Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میں آج سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میں آج سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا
 Posted on: 3/10/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میں آج سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا 
صفائی مہم کے پہلے روز ضلع ایسٹ کی یوسی 10، سینٹرل کی 18، 21، ویسٹ کی 16، 17، 28، کورنگی کی 01، 06، ملیر میں کالا بورڈ ، ساؤتھ میں یوسی 25اور دیگر علاقوں میں صفائی مہم شروع کی گئی جو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی 
صفائی مہم کے دوران کئی ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ، شجر کاری کی گئی ، گٹروں کے ڈھکن لگائے گئے ، نالوں کی صفائی اور دیواروں پر سفیدی کی گئی 
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی ، نامزد حق پرست میئر وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے خود بھی حصہ لیا اور صفائی کے کام کی نگرانی کی 
’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوران کارکنان و عوام نے بڑے پیمانے پر بیلچے کدالیں ، ٹرایلیوں ، پھاڑوں کا استعمال کیا اور گلی گلی جاکر برسوں سے پڑا کچرا اور گندگی کے ڈھیروں کو صاف کیا
ایم کیوایم کی صفائی مہم کا عوامی سطح پر زبردست خیر مقدم ، صفائی مہم میں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کو جگہ جگہ کام کرتے دیکھ کر شہریوں نے سراہایا اور ان سے ملاقاتیں کرکے زبردست خراج تحسین پیش کیا 
بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود ایم کیوایم نے جس طرح سے پورے شہر کی صفائی کا بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے، عوام کے تاثرات 
کراچی ۔۔۔10، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی بھر میںآج سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز کردیاگیا ۔ صفائی مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کے لائینز ایریا ٹاؤن کی یوسی 10، بسم اللہ بیکری ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی یوسی 18، 21،22، 23، ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی یوسی 16، 17، 28، بھاشانی سوئیٹ ، ڈسٹرکٹ کورنگی کی یوسی 01، 06، ضلع ملیر میں کالا بورڈ نہال اسپتال ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے رنچھوڑ لائن کی یوسی 25، پولیس چوکی کھارادر میں علاقوں میں کارکنان و عوام نے صفائی مہم شرو ع کی جو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی ۔اس دوران کئی ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ، شجر کاری کی گئی ، گٹروں کے ڈھکن لگائے گئے ، نالوں کی صفائی اور دیواروں پر سفیدی کی گئی ۔ صفائی مہم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عبد القادر خانزادہ ، ارشد حسن ، کمال ملک ، مطیع الرحمن ، امین الحق ، اظہار احمد خان ، گلفراز خان خٹک ، ریحانہ نسرین ، عارف خان ایڈووکیٹ ، زرین مجید ، اسلم آفریدی ، عادل خان ، زاہد منصوری حق پرست نامزد میر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا سمیت حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے اراکین نے خود بھی حصہ لیا اور کارکنان و عوام کے درمیان رہ کر صفائی مہم کے تمام امور انجام دیئے ۔صفائی مہم میں رضاکارانہ طور پر طلبہ وطالبات ، بزنس کمیونٹی ، دکانداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھر پور تعاون کیا اور ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے آغاز کا زبردست خیر مقدم کیا ۔’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوران کارکنان و عوام نے بڑے پیمانے پر بیلچے کدالیں ، ٹرایلیوں ، پھاڑوں کا استعمال کیا اور گلی گلی جاکر برسوں سے پڑا کچرا اور گندگی کے ڈھیروں کو صاف کیا ۔ صفائی مہم میں مصروف کارکنان نے پیلے کلر کے کیپ لگا رکھے تھے جن پر ’’صاف ستھرا کراچی ‘‘ کے الفاظ جلی حروف میں تحریر تھے ۔ ایم کیوایم کی صفائی مہم کا عوامی سطح پر زبردست خیر مقدم کیا گیا ، صفائی مہم میں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کو جگہ جگہ کام کرتے دیکھ کر شہریوں نے سراہایا اور ان سے ملاقاتیں کرکے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر عوام نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’صاف کراچی مہم ‘ شہر کو کچرے اور گندگی سے پاک کردیگی اور انشاء اللہ ایم کیوایم کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جس طرح سے پورے شہر کی صفائی کا بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس پر عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ عوام اور ایم کیوایم مل کر حکومتی مدد کے بغیر بھی شہر کراچی کو کچرے اور گندگی کے ڈھیر سے پاک کرکے دکھائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ایم کیوایم نے نے شہر میں صفائی مہم شروع کرکے عوام کی جانب سے ایم کیوایم کو دیئے جانے والے مینڈیٹ کا حق ادا کردیا ہے ۔
Ranchor Line
90 Azizabad
 
ORANGI TOWN 
       
Hydri 
 
Malir 
 
Lines Area
 



4/24/2024 11:45:58 AM