Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے تمام بے گناہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔الطاف حسین


پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے تمام بے گناہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔الطاف حسین
 Posted on: 9/13/2014
پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے تمام بے گناہ کارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔الطاف حسین
حکومت نے اب تک نہایت صبروتحمل سے معاملات چلائے ہیں جس پر میں حکومت کی تعریف کئے بغیرنہیں رہ سکتا
حکومت نے جہاں اتناصبرسے کام لیا ہے وہاں وہ مزیدصبرسے کام لے اورمعاملات کوبہتربنانے کیلئے اپناہاتھ ہلکاکرے
پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے رہنماؤں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ مذاکرات کاسلسلہ دوبار شروع کریں
افہام وتفہیم کے ذریعے مسائل کاایساحل نکالیں جوحکومت اورتمام فریقین کے لئے قابل قبول ہو
سیلاب کے متاثرین کو ہماری مدد کی اشدضرورت ہے،پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف سے ایک مرتبہ پھردردمندانہ اپیل
کرتاہوں کہ وہ اپنے دھرنوں کو فوری طورپرملتوی کردیں
لندن۔۔۔13 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے تمام بے گناہ کارکنوں کو خیرسگالی کے طورپرفی الفوررہاکیاجائے اورمعاملا ت کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے۔ آج ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے اب تک نہایت صبروتحمل سے معاملات چلائے ہیں جس پر میں حکومت کی تعریف کئے بغیرنہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جہاں اتناصبرسے کام لیا ہے تووہ مزیدصبرسے کام لے اورتمام گرفتارشدگان کی رہائی کا اعلان کردے۔ جناب الطا ف حسین نے پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کاسلسلہ دوبار شروع کریں اورافہام وتفہیم کے ذریعے مسائل کاایساحل نکالیں جوحکومت اورتمام فریقین کے لئے قابل قبول ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ حکومت کوامن وامان برقراررکھنے کیلئے قانون کاسہارا لیناپڑتاہے تاہم صورتحال کاتقاضہ ہے کہ وہ قانون کاغلط استعمال نہ کرے اورمعاملات کوبہتربنانے کیلئے اپناہاتھ ہلکاکرے۔ جناب الطاف حسین نے سیلاب کی تباہ کاریوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے باعث پنجاب اورآزادکشمیر میں ہزاروں افرادمتاثرہوئے اوربڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے اورمیں ان تمام خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتاہوں کہ جن کے مکانات سیلاب کی نذرہوگئے ، جن کاتمام مال واسباب سیلاب میں بہ گیا،بچیوں کے جہیزکاسامان اورغذائی اشیاء بھی تباہ ہوگئیں ، جن کاسب کچھ لٹ گیااوروہ دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں ایسے تمام مصیبت زدہ افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کاخاتمہ فرمائے اورہم سب کواپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مددکرنے کی توفیق عطا کرے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسی صورتحال میں جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے متاثرین مارے مارے پھررہے ہیں اورانہیں ہماری مدد کی اشدضرورت ہے،میں پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں سے ایک مرتبہ پھردردمندانہ اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے دھرنوں کو فوری طورپرملتوی کردیں۔

9/29/2024 6:25:39 PM