کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اورچھاپے قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی
شیرشاہ سے الطاف مینگل،بلدیہ ٹاؤن سے محمداکرم کو حراست میں لیا گیا ہے
قصبہ علی گڑھ سے محمدساجد ،عبدالدوہاب اور نیوکراچی سے ذوالفقارعلی کو حراست میں لیاجاچکاہے
چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے
لندن …9 جنوری 2025ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اورچھاپوںکی شدیدمذمت کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعرات کی شب رینجرز اہلکاروں نے شیرشاہ کے علاقے سے وفاپرست امیدوار الطاف مینگل اوربلدیہ ٹاؤن سے محمداکرم کو گھر سے حراست میں لیا ہے۔ اس سے قبل قصبہ علی گڑھ سیکٹر سے دو کارکنوں محمدساجد اور عبدالدوہاب اور نیوکراچی سے ذوالفقارعلی کوبھی حراست میں لیا جاچکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ان غیرقانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے ان بے گناہ وفاپرست کارکنوں نے کسی قسم کاکوئی قانون نہیں توڑا، ان کی گرفتاریاں بلاجواز اور قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چھاپوں گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اور گرفتار شدگان کوفی الفور رہا کیا جائے۔
٭٭٭٭٭