Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

'' ایک پاکستان ، ایک قوم '' کے نعرے جھوٹ، فریب ، مکر اور دھوکہ ہیں۔الطاف حسین


 '' ایک پاکستان ، ایک قوم '' کے نعرے جھوٹ، فریب ، مکر اور دھوکہ ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 7/21/2021

'' ایک پاکستان ، ایک قوم '' کے نعرے جھوٹ، فریب ، مکر اور دھوکہ ہیں۔الطاف حسین 
 عیدالاضحی کی رات PTV پر پیش کئے جانے والے ایک میوزیکل پروگرام میں ایک گھنٹہ تک صرف پنجابی زبان میں پروگرام نشر کیا گیا
 تما م ٹی وی چینلز بھی پنجابی زبان میں پروگرام پیش کرتے ہیں
 الیکٹرانک میڈیا پر بلوچ ، سندھی ، پشتو ، سرائیکی و دیگرقومیتوں کی زبانوں میںہر ہفتہ پروگرام پیش کیوں نہیں کئے جاتے ؟
 کیا ملک کی دیگر قومیتوں کی زبان و ثقافت کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھا جاتا ؟
کیااسٹیبلشمنٹ صرف پنجابی زبان اور پنجاب ہی کو پاکستان سمجھتی ہے ؟ 

لندن  …  21  جولائی 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں'' ایک پاکستان ، ایک  قوم '' کے نعرے جھوٹ، فریب ، مکر اور دھوکہ ہیں ۔ٹیوٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کی رات PTV پر پیش کئے جانے والے 

ایک میوزیکل پروگرام میں ایک گھنٹہ تک صرف پنجابی  زبان  میں پروگرام نشر کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی کے علاوہ ملک کے تما م ہی ٹی وی چینلز بھی ہفتہ  میں دو سے تین بار پنجابی زبان میں پروگرام پیش کرتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے پنجابی زبان میں پروگرام پیش کئے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن میرا اعتراض یہ ہے کہ بلوچ ، سندھی ، پشتو ، سرائیکی و دیگرقومیتوں کی زبانوں میں پورے ملک کے الیکٹرانک میڈیا بشمولPTV  پر ہر ہفتہ پروگرام پیش کیوں نہیں کئے جاتے ؟ انہوں نے سوال کیاکہ کیا ملک میں رہنے والی ان قومیتوں اور ان کی زبان و ثقافت کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھا جاتا ؟ کیا ملک کی اسٹیبلشمنٹ کی یہ متعصبانہ پالیسی اس بات کا کھلا ثبوت نہیں ہے کہ وہ صرف پنجابی زبان اور پنجاب ہی کو پاکستان سمجھتے ہیں ؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے  بیان کردہ حقائق پر غیرمتعصب  اور سمجھدار حلقے ضرور غور کریں  ۔



9/20/2021 9:49:23 AM