Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے اہم اداروں کی بھرتیوں میں کراچی کے اُردو بولنے والے عوام کو نظر انداز کیا جانا تنگ نظری ہے ، حق پرست ارکا ن سندھ اسمبلی


سندھ کے اہم اداروں کی بھرتیوں میں کراچی کے اُردو بولنے والے عوام کو نظر انداز کیا جانا تنگ نظری ہے ، حق پرست ارکا ن سندھ اسمبلی
 Posted on: 9/18/2014
سندھ کے اہم اداروں کی بھرتیوں میں کراچی کے اُردو بولنے والے عوام کو نظر انداز کیا جانا تنگ نظری ہے ، حق پرست ارکا ن سندھ اسمبلی 
نیب کی بھر تیوں میں اُردو بولنے والے نوجوانوں کو نظر اندازکیا جانا میرٹ کا قتل عام ہے
پاکستان کی ترقی میں کراچی کے واضح کردار کو مد نظررکھتے ہوئے روزگار کی فراہمی میں نا انصافی کے عمل کو فی الفور رکوایا جائے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔18ستمبر 2014ء
حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبہ سندھ کے مختلف اہم اداروں کی بھرتیوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد کو نظر انداز کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو تنگ نظری اور کراچی کے عوام سے نا انصافی قراردیا ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ کی جانب سے ایک اہم ادارےNational Accountability Bureau(NAB) میں تقریباً 250سے زائد افراد کو بھر تی کیا گیا ہے لیکن اس سلسلے میں کراچی کے اُردو بولنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے سندھ کے دیگر علاقوں کے افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو سراسر میرٹ کا قتل عام ہے۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی میں کراچی کے عوام کے واضح کردار کو مد نظررکھتے ہوئے شہر کے عوام کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے اور روزگار کی فراہمی میں ان کے ساتھ نا انصافی کے اس عمل کو فی الفور رکوائیں ۔ 

9/29/2024 6:23:21 PM