Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد شہر کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر سندھ میں لسانیت کو فروغ دے رہے ہیں،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی


حیدرآباد شہر کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر سندھ میں لسانیت کو فروغ دے رہے ہیں،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی
 Posted on: 9/21/2014
حیدرآباد شہر کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر سندھ میں لسانیت کو فروغ دے رہے ہیں،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی
صوبائی حکومت کی حیدرآباد شہر کے مسائل سے مسلسل چشم پوشی سندھ میں لسانیت کو جنم دے رہی ہے.حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی 
سرکاری اداروں میں افسران اور اسٹاف یونین کے ذمہ داران اپنے مفاد ات کے بجائے عوامی مفاد ات کو ترجیح دیں.
حق پرست صوبائی اسمبلی حیدرآباد 
حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا حیدرآباد میں شہر میں نکاسی و فراہمی آب کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار
حیدرآباد۔۔۔21،ستمبر، 2014 ء
اقتدار کے نشے میں بدمست حکمرانوں نے حیدرآباد کے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حیدرآباد شہر میں نکاسی و فراہمی آب کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوامی مسائل کا خاتمہ کرنا سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے سرکاری ادارے عوام تو درکنار اپنے ادارے کے ملازمین کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں افسران اور اسٹاف یونین کے ذمہ داران اپنے ذاتی مفاد ات کے بجائے عوامی مفادات کو ترجیح دیں اور شہر میں جاری پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کریں تاکہ عوام کو فراہمی آب کے حصول میں کوئی دشواری نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ وزیر بلدیات حیدرآباد میں واساملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کریں ورنہ پمپنگ اسٹیشنوں کی بندش سے حیدرآبا د شہرمزید ڈوب جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر سندھ میں لسانیت کو فروغ دے رہے ہیں اور صوبائی حکومت کی حیدرآباد شہر کے مسائل سے مسلسل چشم پوشی سندھ میں لسانیت کو جنم دے رہی ہے ۔ 

9/29/2024 6:21:12 PM