مفتیانِ کرام، علمائیکرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کے علما متفقہ فتوی دے کر مریم نواز صاحبہ کے ایک غیرمحرم سے مصافحہ کے بارے میں قوم کی رہنمائی کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفتیان و علمائے کرام !
پوری پاکستانی قوم آپ کے متفقہ فتوے کا شد و مد سے انتظار کررہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
7 جنوری 2025
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر سونامی کی طرح وائرل ہورہی ہیجس میں دکھایا گیا ہیکہ صوبہ پنجاب کی وزیراعلی محترمہ مریم نواز صاحبہ UAE کے ایک بادشاہ سے مصافحہ کررہی ہیں جو شکار کی غرض سے پاکستان کے صوبہ پنجاب آئے ہیں ۔جہاں انہیں صوبہ پنجاب کی جانب سے زمین کا ایک ٹکڑا دیا گیا تھا جہاں بادشاہ کی ریاست کی جانب سے ایک شاہی محل قائم کیا گیا ہے اور بادشاہ اس محل میں اکثر آکر ٹھہرتے ہیں۔ اس مرتبہ جب بادشاہ پاکستان آئے تو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی محترمہ مریم نواز صاحبہ نے ان کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا بلکہ محترمہ مریم نواز صاحبہ نیبڑی عاجزی اور انکساری کے ساتھ بادشاہ سے ہاتھ بھی ملایا جبکہ شریف خاندان اسلامی طرز کی خلافت اور شرعی نظام کا داعی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہیکہ آخر محترمہ مریم نواز صاحبہ نے کیوں اور کس مقصد کے لئے یا کس نامعلوم وجہ سے بادشاہ سے مصافحہ کیا؟
لہذا میں پاکستان کے مفتیانِ کرام، علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کے علما سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک متفقہ فتوی دے کر محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ایک غیر محرم سے مصافحہ کے بارے میں پوری قوم کی رہنمائی کریں۔ پوری قوم ان کے متفقہ فتوے کا شد و مد سے انتظار کررہی ہے کہ وہ اس بارے میں قوم کی کیا رہنمائی کرتے ہیں۔
اگر مفتیانِ کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کے جید حضرات اس کا کوئی جواب نہیں دیتے تو وہ ملک کی دیگر خواتین کے کرداروں پر بھی کیچڑ اچھالنا بند کردیں جو اپنے پیشہ وارانہ اصولوں کے مطابق یا اپنی ذاتی سوچ و فکر اور علم کی روشنی میں نامحرموں سے ہاتھ ملاتی ہیں اور اگر مفتیانِ کرام ، علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان و حضرات اس بارے میں فوری کوئی فتوی جاری نہیں کرتے اور وہ اسلام میں double standard یعنی دہرا معیار قائم کرنا چاہتے ہیں تو وہ قوم کو مزید الو بنانے کے بجائے بہتر ہے کہ اپنی دستاروں اور جبوں کو اتار پھینکیں اور طبقہ اشرافیہ کے مفاد میں فتوے دے کر غریبوں کو ورغلانے کا عمل بند کردیں۔