Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کسانوں سے ان کی گندم مناسب نرخوں پر خریدی جائے اور انکے ساتھ حق تلفی بند کی جائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کاکسانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی


 کسانوں سے ان کی گندم مناسب نرخوں پر خریدی جائے اور انکے ساتھ حق تلفی بند کی جائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کاکسانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی
 Posted on: 4/29/2024

کسانوں سے ان کی گندم مناسب نرخوں پر خریدی جائے اور انکے ساتھ حق تلفی بند کی جائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کاکسانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی

لندن…29  اپریل 2024ئ
میں آج پنجا ب اسمبلی کے باہرحکو مت پاکستان کی گندم خریداری پالیسی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کی گرفتاریوں اوران پرتشدد کی شدید مذمت کرتاہوں۔ کسان حکومت سے کوئی بھیک یا خیرات نہیں بلکہ اپناحق مانگ رہے ہیںلیکن انہیں ان کے مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے ان پرتشدد کیاجارہاہے، انہیںگرفتارکیا جارہاہے۔ پنجاب اورسندھ کے کسان لاکھوںٹن گندم لئے حکومت سے فریادیںکررہے ہیں کہ ان کی گندم خریدی جائے لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل انکارکیاجارہاہے اور کسانوںکوجواب دیاجارہاہے کہ سرکار کے پاس گندم کے بہت ذخائرموجود ہیں لہٰذا حکومت گندم نہیں خریدسکتی۔ جبکہ حقائق یہ سامنے آرہے ہیں کہ گزشتہ سال پنجاب میں 46لاکھ ٹن گندم موجودتھی اس کے باوجود حکمراں اشرافیہ نے گزشتہ سال22 اکتوبر 2023ء کویوکرین سے 34لاکھ ٹن گندم درآمد کرلی ۔ اس حکمراں مافیا نے 3100 روپے کے حساب سے یوکرین سے گندم خرید کرپنجاب میں 4300 روپے کے حساب سے فروخت کی۔ ا س طرح اس حکمراں مافیانے ایک اندازے کے مطابق 85  ارب روپے کامنافع کمایا۔ یہ حکمراں مافیا اپنی بے قاعدگیوں کے ذریعے قومی خزانے سے اربوںروپے لوٹ رہی ہے جبکہ چھوٹے کسانوں سے ان کی گندم نہیں خریدی جارہی ہے،  اس طرح کسانوںکامعاشی قتل کیا جارہاہے ۔حکومت کی گندم خریداری پالیسی کی وجہ سے چھوٹے کسان سڑکوںپر گندم لئے اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں ۔یہ سراسرظلم ہے کہ آج اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہرپرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کوپولیس کے ذریعے تشددکانشانہ بنایاگیااورانہیں گرفتارکیاگیا۔میں اس ظلم کی شدیدمذمت کرتاہوںاورحکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ
 وہ کسانوںپر یہ ظلم بند کرے، گرفتارکئے گئے کسانوںکوفی الفوررہاکیاجائے ، حکومت گندم خریداری پالیسی پر فی الفورنظرثانی کرے اوراس سے پہلے کہ کسانوں کی وہ گندم جوکھلے آسمان تلے پڑی ہے وہ بارشوں کی وجہ سے تباہ وبربادہوجائے، کسانوں سے ان کی گندم مناسب نرخوں پر خریدی جائے اورکسانوں کے ساتھ حق تلفی بند کی جائے۔ 
 
 


11/21/2024 3:51:55 AM