Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیل میں اسیر وفا پرست کارکن نعیم اخترکے ماورائیعدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ الطاف حسین


جیل میں اسیر وفا پرست کارکن نعیم اخترکے ماورائیعدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/12/2024
جیل میں اسیر وفا پرست کارکن نعیم اخترکے ماورائیعدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12،اگست 2024
جیل میں اسیر ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے سینئر وفاپرست کارکن نعیم اخترکی شہادت ایک سنگین معاملہ ہے  اور میں نعیم اخترکے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کرتا ہوں ۔
#JusticeForNaeemAkhtar
 ایم کیوایم کے خلاف 1992 سے جاری فوجی آپریشن میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ آج 12 ،اگست 2024 کے دن تک جاری ہے۔
نعیم اختر شہید کو 22 مارچ 2019 کو رینجرز نے کراچی سے گرفتارکیاتھااورحراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے سینٹرل جیل کراچی میں اسیر کردیا تھا۔
نعیم اختر گزشتہ پانچ برسوں سے جیل میں اسیر تھے،اسیری کے دوران بھی ان پربہیمانہ تشدد کیاجاتا رہا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بہت بگڑ گئی تھی اور عدالتی حکم کے باوجود جیل انتظامیہ نے نعیم اخترکو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم نہیں کیں اور وہ آج شہید ہوگئے ،(انا للہ وانا الیہ راجعون)
نعیم اختر کی شہادت،ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتی ہیاور اس امر کی تحقیقات کی جانی چاہیے کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل انتظامیہ نے نعیم اختر کو اسپتال میں داخل کیوں نہیں کرایا، یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے جس کی عدالتی تحقیقات کی جائیاور نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کا مقدمہ صوبائی وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار ،صوبائی وزیرجیل خانہ جات علی حسن زرداری ، آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیراحمد اورسینئر سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالکریم عباسی   کے خلاف درج کیاجائے ۔
میں، نعیم اختر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور دعا گوہوں کہ اللہ تعالی،نعیم اختر شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔آمین



8/16/2024 11:22:19 PM