رابطہ کمیٹی نے سینئر ٹیکنوکریٹ اسلام نبی اورمشرقی روایات وفنون لطیفہ کی ممتاز ماہر خوش بخت شجاعت کوڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس کمیٹی (DCRC)کاممبر مقررکردیا
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
ارکان قومی اسمبلی علی رضاعابدی ، محمد علی راشد اور ممبر صوبائی اسمبلی سمیتا سید باقاعدگی سے DCRCکے دفتر میںبیٹھ کر عوامی مسائل سنیں، الطاف حسین
منتخب نمائندے جلد ازجلد ڈی سی آرسی کے دفتر میں بیٹھنے کاشیڈول آفس میں جگہ جگہ چسپاں کردیں
خوش بخت شجاعت ہفتہ میں چند دن لازماً شعبہ خواتین میں خدمات انجام دیں،قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت
لندن۔۔۔16 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے سینئر ٹیکنوکریٹ جناب اسلام نبی اورمشرقی روایات وفنون لطیفہ کی ممتاز ماہر، اعلیٰ تعلیم یافتہ محترمہ خوش بخت شجاعت کو ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس کمیٹی (DCRC)کاممبر بناکر انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور رابطہ کمیٹی سے رابطہ کرکے ڈی سی آرسی کے آفس واقع ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ جناب الطاف حسین نے ارکان قومی اسمبلی علی رضاعابدی ، محمد علی راشد اور ممبر صوبائی اسمبلی سمیتا سیدکو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس کمیٹی (DCRC) کے دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل سنیں اورانہیں حل کرنے کی ہرممکنہ کوششیں کریں۔ جناب الطاف حسین نے تینوں منتخب نمائندوں کومزید ہدایت دی کہ وہ جلد ازجلد ڈی سی آرسی کے دفتر میں بیٹھنے کے دن اوراوقات کارکاشیڈول چارٹ کی شکل میں بناکر اسے ڈی سی آرسی کے آفس میں جگہ جگہ چسپاں کردیں تاکہ آہستہ آہستہ حلقہ کے لوگوں کو اپنے منتخب نمائندوں تک پہنچنے میں آسانی حاصل ہوسکے ۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے محترمہ خوش بخت شجاعت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ہفتہ میں چند دن لازماً شعبہ خواتین میں خدمات انجام دیں اور اس سلسلے میں فی الفور شعبہ خواتین سے رابطہ کریں۔