Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام


اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
 Posted on: 11/1/2025

اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اسٹیبلشمنٹ نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے، لہٰذا اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ ایم کیوایم ملک دشمن نہیں، ایم کیوایم ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کی دشمن ہے، کرپشن کی دشمن ہے، ان چیزوں پر ہم سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ آپ آئیے، ہمارے ساتھ بیٹھئے، اپنی شرائط بتائیے، ایم کیوایم سے بات کیجئے، خدارا ایم کیوایم کو، الطاف حسین کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دیجئے۔میں پاکستان کیلئے وہ کچھ کرسکتا ہوں جو شاید پاکستان کے اور لیڈر نہ کرسکیں ۔ الطاف حسین اپنی تحریک، منشور، نظریئے اورسیاسی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہا ہے۔ اگر فوجی اسٹیبلشمنٹ اورآئی ایس آئی نے پاکستان کو بچانے اورفرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے عملی اقدام کیا تواس سلسلے میں، میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ہمیں اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ سے پیسے کی یا کسی اور چیز کی مدد نہیں چاہیے، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے اسٹیبلشمنٹ کی غیرجانبدارانہ پالیسی ہو،ہم نے ملک کے خلاف نہ کوئی سازش کی نہ ہی ملک کے خلاف کوئی ایسی بات کریں گے جس سے ملک کو، ملک کی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچے۔  ہم اسٹیبلشمنٹ کویہ بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ ہماری کسی بات کو ملک کے خلاف سمجھیں یا کسی انٹرنیشنل معاملے پرآپ چاہیں کہ ہم اس پرگفتگو کریں یا نہ کریں تو آپ ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کی پالیسی کے مطابق آگے سفرکرسکیں۔ ماضی میں جوکچھ ہوا ہم ان افسوسناک واقعات کوایک طرف رکھ دیں گے لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کو بھول جائیں تو ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھول سکتے،ہم اپنے شہیدوں کا دن مناتے رہیں گے، ہمیں اس کی تو آپ کواجازت دینی ہوگی۔ آپ ہم پر سے پابندی ہٹائیں، ہمیں اجازت دیں، ہم ملک کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، ملک کی فلاح وبہبود اورعوام کیلئے بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ میں اپنی تمام ترصلاحیتیں اوراپنا تمام تر علم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے لگانے کیلئے تیارہوں، بس آپ سے غیرجانبداری چاہتا ہوں، آپ ہم سے یہ نہ کہیں کہ یہاں فلاں کو کھڑاکردویا فلاں کو ووٹ دے دو، ہم نے ہر الیکشن میں مخالفین کا احترام کیا، جتنے الیکشن ہوئے اس دوران کسی بھی سیاسی مخالف بشمول جماعت اسلامی، ہم نے کسی بھی مخالف کے کیمپ پرکبھی کوئی حملہ نہیں کیا، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم نے ان کے کیمپوں پر حملہ کیا ہے تو وہ جھوٹ کہتا ہے، ہمارے انتخابی کیمپوں پر ضرور حملے ہوئے لیکن ہم نے کبھی جواب میں کسی کے کیمپ پر حملے نہیں کیا، اس پر میری زیرو ٹالیرنس کی پالیسی تھی کہ اگر جس نے بھی ایسا کیا تو وہ پارٹی سے خارج ہوگا۔  اسٹیبلشمنٹ کے نام میرا یہ پیغام ملک وقوم کے مفاد کے لئے ہے، میں ملک کی خاطر تلخیوں کوبھلا کربہتر تعلقات چاہتا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بھی میرے اس انتہائی مثبت پیغام کا مثبت انداز میں ہی جواب دیا جائے گا۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 340  ویں فکری نشست سے خطاب 31، اکتوبر2025

11/2/2025 11:07:12 PM