Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوا کان لے گیا

 Posted on: 10/12/2013   Views:2500
تحریر۔۔۔طارق جاوید
جب سے کراچی کے ایک قومی اسمبلی کے حلقہ NA256 کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہوئیں کہ اس حلقہ میں دھاندلی ہوئی ہے میں سوچتا رہا کہ اس پر کچھ لکھوں لیکن یہ سوچ کر پیچھے ہٹ جاتا تھا کہ کوئی نہ کوئی تو حقائق پر مبنی بات کہے گا یا لکھے گا لیکن جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا ہی گیا۔ ہر شخص نے جو ایم کیوایم کا مخالف ہے اپنی زندگی کا مقصد ومحور بنالیا کہ NA-250 (ڈیفنس کلفٹن) کراچی کی سیٹ کی طرح NA-256کو بھی اتنا متنازعہ بنادیا جائے کہ ایم کیوایم والے NA-250 کی طرح NA-256 کو بھی تحریک انصاف کو یہ سیٹ بھیک میں دے دیں۔  پہلے میں آپ کو چھوٹی سی کہانی سنادوں۔ ایک شخص کھڑا ہوا اپنا کان کھجارہا تھا کہ اچانک کہیں سے ایک کوا اڑتا ہوا آیا اور اس نے کان میں چونچ ماری اور اڑ گیا۔ وہ شخص چیختا ہوا کوے کے پیچھے بھاگا کہ کوا کان لے گیا ۔۔۔کوا کان لے گیا۔ اس کی چیخ وپکار سن کر کچھ اور لوگ کوے کے پیچھے بھاگنے لگے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک جم غفیر کوے کے پیچھے بھاگنے لگا ۔ جب کواان کی نظر کی پہنچ سے دور ہوگیا تو سب واپس ہوئے ۔ جب لوگوں کے ہوش ٹھکانے آئے توایک صاحب نے اس شخص سے کہ جس کا کان کوا لے گیا تھا پوچھا کہ بھائی کیا ماجرا ہے ۔ اس نے روتے ہوئے کہاکہ میرا کان کوالے گیا ۔ان صاحب نے کہاکہ کون ساکان ۔۔۔تمہارے تو دونوں کان موجود ہیں۔ سب لوگ ایک دوسرے سے منہ چھپاتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔ قارئین کرام!جو لوگ ٹی وی ٹاک شوز میں اور اخبارات میں کالم اور تجزیوں کے ذریعے یہ شور مچارہے ہیں کہ حلقہ NA-256 میں 77، ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں ان عقل کے اندھوں سے کہنا یہ ہے کہ نادرا نے جورپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائی ہے اس میں یہ کہاگیا ہے کہ 84,748 ووٹ کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں سے 57,642 ووٹ کی خراب سیاہی کی وجہ سے اس کی جانچ نہ ہوسکی ۔ یہ 84,748 کا 68% بنتا ہے یعنی اگر 84,748 سے 57,642 کو منہا کردیا جائے تو 27106 ووٹ بنتے ہیں جن کی جانچ پڑتال ہوسکی۔ پچھلے 3 یا 4 دنوں سے اس کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے کہ NA-256 میں 70 ہزار سے زائد جعلی ووٹ نکلے ہیں اور میڈیا نے پتلی تماشہ لگایا ہوا ہے ۔ اس تماشہ پر غوروفکر کئے بغیر اور نادرا کی رپورٹ کو پڑھے بغیر کو اکان لے گیا کے مصداق بعض اینکرپرسنز، کالم نگاراور تجزیہ نگار بھی طبع آزمائی کرنے کیلئے اس بھیڑ میں شامل ہوگئے ۔ اب جبکہ نادرا کے چیئرمین اورسیکریٹری الیکشن کمیشن کی مشترکہ پریس بریفنگ میں بھی یہ کہا جاچکا ہے کہ 57,642 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور مزید کہاگیا کہ ہم یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ یہ جعلی ہیں یا نہیں۔ تو میڈیا کے دیگر اینکرپرسنز اور ٹاک شوز میں ماہرین اپنی گفتگو اور دانش کے مطاق صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں۔ اس سے ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ دھول اتنی زیادہ اڑائی جائے کہ الیکشن ٹریبونل جوفیصلہ دے وہ ایم کیوایم کے نمائندے اقبا ل محمد علی جو NA_256 سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے ان کے خلاف فیصلہ آسکے ۔ یہ ایک گھناؤنی سازش ہے ۔ اگر ایسا ہوا تو جس عوام کے ووٹو ں سے اقبال محمد علی کامیاب ہوئے ہیں ان کے ووٹوں کی توہین ہوگی اور عوام کا اعتماد اس جمہوری process سے اٹھ جائے گا۔