Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین نے خواتین کوسیاسی میدان میں سرگرم کیااورانہیں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کاراستہ دکھایا۔ طارق جاوید


  قائدتحریک الطاف حسین نے خواتین کوسیاسی میدان میں سرگرم کیااورانہیں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کاراستہ دکھایا۔ طارق جاوید
 Posted on: 9/12/2021


 قائدتحریک الطاف حسین نے خواتین کوسیاسی میدان میں سرگرم کیااورانہیں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کاراستہ دکھایا۔ طارق جاوید 
 ایم کیوایم سے قبل پاکستان کی سیاست میں خواتین کواہمیت نہیں دی جاتی تھی اورسیاست میں خواتین کاحصہ نہ ہونے کے برابر تھا
 ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین کاکردارمثالی ہے 
 ''ہفتہ آگاہی '' کے سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اسٹڈی سرکل سے خطاب

لندن … 12 ستمبر 2021ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے خواتین کوسیاسی میدان میں سرگرم کیااورانہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کاراستہ دکھایا۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے منائے جانے والے ''ہفتہ آگاہی '' کے سلسلے میں اسٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ طارق جاوید نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل پاکستان کی سیاست میں خواتین کواہمیت نہیں دی جاتی تھی اورسیاست میں خواتین کاحصہ نہ ہونے کے برابر تھا لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے جہاں نوجوانوںکواپنے حقوق کے لئے جدوجہد کاراستہ دکھایاوہیں خواتین کوبھی سیاسی میدان میں ان کے حقوق کاشعوردیا، انہیں سیاست میںسرگرم کیا، ایم کیوایم نے خواتین کے تاریخی جلسے منعقد کئے ، خواتین کوبراہ راست الیکشن کے ذریعے ایوانوں میں پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین کا کردار مثالی ہے ۔ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع ہواتوخواتین نے آگے بڑھ کرقربانیاں دیں۔ طارق جاوید نے خواتین سے کہاکہ وہ آزمائش کے ان دنوں میں بھی تحریکی جدوجہد کوآگے بڑھانے کے سلسلے میں اپنا کردار جاری رکھیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کی بزرگ اورسینئرکارکن محترمہ صفیہ اکبر کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی رکن محترمہ یاسمین نوین، محترمہ سیمی طارق اوردیگرخواتین نے بھی اظہارخیال کیا، قائدتحریک الطاف حسین نے خواتین کومیدان سیاست میں نمایاں حصہ دلانے اورجدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی اوراس بات کابرملااظہارکیاکہ قائدتحریک الطاف حسین 
نے جس طرح خواتین کومردوں کے مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کے میدان میں مقام دیاہے وہ مثالی ہے ۔ انہوں نے قائدتحریک الطا ف حسین کوان کی 68ویں سالگرہ کی بھی مبارکباد پیش کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔ 



9/25/2021 11:14:49 PM