Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! سربراہانِ مسلح افواج ! کورکمانڈرصاحبان! آپریشنل کمانڈرصاحبان! کو کھلا خط


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! سربراہانِ مسلح افواج ! کورکمانڈرصاحبان! آپریشنل کمانڈرصاحبان! کو کھلا خط
 Posted on: 1/9/2025 1


9  جنوری 2025ئ
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر صاحب!
سربراہانِ مسلح افواج !
کورکمانڈرصاحبان!
آپریشنل کمانڈرصاحبان!

السلام علیکم

آداب عرض 

جیساکہ پاکستان کی مسلح افواج خصوصا پاکستان آرمی کے تمام سربراہان اوراہم شخصیات کے علم میں یہ اہم بات آچکی ہوگی کہ آج یعنی جمعرات کی صبح خیبرپختونخواکے جنوبی ضلع لکی مروت میں مسلح افراد نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 18ملازمین کوبشمول ڈرائیور اغواکرلیا ہے اورجس گاڑی میں یہ ملازمین جارہے تھے اسے مسلح افراد نے آگ لگادی اوراغواکئے جانے والے تمام ملازمین کواپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ 
میں آپ تمام مسلح افواج کے سربراہان اورآرمی کی قیادت سے مدبانہ عرض کرناچاہوں گا کہ ملک میں جگہ جگہ فوجیوں اورفوجی تنصیبات پر روزانہ ہی کی بنیاد پر حملے ہورہے ہیں جبکہ افسوس کہ فوج کے اعلی عہدوں پر فائز شخصیات ملک کے دفاع پر توجہ دینے کے بجائے مسلسل سیاسی اکھاڑ پچھاڑ میں مصروف ہیں۔ جبکہ دوسری طرف وہ فوج کے حاضر سروس اورریٹائرڈ جرنیلوں اوراعلی افسران کو ملکی سلامتی کی ذمہ داریوں پر لگانے کے بجائے سول اداروں میں فائز اورمسلط کرنے میں مستقل طورپرمصروف ہیں جوکہ ملک کی بقا  وسلامتی کے لئے انتہائی مہلک و تباہ کن ثابت ہوسکتاہے ۔ 
میں مسلح افواج کی تمام اہم اورذمہ دار شخصیات سے پرزورمطالبہ کرتاہوں کہ خدارا جتنی جلدی ممکن ہو اتنی جلدی فوج کواپنی آئینی حدود میں واپس لے جانے کافی الفور اعلان کریں کیونکہ فوج کی سیاست اورسول معاملات میں مداخلت کے عمل سے فوج کے خلاف عوام میں پائے جانے والی نفرت دن بدن  شدید سے شدید ترہوتی جارہی ہے ۔لہذا اب فوج کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے توبہ کرلینی چاہیے کہ فوج اب کبھی سیاست میں حصہ نہیں لے گی۔ 
میں یہ بھی مطالبہ کرتاہوں کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اغواکئے جانے والے ملازمین کی فی الفور بحفاظت واپسی کے لئے ٹھوس اورمثراقدامات کئے جائیں ، تمام لاپتہ اورگرفتارکئے گئے سیاسی رہنماں اورکارکنوں کو فی الفور رہاکیاجائے ۔ فوج کی جانب سے یہ مثبت اقدامات ہی عوا م میں فوج کے لئے نیک خیالات اورمثبت جذبات پید ا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

والسلام 
 خیراندیش 
الطاف حسین



1/10/2025 3:02:02 PM