Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

17ستمبر ۔۔۔آغاز انقلاب کا دن (ہما صدیقی)

 Posted on: 9/17/2013   Views:2423
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریر کیا گیا خصوصی مضمون

17ستمبر ۔۔۔آغاز انقلاب کا دن

ہما صدیقی

17ستمبر1953ء یہ وہ عظیم ، یادگار اور قابل احترام تاریخی دن ہے کہ اس ملک پر برسوں سے ظلم وجبر، لاقانونیت اور بد دیانتی کے ذریعے سے حکومت کرنیو الے فرسودہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کی مضبوط بنیادوں پر پہلی مرتبہ ضرب کاری لگانے والی، حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے والے اور حق و باطل میں تمیر کرنوالے والی ایسی ذہین وفطین، دور اندیش اور صاحب کمال کرشماتی شخصیت نے ایک متوسط گھرانے میں جنم لیا جس نے نوجوانی کی سرحدوں کو عبور کرتے ہی اس ملک میں ہونے والی نا انصافی اور حق تلفی کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ زمانہ طالب علمی ہی میں جامعہ کراچی کے سبزہ زار وں پر اپنے مٹھی بھر ساتھیوں کے ساتھ ایک طلباء تنظیم اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھ دی، جس نے کچھ سالوں کے بعد ہی ایک ایسی حق پرستانہ تحریک کو جنم دیا جس نے اس ملک کی سیاست کی کایا پلٹ کر رکھ دی، اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایک متوسط مگر صاحب علم گھرانے میں آنکھیں کھولنے والا یہ نوجوان آگے چل کر اپنی صلاحیتوں اپنے فکر و فلسفہ اور اپنے نظریے کی بدولت گڈری کا ایسا لعل ثابت ہوگا جس کی روشنی سے اماوس کے اندھیروں میں امید کے اجالوں کی کرنیں پوٹھیں گی، مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان نہ صرف عقل و فراست کے بیش بہا خزانے اپنے اندر سموئے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ صاحب کردار اور درد مند دل رکھنے کی وجہ سے ملک بھر کے مظلوموں، اور برسوں سے حالات اور لاقانونیت کے جبر کا شکار پاکستان کے 98فیصد عوام کے حقوق دلوانے اور خدمت خلق کے کاموں کیلئے وقف کردیا ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 35سالہ جدوجہد اور انکی لازوال قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آج اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش موجود نہیں کہ ایم کیوایم کے ہر دلعزیز قائد ہی حقیقی معنوں میں اس ملک کے غریب و متوسط طبقے کے نجات دہندہ بن چکے ہیں، ہزار ہا مشکلات، مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود بھی ان کہ ہمت و حوصلہ اور جرات کو توڑا نہیں جاسکا ہے ، ملکی اور غیر ملکی میڈیا ٹرائیل ہونے کے بعد بھی قائد تحریک نے صبر کا دامن ہاتھ میں تھام کر ملک بھر کے غریب اور پسے ہوئے مظلوم عوام کے مسائل کو حل کرنے اور انکے غصب شدہ حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانے کا پختہ عزم کررکھا ہے، ایم کیوایم اور قائد تحریک کی جدوجہد کا اصل مقصدملک بھر کے غریبوں ،مظلوموں،کسانوں اور مزدوروں کو انتہائی درجے کے ظالمانہ اور بددیانتی پر مشتمل جاگیردارنہ نظام کی خرابیوں سے نجات دلانا ہے، مگر اس ضمن میں قابل زکر بات تو یہ ہے کہ الطاف حسین اور ان کی تحریک کی جدوجہد کا راستہ روکنے کیلئے ہر دور میں ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے رہے جن کا سلسلہ آج بین الاقوامی سطح تک جا پہنچا ہے، غور کیا جائے تو غریب و متوسط طبقوں کی نمائندگی کرنے کے جرم کی پاداش میں جاگیردارانہ نظام کے محافظوں اور جاگیردارانہ نظام کے تحت چلنے والی شراکتی ، جعلی اور بے عملی پر مبنی جمہوری حکومتوں نے کبھی ریاستی طاقت اور کبھی زہریلے پروپیگنڈہ کے ذریعہ دیگر قومیتوں کے افراد کو ایم کیوایم سے دور رکھنے اور انہیں ایم کیوایم کے قائد کے خلاف ورغلانے کیلئے ہزارہا سازشیں رچائیں مگر یہ ایم کیوایم کے قائد کی سحر انگیز شخصیت، سیاسی بصیرت اور ان کی حقیقت پسندی و عملیت پسندی کے نظریے کا اعجاز ہے کہ غریب او ر متوسط طبقے کو لڑانے والی باطل قوتوں کی ہرسازش، ہر حربے اور ہر جتن سے نبرد آزما ہونے کی قوت ایم کیوایم کی تحریک کو اپنے قائد کے فکر و فلسفہ سے ملتی رہی۔

آج ایک بار پھر ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کرنے ، ان کی صفوں میں پھوٹ ڈلوانے اور ان کے محبوب قائد الطاف حسین کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کیلئے جو گھناؤنا فارمولا مسلط کرنے کی بساط بین الاقوامی سطح پر بچھانے کی پریکٹس کی جارہی ہے وہ مخالف قوتیں لاکھ کوشش کرکے دیکھ لیں کامیابی سے کبھی ہمکنار نہیں ہو پائیں گے کیونکہ ہمیشہ کی طرح آج بھی متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اور تحریک کے کاز کا دم بھرنے والے عوام ہرسازش اور ہر آنے والی مصیبت کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح کمر بستہ نظر آتے ہیں۔ ایم کیوایم کے اندر موجود اتحاد و یگانگت اور بھائی چارہ کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھی گھٹیا کھیل کھیلے گئے لیکن قائد تحریک نے تمام کارکنان کو اعتماد میں لے کر اس تحریک سے حسد و بغض رکھنے والوں کو بری طرح مایوس کردیا۔ ایم کیوایم پر بلاجواز تنقید کرنے والے اور اس کے قائد الطاف حسین کا برا چاہنے والے دیکھ لیں کہ آج بھی ملک بھر کی مظلوم عوام قائد تحریک الطاف حسین کی حق پرستانہ قیادت کا نہ صرف دم بھرتی ہیں بلکہ ان کی بے باک اور دلیر قیادت میں متحدو منظم بھی ہیں۔ ایم کیو ایم کامیابی اور اس کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ہی وہ نسخہ ہے جس سے خائف باطل قوتوں نے مظلوم و محکوم عوام کے واحد قائد الطاف حسین اور ان کی تحریک کیخلاف سازشیں اور پروپیگنڈہ تیز کردیے ہیں، لیکن ایسا کرنے والے اس روشن حقیقت کو بھلا بیٹھے ہیں کہ قائد تحریک سیاست برائے سیاست اور نکتہ چینی کے بجائی سیاست برائے خدمت اور فلاح انسانی پر یقین رکھتے ہیں،وہ اس ملک کو زمین کا ایک ٹکڑا سمجھے کے بجائے فلاحی ریاست کا درجہ دلوانا چاہتے ہیں،اس بات کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا کہ وہ اس ملک کی واحد ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے سے پہلے ہی دکھی انسایت کی خدمت کیلئے خدمت خلق کمیٹی قائم کردی تھی، جو آج ملک بھر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن میں تبدیل ہو کر بڑے پیمانے پر اپنی خدمت چوبیس گھنٹے فراہم کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، لہذا اگر ایم کیوایم کے قائد نے خدمت انسانی کا بیڑا اٹھا یا ہے تو اس سے زیادہ اچھی بات اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ متحدہ پاکستان اور ایک مکمل فلاحی اسٹیٹ کا خواب بانی پاکستان قائد اعظم کے بعد اگر کسی کی آنکھو نے دیکھا ہے تو وہ درحقیقت ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی آنکھوں نے دیکھا ہے، اور اس خواب کو تعبیر دینے کیلئے انہوں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے یہاں تک کہ گذشتہ بائیس سالوں سے جلاوطنی اختیارکررکھی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنے کارکنان اور عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔دور رہ کر قیادت کا یہ فن کسی اور سیاسی لیڈر کے بس کی بات نہیں۔ کما ل کی بات تو یہ ہے کہ �آج جو کچھ اس ملک میں ہورہا ہے وطن عزیز کی سرحدوں پر جس طرح کے خطرات منڈلا تے نظر آرہے ہیں اور شدت پسندوں کی جانب سے دہشتگردی کی جو مذموم اور سفاکانہ کاروائیاں تسلسل سے کی جارہی ہیں ان سب حالات واقعات کے رونما ہونے کا ادراک قائد تحریک الطاف حسین نے بہت پہلے کرلیا تھا اور انہوں نے ہر ممکن طریقوں سے اس قوم کو اور ارباب اختیار کو ان خطرات اور ملک کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں سے آگاہ کرنے کی حتی الامکان کوشش جاری رکھیں یہاں تک کہ برسر اقتدار حکمرانوں اور ملک کے تمام سیاست دانوں کو بھی بار بار انتباہ کیا کہ وہ اس ملک کی تقدیر کو غیروں کے ہاتھوں میں سونپنے کے بجائے حب الوطنی ، نیک نیتی ایمانداری ، آپس میں اتحاد ویگانگت اور ملک میں بھائی چارے کو فروغ دے کر اس ملک کو تباہی و بربادی سے دلدل سے باہر نکالنے کے موثر اقدامات کریں، ملک میں جاری اربوں کی ریکارڈ توڑ کرپشن روک کر قوم کو لوڈشیڈنگ مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلوائیں ، دوسری جانب قائد تحریک کا یہ بھی کہنا اپنی جانب بجا ہے کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر نئی منزلوں اور ملک کی معاشی ترقی کے خواب شرمندہ تعبیر کیے جاسکیں گے۔الطاف حسین کی لازوال تحریکی جدوجہد اور بے باک قیادت کی بدولت اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب ملک بھر کے عوام، ملک میں رائج جاگیردرانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، جب ہی ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت اور عوام کی حکمرانی قائم ہوگی ۔