ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ پونے تین سال کے دوران پریس کلب کے باہر 30واں احتجاجی مظاہرہ ہے اور ہر مرتبہ یہ مظاہرہ کسی نہ کسی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کیا جاتا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں امن کی خواہش کا مطالبہ ہمارا جرم بن گیا ہے جب امن کے قیام کیلئے رینجرز کو بھیجا گیا تو اس نے امن کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنان کو پکڑ پکڑ کر ماورائے عدالت قتل کرنا شروع کردیا
تصاویر