Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین


میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/18/2026

میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
پہلی ایم ایل او بنانے والے ڈاکٹرزسے پوچھاجائے کہ غلط رپورٹ بنانے کے لئے کس نے کہا تھا؟
 ان پولیس افسران کوپکڑا جائے اورپوچھا جائے کہ وہ کس کے کہنے پر قتل کوخودکشی قرا ردیا؟
 
نوجوان میررضا علی کے قتل کو19دن ہوگئے لیکن اب تک قاتلوں کاپتہ نہیں چل سکاجوانتہائی حیرت انگیز اور افسوسناک ہے ۔جیسے اس سے قبل دیگرقاتلوں کاپتہ نہیں چل سکا یا انہیں پکڑکرچھوڑدیا گیا ویسے ہی میر رضا کے قاتلوں کابھی پتہ نہیں چلے گا۔ میں فیلڈمارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف ،وزیرداخلہ محسن نقوی اورسندھ کے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتاہوںکہ فارنزک اوردیگرچیزوں میں مزیدوقت ضائع کرنے کاکوئی فائدہ نہیں، قاتل آپ کے سامنے ہیںاورانہیں پکڑناآسان ہے ، قاتلوںکوپکڑنے کے لئے سب سے پہل قدم یہ اٹھائیے کہ جس ڈاکٹرنے پہلی میڈیکولیگل رپورٹ یعنی ایم ایل او بنائی اوراس سفاکانہ قتل کوخودکشی کاواقعہ بتایااوراس رپورٹ پر دستخط کئے اس پوری ایم ایل او ٹیم کوفوری طورپر حراست میں لیاجائے اوران سے پوچھاجائے کہ ان پر غلط ایم ایل او رپورٹ بنانے کے لئے کس نے دباؤ ڈالا تھا ؟ انہیں کس نے کہاتھاکہ قتل کوخودکشی ظاہر کرو؟ دوسرایہ کہ وہ پولیس افسران جوشواہد ملنے کے باوجود میڈیامیں یہ کہتے رہے کہ یہ قتل نہیں خودکشی ہے ،ان تمام پولیس افسران کو پکڑاجائے ،ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر اس قتل کوخودکشی قراردیا؟ ان سے پوچھا جائے تو وہ سب کچھ بتائیں گے اور میررضا کے قاتلوں کاپتہ لگ جائے گا۔ پولیس اورتحقیقاتی ادارے تولوگوںسے وہ کچھ بھی اگلوالیتے ہیںجو گناہ انہوں نے نہیں کیا ہوتا،پھر ان کے لئے یہ معلوم کرنا کونسامشکل کام ہے ۔
میں کہتاہوں کہ اس با ت پر غورکیاجائے کہ دوسری میڈیکل ٹیم بنانے اورقبرکشائی کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟
وہ گیسٹ ہاؤس جہاں میررضاشہید کی آخری لوکیشن آئی تھی ،اس گیسٹ ہاؤس والوں سے اب تک کیوں تحقیقات نہیں کی گئیں؟ پولیس کواس قتل کی فوری تحقیقات سے کس نے روکاتھا؟ میررضا کے قاتل سامنے ہیں، پھر قوم کوکیوں الوبنایا جارہا ہے ۔ میررضا شہید کے اہل خانہ پہلے ہی دکھ اورصدمے میں مبتلا ہیں ، ان کومزید دکھ اورتکلیف نہ دی جائے اورقاتلوں کوفی الفور پکڑاجائے۔ 
میں کراچی کے تمام نوجوانوں خصوصاًجین زی سے اپیل کرتاہوں کہ میررضاشہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اپنااحتجاج جاری رکھیں۔ 

٭٭٭٭٭



8/20/2026 10:23:20 AM