Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

Clean Karachi Campaign 2016

MQM TO DISPOSE 50% OF CITY GARBAGE DURING CLEAN KARACHI CAMPAIGN

14 Mar 2016     Views: 2760

The Senior Deputy Convener of MuttahidaQuami Movement DrFarooqSattar said that MQM was cleaning and collecting garbage from 10 to 15 UCs on daily basis under the “Clean Karachi Campaign.”
اردو میں پڑھیں
MQM LEADER & MAYOR-ELECT KARACHI WASEEM AKHTAR PRESS CONFERENCE: CLEAN KARACHI CAMPAIGN

09 Mar 2016     Views: 2390

ایم کیوایم ایک سمندرہے اور سمندرسے چندبالٹی پانی نکال لیاجائے توسمندرکوکوئی فرق نہیں پڑتا۔الطاف حسین
15 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک سمندرہے اور سمندرسے چندبالٹی پانی نکال لیاجائے توسمندرکوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کی جانب سے جاری صفائی مہم کے سلسلے میں آج لانڈھی ٹاؤن میں کارکنوں اورعوام سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صاف کراچی مہم پانچویں روز میں داخل ہوگئی
15 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صاف کراچی مہم پانچویں روز میں داخل ہوگئی اور جیسے جیسے صفائی مہم اپنے اگلے مراحل میں داخل ہورہی ہے ویسے یسے شہر کی متعددیوسیز کلین کراچی کے ساتھ ساتھ گرین کراچی میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔
تصاویر رنچھوڑلائن   :  تصاویر پاک کالونی :  تصاویر ناظم آباد گلبہار ٹائون : لانڈھی ٹاؤن
کراچی میں جاری صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کے کارکنان زبردست خراج تحسین اورشاباش کے مستحق ہیں۔ الطاف حسین
15 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں جاری صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کے کارکنان زبردست خراج تحسین اورشاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے یہ بات صفائی مہم کے سلسلے میں آج ناظم آبادگلبہارٹاؤن کے کارکنوں اورہمدردوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی
بندوق یاطاقت سے نہیں بلکہ عوام کے اتحادسے تحریک کے خلاف تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے۔الطاف حسین
15 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم بندوق یاطاقت سے نہیں بلکہ عوام کے اتحادسے تحریک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے۔انہوں نے یہ بات آج پاک کالونی میں صفائی مہم کے سلسلے میں مصروف کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں نے تحریکی جدوجہدکے دوران اپنے ہزاروں ساتھیوں کے لاشے دیکھے ہیں اورسچے نظریاتی کارکنان کسی بھی طرح اپنے شہیدوں کے لہوکاسودانہیں کریں گے
صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے ، ڈاکٹر فاروق ستار
15 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے اورکراچی کے منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور چیئرمینوں کو اختیارات ملنے کے بعد شہر کوصفائی و ستھرائی کا اچھا اور مربوط نظام دینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صاف کراچی مہم کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ سائوتھ رنچھوڑ لائن کی یوسی 20میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا 
متحدہ قومی موومنٹ کی ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کاتیسر ا دن ، شہر کے متعدد علاقے صاف ستھرے دکھائی دینے لگے
12 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے اور آج صفائی مہم ز تیسرے دن میں داخل ہوگئی۔’’صا ف کراچی مہم ‘‘ نتیجے شہر کے متعد د علاقے صاف ستھرے دکھائی دینے لگے ۔’’صاف کراچی مہم ‘‘ سلسلے میں کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ کی مزید 2، 2یوسیز میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک صفائی مہم جاری ہے
 تصاویر سوسائیٹیتصاویر نارتھ کراچیتصاویر رنچھوڑ لائن: تصاویر ملیرٹاؤن
جب ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر حلف اٹھالیں گے تو ہم صفائی کے نظام کو اوربہتر سے بہتر بنائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
12 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی کی بڑی وجہ کے فور منصوبہ پر عملدرآمد نہ کرنا ہے ، حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے فور منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے مختص رقم جلد از جلد جاری کی جائے
ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار
11 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، وسائل کی کمیابی اور اختیارات سے محرومی کے باوجود شہریوں کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ ’’صاف کراچی مہم ‘‘ سے شہری بلاتفریق مستفید ہورہے ہیں اور صفائی مہم کے ذریعہ کراچی کو کچرے اور گندگی کے ڈھیر سے پاک کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صفائی مہم کے دوسرے روز رنچھوڑ لائن ٹاؤن کی یوسی 24میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اپنی مدد آپ کے تحت ’’صاف کراچی مہم‘‘ کا دوسرا دن
11 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اپنی مددآپ کے تحت ’’صاف کراچی مہم ‘‘کے دوسرے دن بھی شہرکے مختلف علاقوں سے گندگی کے ڈھیر صاف کیے گئے، صفائی مہم کے دوران عوامی سطح پر زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔صفائی مہم کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے لائنز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11قادری پکوان انکوائری آفس ، یوسی 9جٹ لائن Kگراؤنڈ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 16، 17میک کالجیٹ سٹی حسن ، یوسی 19، 20شپ آنر کالج ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی یوسی 19، 24، 26رحمت چوک اور ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن ، ڈسٹرکٹ کورنگی و ملیر ٹاؤن کی یوسی 02، 03ماڈل کالونی پھاٹک اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ
 تصاویرملیر ٹاؤن : تصاویر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن :  تصاویر رنچھوڑ لائن : تصاویرلائنز ایریا ٹاؤن
کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
10 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔صفائی مہم کے آغازمیں ملیرمیں کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ شہرہماراہے اورشہرکوڑے کرکٹ اورکچرے سے صاف ہوگا توشہرکی فضاء صاف ہوگی،شہرجراثیم سے پاک ہوگااورشہری بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میں آج سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا
10 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میںآج سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا ۔ صفائی مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کے لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 10، بسم اللہ بیکری ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی یوسی 18، 21،22، 23، ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی یوسی 16، 17، 28، بھاشانی سوئیٹ ، ڈسٹرکٹ کورنگی کی یوسی 01، 06، ضلع ملیر میں کالا بورڈ نہال اسپتال ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے رنچھوڑ لائن کی یوسی 25، پولیس چوکی کھارادر میں علاقوں میں کارکنان و عوام نے صفائی مہم شرو ع کی جو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی
تصاویر
ایم کیوایم کے زیراہتمام کل جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا
09 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شہر قائد کراچی کو صاف رکھنے اورشہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے کل بروز جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا ۔’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز بیک وقت کراچی کے 6ڈسٹرکٹ میں کیاجائے گا جس کے دوران ہر ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاؤن اور ہر ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں روزانہ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک صفائی مہم جاری رہے گی ۔صفائی مہم کے سلسلے میں عوامی سطح پر زبردست جوش و خروش جاتا ہے اور کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی صفائی مہم کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے
متحدہ قومی موومنٹ نے 10مارچ سے کراچی صفائی مہم کا اعلان کردیا، مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی
08 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے 10مارچ بروز جمعرات سے ایک ماہ سے زائد عرصے پر محیط ’’کراچی صفائی مہم ‘‘ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ صفائی مہم کے دوران شہرمیں شجر کاری بھی کی جائے گی ، گٹر کے ڈھکن لگائے جائیں گے ، کچرے کو ٹھکانے لگایاجائے گا ، نالوں کی صفائی کی جائے گی اور دیواروں پر سفیدی کی جائے گا ۔
مہاجروں اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور تعاون کا رشتہ پاکستان بننے کے بعد سے قائم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
28 Feb 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملکی اور بین الاقوامی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے بعد آنے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان کی قومی سلامتی ، بقاء اور استحکام کیلئے ایم کیوایم کی پالیسی کوواضح کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی تشکیل کے بعدہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجروں اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور تعاون کا ایک رشتہ قائم ہے ،گزشتہ چند برسوں سے اس تعلق میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی یا کچھ غلط فہمیاں پیدا کی گئیں
1
Page size:
select
Page: of 1
Items 1 to 1 of 1
 

SOCIAL MEDIA