Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے 27 جون 2026ء کو سندھ بار کونسل کی جانب سے پُرامن ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان-


 ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے 27 جون 2026ء کو سندھ بار کونسل کی جانب سے  پُرامن ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان-
 Posted on: 6/26/2026

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے 27 جون 2026ء کو سندھ بار کونسل کی جانب سے پُرامن ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان- ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سنئیر وکلاء ایڈوکیٹ ادریس علوی اور ایڈوکیٹ محمد سُلیمان کی گرفتاری اور جھوٹے مقدمات قابلِ مُذمت ہے۔ لندن ۔۔۔ 26 جون 2026ء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ بار کونسل کی جانب سے ہفتہ، 27 جون 2026ء کو سندھ بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ اور پُرامن ہڑتال کی کال کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر وکلاء ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کو 24 جون 2026ء کو سینٹرل جیل کراچی کے باہر سے سندھ پولیس کی جانب سے غیرقانونی اور غیرآئینی طور پر حراست میں لیا گیا۔ آج دونوں سینئر وکلاء کو ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف مزید سیاسی بنیادوں پر جھوٹے، من گھڑت اور انتقامی مقدمات قائم کیے گئے، جو قانون، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عدالتی ضمانت پر رہائی کے بعد سینئر وکلاء کو سینٹرل جیل کراچی کے باہر سے غیرقانونی طور پر حراست میں لینا، انہیں عدالت کے سامنے بروقت پیش نہ کرنا، اور پھر ان پر مزید سیاسی بنیادوں پر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کرنا قانون کی حکمرانی، عدلیہ کے وقار اور آئینی تحفظات پر براہِ راست حملہ ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کے خلاف یہ کارروائیاں صرف ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے خلاف نہیں بلکہ پوری وکلاء برادری، انصاف کے نظام اور آئینی حقوق کے خلاف سنگین اقدام ہیں۔ وکلاء کو ہراساں کرنا، غیرقانونی حراست میں لینا، جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کسی بھی مہذب، آئینی اور جمہوری معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ بار کونسل کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا تحفظ، عدلیہ کی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور شہری آزادیوں کا احترام ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سندھ بار کونسل کی پُرامن ہڑتال کی کال انصاف، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ایک جائز اور اصولی قدم ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وفاقی و صوبائی حکومت، اعلیٰ عدلیہ، انسانی حقوق کی تنظیموں، بار کونسلز، بار ایسوسی ایشنز، سول سوسائٹی اور جمہوریت پسند حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیرقانونی اور غیرآئینی عمل کا فوری نوٹس لیں، ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کے خلاف جھوٹے، من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں، اور دونوں سینئر وکلاء کو فوری، باعزت اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز، وکلاء، انسانی حقوق کے کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ہفتہ، 27 جون 2026ء کو سندھ بار کونسل کی پُرامن ہڑتال کی کال کی بھرپور حمایت کریں اور آئین، قانون، انصاف، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کی بالادستی کے لیے اپنا مؤثر اور پُرامن کردار ادا کریں۔

6/27/2026 8:41:12 AM