Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں نئے انتظامی یونٹ کا مطالبہ غداری نہیں،کراچی میں بسنے والے محب وطن ہیں ،خوش بخت شجاعت


سندھ میں نئے انتظامی یونٹ کا مطالبہ غداری نہیں،کراچی میں بسنے والے محب وطن ہیں ،خوش بخت شجاعت
 Posted on: 9/20/2014
سندھ میں نئے انتظامی یونٹ کا مطالبہ غداری نہیں،کراچی میں بسنے والے محب وطن ہیں ،خوش بخت شجاعت
پوری دنیا میں انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے آبادی کے تناسب سے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری اور رہنما ڈاکٹر عارف علوی کی سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت پرمبنی بیان کے خلاف ڈیفنس کلفٹن کے رہائشیوں کاپلے کارڈزاوربینرزاٹھاکرشدیداحتجاج 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے سابق رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت ،ڈی سی آرسی کی جوائنٹ انچارج فرح اوررکن مجاہدرسول کاخطاب 
کراچی۔۔۔20ستمبر 2014ء
ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنٹ کمیٹی کی ممبر اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری اور رہنما ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹ کا مطالبہ غداری نہیں،کراچی میں بسنے والے محب وطن ہیں اور انہیں اس کے لئے کسی جماعت یا گروہ کے سرٹیفکیٹ کی قطعاً ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں انتظامی امور کو بہتر اندازمیں چلانے کے لئے آبادی کے تناسب سے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے جس سے ملک تقسیم نہیں ہوتے بلکہ وہاں کا نظام اور مضبوط ہوتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام کلفٹن کے علاقے تین تلوارپرڈیفنس کلفٹن ریذیڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کلفٹن ڈیفنس کے رہائشیوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں،فنکاروں،صحافیوں اورشعبہ فن سے وابستہ معروف شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اورنادراکمل لغاری اورڈاکٹرعارف علوی کے بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے اپنابھرپوراحتجاج ریکارڈکرایا۔اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جس پرسندھ سمیت ملک بھرمیں نئے انتظامی یونٹس کے فوری قیام ،سندھ خصوصاًکراچی کے شہریوں کے ساتھ متعصبانہ روئے اورسندھ اورکراچی دشمن قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے سے ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کی جوائنٹ انچارج فرح اوررکن مجاہدرسول نے بھی خطاب کیا۔ کراچی میں تیزدھوپ اور سخت گرمی کے باوجودشرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھااور شرکاء کی جانب سے وقفے وقفے سے نادراکمل لغاری،ڈاکٹرعارف علوی اورتحریک انصاف سمیت سندھ دشمن جماعتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی بلندکیے جاتے رہے۔احتجاجی مظاہرے میں شریک عوام نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے جن پرملک میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبات ، مہاجر دشمن پاکستان تحریک انصاف ، کراچی دشمن تحریک انصاف اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے سمیت مختلف نعرے اور مطالبے درج تھے ۔خوش بخت شجاعت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کرکے کراچی کے عوام کے جذبا ت کو مجروح کیا ہے جبکہ 
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات سے قبل اپنے عوامی منشو ر میں نئے صوبوں کے قیام کی بات کی تھی لیکن ایسا لگتا ہے جیسے پی ٹی آئی کی قیادت اپنے منشور کو بھول بیٹھی ہے ۔ خوش بخت شجاعت نے کہا کہ آج سیکڑوں افراد کا یہ احتجاج عوام کے حق پر ڈاکے ڈالنے والوں کے خلاف ابتداء ہے جس میں ہم نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے عناصر کو یکسر مستردکرتے ہیں اگر ایسے عناصر نے اپنی کراچی دشمنی کو ترک نہ کیا تو شہر کے عوام اتنی بڑی سطح پر احتجاج کریں گے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بسنے والے محب وطن ہیں اور انہیں اس کے لئے کسی جماعت یا گروہ کے سر ٹفکیٹ کی قطعاً ضرورت نہیں ہے ہم بھی پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے اوپر کوٹہ سسٹم کی تقسیم مسلط کردی گئی جس کے سبب ہمارے نوجوان تعلیمی اداروں میں دھکے کھا رہے ہیں اور انہیں صوبے کے اہم اداروں میں بھرتیوں کے موقع پر بھی سراسر نظر انداز کیا جارہا ہے لہٰذا اپنے حق کے لئے علیحدہ انتظامی یونٹ یا صوبے کا مطالبہ ملک سے غداری نہیں اور صوبوں کے قیام سے عوام کو سہولیات انکی دہلیز تک میسر آئیں گی جس سے پاکستان مضبوط ہوگا ۔خوش بخت شجاعت نے کہا کہ گزشتہ 67برس سے جاگیر دار اور وڈیرے ملک کے وسائل پر قابض ہیں اور دور دراز سے آکر کراچی اور ملک کے فیصلے لکھنے لگتے ہیں آج ہم اس پلیٹ فارم سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ اس موقع پرخوش بخت شجاعت نے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف قراداد مذمت پیش کی جسے عوام نے واضح اکثریت سے منظور کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنٹ کمیٹی کی جوائنٹ انچارج فرح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ67برسوں میں ملک کی آبادی کئی گنا بڑھی ہے لیکن آج بھی صرف4صوبے موجود ہیں جس کے سبب ملک کا انتظامی ڈھانچہ پستی کا شکار ہوتا جارہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اگر ان انتظامی امورکی بہتری کے لئے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا جاتاہے تو 67برسوں سے قابض جاگیر داروں ، وڈیروں اور عوام دشمن عناصر کی جانب سے غداری اور ملک دشمنی کے الزامات لگنا شروع ہو جاتے ہیں ۔احتجاجی مظاہرے سے ڈی سی آر سی کی کمیٹی کے رکن مجاہد رسول نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوام کے وسائل غصب کرنے کے نتیجے میں 71ء میں پاکستان دو لخت ہوگیا تھا لیکن ہم نے اپنی تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، کراچی کی عوام انتظامی بہتری کے لئے نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی بات کررہے ہیں اور ہم اپنا حق ہر صورت حاصل کر کے دم لیں گے ۔ ۔

9/29/2024 6:20:57 PM