Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملتان کے سیلاب زدہ علاقے کی متاثرہ عوام کیلئے دو خیمہ بستیاں قائم کردی گئیں


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملتان کے سیلاب زدہ علاقے کی متاثرہ عوام کیلئے دو خیمہ بستیاں قائم کردی گئیں
 Posted on: 9/17/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملتان کے سیلاب زدہ علاقے کی متاثرہ عوام کیلئے دو خیمہ بستیاں قائم کردی گئیں
خیمہ بستیوں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور انہیں کھانا
پانی ، بسکٹ اور ضروریات زندگی کی اشیاء وافر مقدار میں فراہم کی جارہی ہیں 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام ملتان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے امدادی کیمپ بھی لگایا گیا 
ملتان ۔۔۔17، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملتان کے سیلاب زدہ علاقے کی متاثرہ عوام کیلئے دو خیمہ بستیاں قائم کردی گئیں ہیں ۔ یہ خیمہ بستیاں شیر شاہ اور مظفر آباد میں قائم کی گئیں ہیں جن میں سیلاب سے متاثرہ کئی خاندانوں کو رہائش اختیار کرلی ہے جبکہ خیمہ بستیوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کئی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی خصوصی دیکھ بھال کا فریضہ انجام دیاجارہا ہے اور انہیں کھانے کے ساتھ ساتھ پانی ،بسکٹ اور دیگر ضروری اشیاء بھی وافر مقدار میں فراہم کی جارہی ہیں ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت خیمہ بستیوں کا قیام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان اور افتخار اکبر رندھاوا کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا اس موقع پر ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدر مرزا فرقان علی مغل اور ڈسٹرکٹ ملتان کمیٹی کے صدر ذیشان دلاور قریشی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 
دریں اثناء خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام ملتان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے ایک امدادی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں مخیر حضرات اور عوام نے بڑی پہنچ کر سیلاب متاثرین کیلئے بڑی تعداد میں اپنے عطیات اور امدادی سامان جمع کرایا ۔ امدادی کیمپ پر بیٹھ کر رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور سیف یار خان نے سیلاب متاثرین کیلئے مخیر حضرات اور عوام نے بڑی تعداد میں پہنچ کر امدادی اشیاء اور عطیات شکریہ کے ساتھ وصول کئے ۔ اس موقع پر عطیات جمع کرانے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا نیکیوں میں اضافے کا عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہاکہ ایم کیوایم اور اس کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کسی طور پر پیچھے نہیں ہے اور انشاء اللہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا ۔ 

9/29/2024 6:25:24 PM