ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہفتہ 20ستمبر کولندن میں اجتماع منعقدہو گا۔اجتماع سے قائدتحریک الطاف حسین خطاب کریں گے
اجتماع لندن کے علاقے ایجویئرکے سنگم کمیونٹی سینٹرواقع برنٹ اوک ایجویئرمیں ہفتہ کی شام چھ بجے ہوگا
سالگرہ کے اس اجتماع میں مقامی فنکاراپنے فن کامظاہرہ کریں گے، پاکستان کے سیلاب زدگان کیامداد کے لئے عطیات جمع کئے جائیں گے
لندن۔۔۔18 ستمبر2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہفتہ 20ستمبر کولندن میں اجتماع منعقدکیاجائے گا۔ اجتماع سے جناب الطا ف حسین خطاب کریں گے۔ یہ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئرکے سنگم کمیونٹی سینٹرواقع برنٹ اوک ایجویئر(HA8 0AP) میں ہفتہ کی شام چھ بجے ہوگا۔سالگرہ کے اس اجتماع میں مقامی فنکاراپنے فن کامظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عطیات جمع کئے جائیں گے تاکہ سیلاب کے متاثرین کی ہرممکنہ مدد کی جاسکے۔اس اجتماع میں لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ،شیفیلڈ اوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اورہمدردشریک ہوں گے۔ اجتماع کے انعقادکے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔