Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاجی مظاہر ہ


 ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاجی مظاہر ہ
 Posted on: 6/22/2024

ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاجی مظاہر ہ 
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، کارکنوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی شرکت
 کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ،اراکین رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داروں پرمشتمل چھ رکنی وفد نے 10ڈاؤننگ جاکربرطانوی وزیراعظم کے نام پٹیشن پیش کی 
 پاکستان میں غیراعلانیہ مارشل لالگادیاگیا ہے،مصطفےٰ عزیزآبادی، مظاہرے سے خطاب
لندن … 22  جون 2024ئ
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام آج لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ایک علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے کارکنوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔احتجاج میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخارحسین، سفیان یوسف، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ، رابطہ کمیٹی کے معاونین، یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ مظاہرین ایم کیوایم کے پرچم کے بڑے ساتھ ساتھ ایک بڑا پینافلیکس اٹھارکھاتھاجس پر کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے۔ مظاہرین ریاستی مظالم کے خلاف مسلسل نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع پر اظہارخیال کیااورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں ، ماورائے عدالت قتل ، جناب الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم پر عائد پابندیوں کی مذمت کی ۔اس موقع پر سیاحوں نے بھی ایم کیوایم کے اس احتجاج میں دلچسپی کااظہارکیا۔ کارکنوں نے انہیں مظاہرے کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے چھ رکنی وفد نے 10ڈاؤننگ جاکربرطانوی وزیراعظم کے نام ایک پٹیشن پیش کی ۔ وفد میں ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سمیع خان  شریک تھے۔ 
احتجاج کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں غیراعلانیہ مارشل لالگادیاگیا ہے،جوبھی فوج کی غلط پالیسیوں اورریاستی مظالم کے خلاف آوازاٹھارہاہے اس کی آواز بند کی جارہی ہے، ایم کیوایم کے کارکنان جوفلاحی سرگرمیوں اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ان کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے حکومت برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کانوٹس لیں اوران مظالم کوبند کروانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں ۔ انہوں نے سخت گرمی کے باوجود بھرپوراحتجاج کرنے پر ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں، خواتین
اوربچوں کوبانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔






















 


6/30/2024 10:13:24 AM