Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconciliation) کاآغازکریں اورسب کوان کاحق دیں۔جناب الطاف حسین


عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconciliation) کاآغازکریں اورسب کوان کاحق دیں۔جناب الطاف حسین
 Posted on: 9/9/2024 1
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconciliation) کاآغازکریں اورسب کوان کاحق دیں۔جناب الطاف حسین
 کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ا پیل 
 عوام کی حقیقی سیاسی جماعتوں کوبحال کیاجائے، اصل ایم کیوایم پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائے ۔ عمران خان کورہاکیا جائے
    قائدتحریک الطاف حسین کاٹک ٹاک پر 109ویں فکری نشست سے خطاب 

لندن…9ستمبر 2024ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تمام کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے خصوصی طورپر اپیل کی ہے کہ خدارا فوری طور پر عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت (Reconciliation) کا آغازکریں اورسب کوان کاحق دیں۔انہوں نے یہ بات اتوارکی شب سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹک ٹاک پراپنی 109ویں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

جناب الطاف حسین نے کہاکہ جتنی سختی عوام کی آواز کودبانے کے لئے کی جارہی ہے اس سے شائد وقتی طورپرتوفائدہ ہوجائے لیکن اس سے عوام میں نفرتیں پیداہوتی ہیں۔ اس پالیسی سے پہلے ہی ملک کابہت نقصان ہوچکاہے ۔ لہٰذا خدارا مزید نقصانات سے بچنے کے لئے فوری طورپرعوام کی حقیقی صحیح اورنمائندہ جماعتوں کے رہنماؤں کاکھلا اجلاس کریں، جس میں سب کوبولنے کی آزادی دیں اورمعاملات کو بات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کریں،اپنی غلطیوں کوتسلیم کریں۔ یادرکھیں کہ عوام میں اشتعال پیداکرنے والے اقدامات حالات کو مزیدخرابی کی طرف لے جائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک تباہی کی طرف جارہاہے مگر ایسے حالات میں بھی عوام کی حمایت یافتہ جماعتوں کوریاستی طاقت کے ذریعے کمزور کیا جارہاہے اور فوج کے تشکیل کردہ گروہوں کوعوامی جماعتیں بناکرپیش کیا جارہاہے ۔ اس عمل کے بہترنتائج برآمد نہیں ہوسکتے۔انہوں نے سوال کیاکہ ایم کیوایم کے بعض لوگوں کے ضمیر خریدکران پر مشتمل جعلی جماعتیں بناکرکیاحاصل کرلیا گیا؟ ستمبر 2015میں ان کی تقریرپرپابندی عائدکردی گئی، 2016ء میں نائن زیروکوسیل کردیاگیا، 9ستمبر 2022ء کونائن زیرو کو آگ لگادی گئی،لیکن کیاالطاف حسین کیآواز بند کرنے، نائن زیروسیل کرنے اوراسے آگ لگانے سے  الطاف حسین کی ایم کیوایم ختم ہوگئی؟انہوں نے کہاکہ آج تک کوئی ایسی آگ نہیں بنی جوکسی نظریہ کو جلاسکے ۔ تمام تر جبروستم اور پابندیوں کے باوجود الطاف حسین کی محبت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوام کی حقیقی سیاسی جماعتوں کوبحال کیاجائے، اصل ایم کیوایم پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائے اسی طرح تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوبھی رہاکیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب وہ وقت چلاگیاکہ جب عوام سے حقائق چھپالئے جائیں۔ آج طاقتورممالک کو بھی عوام سے حقائق چھپانے میں مشکل آرہی ہے۔ حقائق یہ ہیں کہ پہلے عوام فوج کی بڑھ چڑھ کرحمایت کرتے تھے اورفوج کے ٹرکوں پر پھول نچھاورکرتے تھے لیکن اب عوا م کے ہاتھوں میں پتھرہوتے ہیں اوران میں فوج کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔ ملک کودرپیش صورتحال کاتقاضہ ہے کہ فوری طورپر Reconciliation کاآغازکیاجائے، عوام کی حقیقی نمائندہ جماعتوں سے بات کی جائے، انہیں سیاسی آزادی دی جائے اور شہری آزادیوں کو غصب کرنے کے بجائے ان کااحترام کیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسلام آباد میںت مام رکاوٹوں اورمشکلات کے باوجود تحریک انصاف کاجلسہ کامیاب تھا، اس کامیاب جلسے پر میں عمران خان اوران کے کارکنوں کومبارکبادپیش کرتاہوں۔



10/5/2024 8:32:46 PM