Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام کوپُرامن احتجاجی مظاہرےسےروکناکھلی فسطائیت ہے.الطاف حسین


عوام کوپُرامن احتجاجی مظاہرےسےروکناکھلی فسطائیت ہے.الطاف حسین
 Posted on: 10/4/2024

عوام کوپُرامن احتجاجی مظاہرےسےروکناکھلی فسطائیت ہے.الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4،اکتوبر2024ء میں ،موجودہ وفاقی حکومت کی ایماء پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے
کے پُرامن مظاہرین پر وحشیانہ شیلنگ، ان پر بہیمانہ تشدد اور تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان صاحب کی بہنوں محترمہ علیمہ خان صاحبہ اورڈاکٹرعظمیٰ خان صاحبہ سمیت سینکڑوں پُرامن مظاہرین کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ #DChowkProtest کیا حکومت کی ایماء پرپولیس کا یہ عمل آئین وقانون کی خلاف ورزی اور چادروچہاردیواری کا تقدس پامال کرنے کے مترادف نہیں ہے ؟ موجودہ حکومت نے آئینی ترمیم کے خلاف ڈی چوک اسلام آبادمیںPTI کے احتجاجی مظاہرے کو روکنے کیلئے ریاستی طاقت کا بدترین مظاہرہ کیا، اسلام آباد آنے والے تمام راستوں کو سینکڑوں کنٹینرز کھڑے کرکے بندکردیا اورریاستی طاقت کے ذریعے شہریوں کو پُرامن احتجاج کے جمہوری ، آئینی اورقانونی حق سے روکا،آنسوگیس کے ہزاروں شیل برسائے ، پرامن مظاہرین کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا، عمران خان کی بہنوں سمیت مختلف علاقوں سےآنے والے سینکڑوں مردو خواتین مظاہرین کو اندھادھند گرفتارکرلیا جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ حکومت کے اس ظالمانہ وسفاکانہ عمل نے اس بات پر مہرثبت کردی ہے کہ موجودہ حکومت ایک فاشسٹ حکومت ہے جس نے عوام کوان کے آئینی ، قانونی اور جمہوری حق سے محروم رکھنے کیلئے طاقت کا بلاجواز اور ناجائز استعمال کرکے کھلی فسطائیت کامظاہرہ کیاہے ۔  پُرامن مظاہرین کی گرفتاریاں نہ صرف غیرقانونی ہیں بلکہ ظالمانہ وسفاکانہ بھی ہیں۔ میں،موجودہ حکومت کے اس فاشسٹ اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی حکومت کے اس فاشسٹ اقدام کی کھل کرمذمت کریں۔  میں ،انسانی حقوق کی ملکی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل , ،ہیومن رائٹس واچ سمیت تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی انجمنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی کے پُرامن مظاہرین کی ظالمانہ گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیکر حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ عمران خان کی بہنوں محترمہ علیمہ خان ، محترمہ عظمیٰ خان سمیت تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے۔ حکومت کے یہ سفاکانہ مظالم دیکھ کر یہ بات زبانِ  زد ِ خاص وعام ہے کہ  ''یہ کیسا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ؟''   ''یہ کیسا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ؟'' الطاف حسین


11/13/2024 7:32:31 AM