Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! چیف آف آرمی اسٹاف اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔۔کے نام الطاف حسین کا خط


 جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! چیف آف آرمی اسٹاف  اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔۔کے نام الطاف حسین کا خط
 Posted on: 6/8/2024 1

لندن 6 جون 2024 جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! چیف آف آرمی اسٹاف  اسلامی جمہوریہء پاکستان السلام علیکم و آداب عرض میں آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ فوج نے 1992ء میں صوبہ سندھ میں ڈاکوؤں، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں اوراُن کوپناہ دینے والے بڑے بڑے نامور جاگیرداروں اوروڈیروں کےخلاف ایک فوجی آپریشن شروع کرنےکااعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں سندھ کے بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں پرمشتمل 72بڑی مچھلیوں کی ایک فہرست اُس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ مرحوم کی سربراہی میں تیار کی گئی تھی۔جسے انہوں نے اُ س وقت کے وزیراعظم نوازشریف صاحب، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری شجاعت حسین اوروفاقی وزیرچوہدری نثار کوبھی دی تھی۔ چوہدری نثار نے 72بڑی مچھلیوں کی یہ فہرست دومرتبہ قومی اسمبلی کے ایوان میں پیش کی تھی۔  جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! میں آپ کے علم میں یہ حقیقت بھی لانا چاہتاہوں کہ اُس وقت کے آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ نے ماہِ جون 1992ء کے دوسرے ہفتےمیں کورہیڈکوارٹرز کراچی میں فوجی آپریشن کے حوالے سے ایک بریفنگ رکھی تھی جس میں ایم کیوایم کے چیئرمین عظیم احمد طارق شہید ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹرعمران فاروق شہید اورایم کیوایم کے ایم این ایز کو بھی مدعوکیا گیا تھا۔ فوجی آپریشن کے حوالے سے اپنی بریفنگ میں جنرل آصف جنجوعہ نے 72بڑی مچھلیوں میں شامل سند ھ کے ڈاکوؤں، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں اوران کوپناہ دینے والے بڑے بڑے جاگیرداروں، وڈیروں اور پتھاریداروں کے نام اوردیگر تفصیلات بھی پیش کی تھیں ۔ اُس بریفنگ میں انہوں نے ایم کیوایم کی قیادت کے اِن خدشات کی بھی کھل کرنفی کی تھی کہ یہ آپریشن ایم کیوایم کےخلاف ہوگا۔ اس بریفنگ کی ایک تصویربھی انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہوئی تھی (تصویر منسلک ہے)۔اس موقع پر اُس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مظفر حسین شاہ کےگھرپر ایک ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔ جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! افسوس صد افسوس کہ تمام تر اعلانات، بریفنگ اوریقین دہانیوں کے برعکس 72بڑی مچھلیوں کےخلاف آپریشن کرنے کے بجائے وہ فوجی آپریشن ایم کیوایم کےخلاف کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام شہروں میں شروع کردیا گیا جس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان ورہنما شہید وزخمی کئےگئے، ہزاروں گرفتار اور لاپتہ کئے گئے ۔  ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کو شروع کئے جانے والے اس فوجی آپریشن کے دن سے لیکر آج تک لاپتہ کئے جانے والے سینکڑوں کارکنوں کے بوڑھے والدین، ان کی سہاگنیں اورمعصوم بچے گزشتہ 32برسوں سے اپنے لاپتہ پیاروں کےلئے تڑپ رہے ہیں، ان کے والدین اپنے بچوں کے انتظارمیں یا تو بوڑھے ہوچکے ہیں،یااس دنیائے فانی سے کوچ کرچکے ہیں، ان کی سہاگنیں بوڑھی اوربچے جوان ہوچکے ہیں مگر اُن دکھی اورغم زدہ خاندانوں کے دکھوں کا مداوا کوئی بھی نہ کرسکا۔  جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! میری آپ سے پرزوراپیل ہے کہ آپ ایک ہفتہ کراچی شہرمیں قیام کرکے کسی بھی جگہ ایک  کیمپ لگوائیں اور کے ذریعے ایک پریس ریلیز جاری کروائیں کہ جن جن خاندانوں کے افراد 19جون 1992ء سے لے کر جون 2024ء تک لاپتہ کئے گئے ہیں وہ اُن لاپتہ افراد کے تمام کوائف اُس  کیمپ میں جمع کرائیں اورآپ اُن لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے اس کمیٹی سے دریافت کریں کہ 19جون 1992ء سے اب تک لاپتہ کئے جانے والے تمام افراد کوکہاں رکھا گیا ہے اورلاپتہ افراد کے غم زدہ اہلِ خانہ کوبتادیں کہ اُن میں سے کتنے زندہ ہیں اورکتنے فوت ہوچکے ہیں کیونکہ اُن کی جبری گمشدگیوں کو اب 32سال گزرچکے ہیں۔  میری آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ جن لاپتہ افراد پراگر کسی قسم کے مقدمات ہیں تواُنہیں عدالتوں میں پیش کرکے جیل منتقل کیاجائے اورجن پر کسی بھی طرح کاکوئی مقدمہ نہیں ہے ،انہیں فی الفور بازیاب کرواکران کے غم زدہ خاندانوں کے حوالے کیاجائے ۔  شکریہ احقر الطاف حسین فون نمبر 0044-208-9527300 ای میل [email protected] پتہ: 185 Whitchurch Lane Edgware, Middlesex HA8  6QT


6/18/2024 5:22:57 AM