Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی غیر آئینی پابندیوں کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کا وہائٹ ہاس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی غیر آئینی پابندیوں کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کا وہائٹ ہاس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/15/2024

کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی غیر آئینی پابندیوں کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کا وہائٹ ہاس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور کارکنان کی شرکت
امریکی انتظامیہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے
آرگنائزرمطلوب زیدی، جوائنٹ آرگنائزریوسف سعید اوردیگرکااظہارخیال

واشنگٹن ۔۔۔ 15 جون 2024
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی غیر آئینی پابندیوں کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام واشنگٹن میں وہائٹ ہاس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، چیپٹر انچارجز کمیٹی کے اراکین، کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پینا فلیکس اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قائدتحریک الطاف حسین پرپابندی کے خاتمے، اسیر اور لاپتہ کارکنوں کی رہائی، ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر قانونی غیر آئینی پابندیوں، بلا جواز گرفتاریوں، چھاپوں،انسانی حقوق کی خلاف  ورزیاں بندکرنے کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی   کی اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورغیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے روکنے کے لئے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی اپنے تحفظات و خدشات سے تفصیلی آگاہ کیا۔مظاہرین نے وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مارچ بھی کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر سید مطلوب زیدی نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجر وں پرکئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مہاجروں کے قائدجناب الطاف حسین کو جبری جلا وطن کیا گیا،مہاجروں کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے برسوں سے فوجی آپریشن جاری ہے ۔ اس کی سیاسی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ،حال ہی میں سانحہ پریٹ آباد کے متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے ، ہم نے ان کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تواس نے لمبی تاریخ دیدی یہ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے تمام لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کامطالبہ کیا۔
جوائنٹ آرگنائزر ایم کیوایم امریکہ یوسف سعید نے مطالبہ کیاکہ بانی و قائد الطاف حسین پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں، تمام لاپتہ کارکنان کو فوری رہا جائے یا کم از کم فوری عدالتوں میں پیش کیا جائے ان کا جرم بتایا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ کسی کو بنا وارنٹ گرفتاری، حبس بیجامیں رکھنا غیر انسانی غیر آئینی غیر قانونی ہے اور کسی بھی مہذب جمہوری ملک میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، فوری ان کا سدباب کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی قانونی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔اس موقع پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین شکیل مہاجر، خورشید الحق، قیصر علی اور مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی اظہارخیال کیا اور امریکہ،اقوام عالم، انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو ان جائز مطالبات کو ماننے پر مجبور کرے۔



















6/30/2024 9:25:50 AM