Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محترمہ سائرہ بیگم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے '' وی آر الطافسٹ '' کا خصوصی پروگرام


 محترمہ سائرہ بیگم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے '' وی آر الطافسٹ '' کا خصوصی پروگرام
 Posted on: 8/26/2021

محترمہ سائرہ بیگم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے '' وی آر الطافسٹ '' کا خصوصی پروگرام
 پروگرام میں قائدتحریک الطاف حسین کے چھوٹے بھائی اسرارحسین، رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید ، جسمم کے چیئرمین شفیع برفت ،بلوچ پیپلز کانگریس کی چیئرپرسن محترمہ نائلہ قادری، رابطہ کمیٹی کے ارکان ،
ایم کیوایم اوورسیزکے آرگنائزرز دیگر عہدیداروں اورخواتین ارکان کی شرکت 
آپابی ہمارے لئے ماں کادرجہ رکھتی تھیں۔ اسرارحسین
 محترمہ سائرہ بیگم کی خدمات اورقربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔طارق جاوید
محترمہ سائرہ بیگم کی وفات صرف الطاف بھائی کانہیں پورے سندھ سماج کاغم ہے۔ شفیع برفت
 محترمہ سائرہ بیگم کی وفات پر الطاف بھائی کے غم میں شریک ہیں۔نائلہ قادری

لندن  … 26  اگست  2021ئ

 ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز آن لائن چینل '' وی آر الطافسٹ '' کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام نشرکیاگیا جس کاعنوان '' بیاد محترمہ سائرہ بیگم '' تھا۔ پروگرام میںجناب الطاف حسین کے چھوٹے بھائی اسرارحسین، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید ، جئے سندھ متحدہ محاذ ( جسمم ) کے چیئرمین شفیع برفت اوربلوچ قوم پرست رہنما اوربلوچ پیپلز کانگریس کی چیئرپرسن محترمہ نائلہ قادری، رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، ارشدحسین، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی تراوش اور ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرسہیل خانزادہ، ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزر مطلوب زیدی ،ایم کیو ایم کینیڈاکے جوائنٹ آرگنائزر اقبال بہادر ، ایم کیوایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی ارکان یاسمین نوین، سیمی طارق اور عبدالعزیز انصاری نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی میزبانی رکن الدین اورمحترمہ کہکشاں حیدر نے کی ۔ شرکاء نے محترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر جناب الطاف حسین اوران کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اورمرحومہ کی شخصیت اورتحریکی خدمات پر روشنی ڈالی۔ 
جناب الطاف حسین کے چھوٹے بھائی اسرارحسین نے محترمہ سائرہ بیگم کے حالات زندگی اورشخصیت کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی اورکہاکہ آپابی ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتی تھیں، ان کی وفات ہمارے پورے خاندان کے لئے بہت بڑانقصان ہے۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے تحریک کیلئے محترمہ سائرہ بیگم کی خدمات اورقربانیوںکوتفصیل سے بیان کیا اورکہاکہ محترمہ سائرہ بیگم کی خدمات اورقربانیاں ناقابل فراموش ہیں جو ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔ جسمم کے چیئرمین شفیع برفت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ سائرہ بیگم کی شہادت الطاف بھائی کی جدوجہد کا تسلسل ہے،سائیں الطاف حسین نے اپنی جدوجہد میں بہت بڑے بڑے غم سہے ہیں اورمحترمہ سائرہ بیگم کی وفات صرف الطاف بھائی کانہیں بلکہ پورے سندھ سماج کاغم ہے، ہم الطاف بھائی کے غم کواپناغم سمجھتے ہیں، غم کی اس گھڑی میں، میں جسمم کی پوری مرکزی کمیٹی ، تمام کارکنان اورسندھ کے تمام عوام الطاف بھائی کے ساتھ ہیں اوردعا کرتے ہیںکہ اللہ تعالیٰ محترمہ سائرہ بیگم کی مغفرت فرمائے اورالطاف بھائی اورتمام گھر والوںکوصبرجمیل عطاکرے۔ 
اس موقع پر بلوچ پیپلز کانگریس کی چیئرپرسن محترمہ نائلہ قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم قوموں کی جدوجہد میں بہادر خواتین کابڑاکردار ہے ، محترمہ سائرہ بیگم بھی ایک بہادرخاتون تھیں جنہوں نے ایم کیوایم کی جدوجہد میں بہادری سے حالات کاسامناکیا۔محترمہ سائرہ بیگم کی وفات جدوجہد کیلئے ایک بڑانقصان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مظلوم قوموں کے حقوق اورآزادی کے لئے الطاف بھائی کی جدوجہد اورانقلابی کردارکا بڑااحترام کرتے ہیں۔ اورہم تمام بلوچ سائرہ بیگم کی 
وفات پر الطاف بھائی کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر جناب الطا ف حسین کے چھوٹے بھائی اسرارحسین نے فاتحہ خوانی کرائی اورمحترمہ سائرہ بیگم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

٭٭٭٭٭











9/20/2021 8:36:09 AM