Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسخ شدہ تاریخ پڑھانے کے باعث آج نئی نسل پاکستان کی اصل اور حقائق پر مبنی تاریخ سے ناواقف ہے۔ الطاف حسین


 مسخ شدہ تاریخ پڑھانے کے باعث آج نئی نسل پاکستان کی اصل اور حقائق پر مبنی تاریخ سے ناواقف ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/4/2024

مسخ شدہ تاریخ پڑھانے کے باعث آج نئی نسل پاکستان کی اصل اور حقائق پر مبنی تاریخ سے ناواقف ہے۔ الطاف حسین
جنہوں نے پاکستان کے لئے اپناسب چھوڑ کرہجرت کی ، جوآج مہاجرکہلاتے ہیں انہیں غدارقراردیاگیا، بنگالیوں، بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں کو غدارکہاگیا


پاکستان میں بدقسمتی سے تاریخ کومسخ کرکے پیش کیاگیاہے۔ مسخ شدہ تاریخ پڑھانے کے باعث آج نئی نسل پاکستان کی اصل اور حقائق پر مبنی تاریخ سے ناواقف ہے۔ جن قوموں نے اورجن اکابرین نے برصغیرکی آزادی اورقیام پاکستان کیلئے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، ان سب کوغدارقراردیدیاگیا لیکن جنہوں نے قیام پاکستان میں کوئی کردارادانہیں کیا انہیں پاکستان کاسب سے بڑامحب وطن قرار دیدیا گیا۔برصغیرکے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمان جنہوں نے پاکستان کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں، جنہوں نے پاکستان کے لئے اپناسب چھوڑ کرہجرت کی ، جوآج مہاجرکہلاتے ہیں انہیں غدارقراردیاگیا، بنگالیوں، بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں کو غدارکہاگیا لیکن پاکستان کی نئی نسل کو ہمیشہ یہی بتایا گیا کہ صرف اورصرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے محب وطن اورپاکستان سے پیارکرنے والے ہیں۔ آزادی کے لئیجدوجہد کرنے والے خان عبدالغفارخان عرف باچہ خان کوغدارقراردیا گیا، سند ھ اسمبلی میں پاکستان کے حق میں قرارداد منظورکرانے والے سائیں جی ایم سید کو غدارکہاگیا، تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے شیخ مجیب الرحمن کوغدارکہاگیا، الطاف حسین کوغدارقراردے دیدیا گیا جبکہ جن کاقیام پاکستان میں کوئی کردارنہیں تھا وہ پاکستان کے ٹھیکیدار بن گئے ۔ 

ہمیں نئی نسل کواصل تاریخ بتانی چاہیے ، انہیں سچ اورحق بتاناچاہیے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں تاریخ کو مسخ کرنے کاعمل اس حد تک کیا گیا کہ 23مارچ 1940 کولاہورمیں مسلم لیگ کے کنونشن میں منظورکی جانے والی ''قرارداد لاہور''کو '' قرارداد پاکستان '' کانام دیدیاگیاجبکہ یہ تاریخ کی بات ہے کہ 23 مارچ 1940 کی اس قرارداد جس کوآج قرارداد پاکستان کہاجاتا ہے اس میں پاکستان کالفظ تک شامل نہیں تھا۔اس قرارداد لاہورمیں پاکستان کے قیام کا مطالبہ بھی نہیں تھا بلکہ شمال مشرقی اورشمال مغربی علاقوں پر مشتمل آزاد اور خودمختار ریاستوں کے قیام کی بات کی گئی تھی۔جیسے کہ امریکہ میں آزاد اور خودمختار ریاستیں ہیں جن کے اپنے اپنے قانون ہیں۔ اسی طرح برطانیہ میں انگلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اورناردرن آئرلینڈ ہیں جن کی اپنی اپنی کرنسی اوراپنااپناقانون ہے۔ انڈیامیں آج بھی ریاستیں ہیں۔ انڈیا نے آزادی کیبعد اپنی ریاستوں کی تعداد میں بہت اضافہ کیالیکن پاکستان میں آج بھی صرف چار صوبے ہیں جنہیں کوئی خودمختاری حاصل نہیں ہے۔ اسی طرح کراچی آزادی کے بعد پاکستان کا دارالحکومت تھا لیکن جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول کے تحت اسے زبردستی اٹھاکر پنجاب لے گئے اور اسلام آباد نام کا نیاشہر بنایاگیا اور اسے ملک کادارالحکومت قراردیدیا گیا ۔
ہمیں عوام کو سچ اورحق بتاناچاہیے ۔پی ٹی آئی کیلیڈرزکوعوام کوسچ بتاناچاہیے کہ 8فروری 2024 کے عام انتخابات میں ریٹرننگ افسرز کیدفاترمیں انتخابات کے نتائج کس نے تبدیل کئے؟ فارم 47 کے تحت مسلم لیگ کے ہارے ہوئے امیدواروں کوکس نے جتایا؟حکومت نے یافوج نے؟ عمران خان کو کمرہ عدالت سے حکومت نے گرفتارکیا تھا، یا فوج نے؟ عمران خان کوجیل میں زہرآلود کھاناکس نے فراہم کیاتھا؟ عمران خان کے وکیل انتظارحسین پنجوتھا کوکس نے اغواکیاتھا؟ کیاانہیں حکومت نے اغوا کیاتھا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس او رسپریم جوڈیشل کونسل کو جوخط لکھا تھاکہ ISI والے ان کواپنی مرضی کے فیصلے کرانے کے لئے دھمکیاں دیتے ہیں، ان کے رشتہ داروں کوہراساں کیاجاتا ہے، ان کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں، ان کے بیڈروم میں خفیہ کیمرے لگائے گئے۔کیاججوں نے اپنے خط میں حکومت کی شکایت کی تھی یافوج کی؟ 

پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں اورعوام کوحق اورسچ بتانے کے بجائے فوج کواپنے ماتھے کاجھومراور دل کی دھڑکن قراردے رہے ہیں۔اگروہ فوج کے مظالم کے خلاف کھل کربول نہیں سکتے توان کی تعریفیں تو نہ کریں۔ اگرپی ٹی آئی کے لیڈروں، پنجاب کے اینکرز،صحافیوں اور دانشوروں نے اپنی سوچ وفکراورطرزعمل کونہیں بدلااوران کے اس طرزعمل کے نتیجے میں اگرملک کوکوئی نقصان پہنچاتو آنے والامرخ پنجاب کوملک کی تباہی کا ذمہ دار لکھے گا۔ 

الطاف حسین
(ٹک ٹاک پر 146ویں فکری نشست سے خطاب)
3نومبر 2024



12/9/2024 12:17:26 AM