلند ہوگا اورعوام اورفوج میں فاصلے ختم ہوجائیں گے۔
لہٰذا افہام وتفہیم سے کام لیجئے، بات چیت کیجئے، تمام جائزمطالبات کو تسلیم کریں، عمران خان اور ان کے تمام اسیرساتھیوں کو رہا کریں، ملک میں جعلی حکومت کی ناجائزسپورٹ بند کریں، اپوزیشن کے وجود اور حقیقت کو تسلیم کریں، پارلیمنٹ کو بااختیار بنائیں، فوج اور اس کی ایجنسیاں اپنے آئینی حدود میں رہیں اورآئینی دائرے میں رہ کرکام کریں۔جہاں تک 26 ویں آئینی ترمیم کاتعلق ہے تویہ ترامیم سراسر غیرآئینی ہیں،ان ترامیم نے ملک کے آئین ، سپریم کورٹ اوراعلیٰ عدالتوں کی آزادی اور خودمختاری کو چھین لیا ہے اور اداروں کاحلیہ بگاڑکررکھ دیا ہے۔ ملک کا مفاد اسی میں ہے کہ ملک کوآئین کی روح کے تحت چلایاجائے، پارلیمنٹ کو بے توقیرنہ کیاجائے اور عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کوسلب کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے۔ یہ عمران خان یاتحریک انصاف کے مطالبات نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کے مطالبات ہیں، ایک ایک حق پرست کے مطالبات ہیں۔ میں احتجاج میں حصہ لینے والے عوام کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، ان پر شیلنگ، فائرنگ اورتشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتاہوں اورحکومت سے کہتاہوں کہ آپ نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا ہے لیکن آپ عوام کے اس سونامی کو نہیں روک سکے۔اس وقت عوام کا جو جوش وجذبہ ہے اس کوکوئی غیرملکی طاقت بھی نہیں روک سکتی لہٰذا ہوش کےناخن لیجئے ورنہ آپ کوشرم وندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل کرتاہوں کہ خدارااس ظلم کوبند کرائیں اور احتجاج کے دوران گرفتارکئے جانے والے تمام افراد کی فوری رہائی کے احکامات جاری کریں۔ میں احتجاج کرنے والے عوام سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن رکھیں اور احتجاج کے دوران جی ایچ کیو ، آبپارہ اور فوجی تنصیبات کی طرف جانے سے گریز کریں۔ میں، حکومت کے تمام ترظالمانہ ہتھکنڈوں ، گرفتاریوں اورشہروں کوسیل کرنے کے باوجود بھرپور احتجاج کرنے پر
@PTIofficial
کے تمام کارکنوں اور خواتین کوشاباش اورسلام تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے اپنے بھرپور جذبے ، ہمت اوربہادری کے ذریعے کامیاب احتجاج کرکے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔اسی طرح اوورسیز میں بھی بڑےبڑے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ میں پی ٹی آئی کے لیڈروں کوبھی سراہتا ہوں کہ اس مرتبہ وہ احتجاج کے دوران کارکنوں کے درمیان رہے ہیں۔ میں پاکستان اوراوورسیز میں پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین (ٹک ٹاک پر 162ویں اسٹڈی سرکل سے خطاب) 24نومبر 2024
(Watch complete address)
https://
youtu.be/hPemy5kIpZI?si
=bpvw4Ip69wrriUol
…
4
12/4/2024 11:12:01 AM
فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہاتھ معصوم ونہتے عوام کے خون سے رنگ لیے
...
27 Nov 2024
نصیب اللہ بادینی سمیت تمام لاپتہ افراد کوبازیاب کیا جائے. الطاف حسین
...
24 Nov 2024
ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نوکردی گئی۔ محمدرضی کو ایم ک
...
22 Nov 2024
وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے 24نومبر کے احتجاج کوطاقت سے دبانے کے دھمکی
...
21 Nov 2024
پارا چنار میں مسافروں کے قافلے پروحشیانہ فائرنگ اورسوسے زائد بے گناہ ا
...
21 Nov 2024
عمران خان کے 24نومبر کے احتجاج کو سبوتاژکرنے کی سازش کی جارہی ہے
...
20 Nov 2024
نظریاتی تحریکیں، نظم وضبط، کمیونیکیشن اور کوآرڈی نیشن کے بغیر نہیں چل
...
18 Nov 2024
جمہوریت کیلئےبلور خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔
...
17 Nov 2024
اگر VPN کا استعمال غیرشرعی ہے تو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ک
...
17 Nov 2024
کیاعوام ملاّ ملٹری الائنس کاساتھ دیں گے؟
...
16 Nov 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us