Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سنہری جگمگا تی سالگرہ مبارک ہو ( : نور محمد نور (حیدرآباد))

 Posted on: 9/17/2013   Views:2602
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریر کیا گیا خصوصی مضمون

سنہری جگمگا تی سالگرہ مبارک ہو 

 : نور محمد نور (حیدرآباد)

یوں تو لوگ چند رشتہ داروں ، دوست احباب کے ساتھ اپنی یا پنے خاندان کے افراد کی سالگرہ منا کر خوشیاں حاصل کرلیتے ہیں لیکن اپنے اپنے شعبوں کی مشہور شخصیات یا کھرب پتی لوگ چند ہزار افراد کے ساتھ اپنی سالگرہ منالیتی ہیں ۔دو چار ایسی سیاسی شخصیات بھی ہوتی ہیں جو سیاست میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کے لئے سچے دل سے پُرعزم ہوتی ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر تاریخ میں اپنی جگہ بنا لیتی ہیں اور بعد انتقال عوام اُن کی سالگرہ ہر سال مناتی ہیں جس میں لاکھوں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ حیرانی کی بات ہے کہ پاکستان میں ایک زندہ کرشماتی شخصیت ایسی ہیں جن کی سالگرہ میں کروڑوں لوگ شامل ہوتے ہیں اور یہ سالگرہ بڑے چاؤ ، پیار اور جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے یہ کرشماتی شخصیت MQM کے قائد الطاف حسین کی ہے۔ ایک عام فرد کی سالگرہ سے چند لوگ خوشیاں حاصل کرتے ہیں لیکن الطاف حسین کی سالگرہ پر ملک کے کروڑوں لوگ خوشیاں حاصل کرتے ہیں آخر ان میں وہ کونسی خوبیاں اور کشش ہے جو ملک کے پسے ہوئے مظلوم عوام کو اُن کی جانب راغب کرتی ہیں؟اُن کی خوبیاں مندرجہ ذیل ہیں۔ الطاف حسین ایک مخلص ، نڈر ، جرات مند ، تعلیم یافتہ ، مختلف علوم پر عبور رکھنے والے عالمی معلومات سے پُر شخصیت کے حامل ہیں اور نچلے متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور مظلوم عوام ہی میں سے ہیں اُنہوں نے ملک بھر کے 98 فیصد کروڑوں غریب مظلوم عوام اور اُردو بولنے والوں کے ساتھ نا انصافی اُن کے حقوق و تحفظ کے لئے اپنی اور اپنے خاندان کی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے طاقتور ترین استحصالی طبقات کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور آج بھی ڈنکے کی چوٹ پر بلند کر رہے ہیں اُنہوں نے جلا وطنی کا دکھ سہا وہ اپنے ملک آنے اور اپنے کارکنان اور عوام سے ملنے کے لئے تڑپ تڑپ جاتے ہیں لیکن ہمت نہیں ہارتے مایوس نہیں ہوتے انشااللہ ایک دن وہ اپنے وطن میں اپنے لوگوں کے درمیان میں ضرور آئیں گے۔ آج 17 ستمبر کو اُن کی عمر 60 برس کی ہوگئی لیکن آج بھی وہ جوانوں جیسی بھرپور توانائی کے حامل ہیں الطاف حسین نے اپنی قیمتی زندگی جو صرف ایک مرتبہ ملتی ہے کے 60 سال پاکستان کی عوام پر نچھاور کر دئیے وہ نہ دنیا میں کہیں گھومنے جاتے ہیں نہ کسی تقریب ، سیر سپاٹے ، پکنک وغیرہ پر جاتے ہیں اپنے پیاروں سے دور ایک مخصوص بور جگہ پر رہ کر 60 قیمتی سال گزار دئیے صرف اور صرف پاکستان کی مظلوم عوام کو اوپر لانے اُن کے حقوق دلا کر اُن میں خوشحالی اور اپنے ملک کو خوشحال بنانے اور دنیا میں مثالی بنانے کے لئے ۔اور بچپن سے لیکر جوانی تک جب تک وہ جلا وطن نہ ہوئے مظلوم عوام کے لئے شب و روز جدوجہد ، قید و بند میں گزارے لیکن جلا وطن ہوتے ہوتے وہ ایک ایسے متوسط ، نچلے متوسط اور غریب عوام کی اصلی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ گئے جو اصل جمہوریت کے اُ صولوں پر پورا اُترتی ہے حالانکہ اس جماعت کے خلاف پورے پاکستان سے بے تحاشا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا مگر MQM کے قائد الطاف حسین نے اس جماعت میں ایسی روح پھونکی کے دیکھتے ہی دیکھتے وہ آج پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی نظریاتی جماعت ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں خود ساختہ بڑے بڑے لیڈر آئے اور عوام اور ملک کی خدمت کے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن تاریکی میں ڈوب گئے لیکن MQM کے الطاف حسین آج بھی سورج کی طرح چمک رہے ہیں اُن کا یہ کمال ہے کہ وہ عوام کے نچلے طبقات میں سے لوگوں کو اوپر لائے جو خدمت کے جذبے سے سرشار تھے اُنہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پہنچایا اُنہیں بلدیاتی انتخابات میں منتخب کروایا بلدیاتی انتخاب میں منتخب ہونے کے بعد اُن کے منتخب کارکنان نے حیدرآباد و کراچی کا نقشہ بدل کر رکھ دیا جس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی ۔ الطاف حسین نے عوام کی خدمت کے لئے خدمتِ خلق کمیٹی بھی بنائی جو بعد میں خدمتِ خلق فاؤنڈیشن بن گئی جس نے زلزلہ سیلاب وغیرہ اور عام زندگی میں عوام کی بڑی خدمت کی دنیا میں لیڈر بنائے نہیں جاتے بلکہ پیدا ہوتے ہیں اور ہ اپنی بصیرت اور جدوجہد کے ذریعہ نیچے سے اُوپرآتے ہیں ۔ پیدائشی لیڈروں میں حسرت موہانی، ابو الکلام آزاد اور الطاف حسین کا نام سرِ فہرست ہے ۔ الطاف حسین 17 ستمبر 1953 ء میں کراچی ،سندھ کے ایک نچلے متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے آج اُ ن کی سالگرہ مبارک ہے میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے اُن کو اُن کے عزیز و اقارب ، دوست احباب ، کارکنان ، پارٹی لیڈران اور پاکستان اور دنیا بھر سے الطاف حسین کے چاہنے والوں کو الطاف حسین کی60 ویں سالگرہ مبارک ہو۔ شعر غالب،

جہان تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں

خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں